#3337.01

مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

مشاہدات : 8590

بہجۃ الناظرین شرح ریاض الصالحین جلد دوم

  • صفحات: 628
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15700 (PKR)
(جمعرات 11 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

"ریاض الصالحین" ساتویں صدی ہجری کے امام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی﷫ کی ایسی عظیم الشان تالیف ہے کئی صدیوں سے یہ مجموعہ حدیث سے امت مسلمہ میں مقبول ہے ۔اس میں عام آدمی کودرپیش تمام مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات اور منتخب صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے۔ ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سےعربی زبان میں اس کی متعدد شروح لکھی گئی ہیں اور اردو زبان میں بھی اس کے متعدد تراجم کئے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’بہجۃ الناظرین شرح ریاض الصالحین ‘‘ اردن کے نامور عالم دین فضیلۃ الشیخ ابو اسامہ سلیم بن عید الھلالی کی تصنیف ہے۔ موصوف محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کے ارشد تلامذہ میں سے ہیں ۔ان کے قلم سے تحریر شدہ کئی ایک کتب شائع ہو کر عالم عرب میں شرف قبولیت حاصل چکی ہیں اور ان کی بعض تصانیف کےانگریزی تراجم بھی ہوچکے ہیں۔شیخ کی کتاب ہذا کے ترجمہ و تلخیص کا کام جناب ابوانس محمد سرورگوہر،حافظ مطیع اللہ اور محمد اشیتاق اصغر صاحب نے کیا ہے ۔مکتبہ قدوسیہ ،لاہور کے مدیر ابو بکر قدوسی ﷾ نے اس کتاب کو دو جلدوں میں شائع کیا ہے ۔ یہ کتاب احادیث نبویہ پرمشتمل بیش قیمت خوبصورت تحفہ ہے۔ علمائے کرام خطباء اور واعظوں کے ساتھ ساتھ طالبانِ حدیث نبوی اور عام قارئین اس سے مستفیدہوکر ہر قدم پر رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔اللہ تعالی ٰ اس کو اس قدر عمدگی سے تیار کرنے والوں او رناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سونے کے آداب

 

باب: سونے ،لیٹنے ،بیٹھنے ،مجلس ہمنشیں او رخواب کے آداب

17

باب: چت لیٹنے ،جب ستر کھلنے کااندیشہ نہ ہوتو ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھ کر لیٹنے چوکڑی مار کر او رگوٹھ ما ر کر (سیر ین بیٹھ ک ہاتھوں کو ٹانگوں کے گرد کرکے )بیٹھنے کاجواز

20

باب:مجلس او رہم نشین کے آداب

22

باب: خواب او راس کے متعلقات

28

سلام کابیان

 

سلا م کرنے کی فضیلت او راسے پھیلانے کاحکم

23

سلام کی کیفیت

36

سلام کے آداب

39

اسے باربار کہنا مستحب ہے جس سے قر ب کی وجہ سے باربار ملاقات ہوتی ہو اس طرح کہ وہ اس کے پاس آئے پھر باہر جائے پھر اندر آئے یاان کے درمیا ن درخت او راس قسم کی کو ئی چیز حائل ہوجائے توپھر سلام کرے

40

اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا مستحب ہے

41

بچوں کو سلام کرنا

42

آدمی کااپنی بیوی کو  اپنی محرم عورت کو  اور اگر فتنے کا اندیشہ نہ ہوتو ایک احنبی عورت کو یا عورتوں کو سلام کرنا او راسی شرط عورتوں کا مردوں کو سلام کرنا

46

جب کو ئی مجلس سے اٹھے او راپنے ساتھیوں یاساتھی سے جداہوتو سلام کرنا مستحب ہے

44

اجازت طلب کرنا اور اس کے آداب

45

سنت تویہی ہے کہ جب طلب کرنے والے سے پوچھا جائے کہ تم کون ہو تووہ جس یا کنیت سے مشہو رومعروف ہووہ بیان کرے او رکااس طرح کہنا کہ میں ہوں  یاس جیسے مبہم الفاظ کہنا پسندید نہیں

47

چھینک لینے والا جب ’’الحمد اللہ‘‘ کہے تو اس کو جواب میں ’’’یر حمک اللہ ‘‘‘کہنا مستحب ہے او راگر وہ ’’الحمداللہ ‘‘نہ کہے تو اس کو جواب دینا پسند یدہ ہے اور چھینک کاجواب دینے ،چھینک لینے او رجمائی کے آداب

48

ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا خندہ پیشانی سے ملنا  نیک آدمی کے ہاتھ کو بوسہ دینا  او رشفقت سے اپنے بچے کو چومنا او رآنے والے سے معانقہ کرنا مستحب ہے جبکہ جھک کرملنا مکروہ ہے

52

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52326
  • اس ہفتے کے قارئین 101338
  • اس ماہ کے قارئین 2173255
  • کل قارئین113780583
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست