#2971

مصنف : گوہر رحمان

مشاہدات : 8956

عورت کی سربراہی قرآن و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 74
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1480 (PKR)
(پیر 19 اکتوبر 2015ء) ناشر : جمعیت اتحاد العلماء پاکستان

اسلام دینِ فطرت ہے اس لیے اس میں معاشرہ کی بنیاد فطرتِ انسانی کی رعائیت کرتے ہوئے ’’الرجال قوامون علی النساء‘‘مرد عورتوں پر حاکم ہیں۔ کے اصول رکھی گئی ہے ۔اللہ تعالی نے مرد اور عورت کو پیدا فرما کر ان کے دائرہ کار بھی متعین کر دئیے ہیں کہ مرد کی کون کون سی ذمہ داریاں ہیں اور عورت کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔مرد چونکہ عورتوں کی نسبت زیادہ طاقتور، حوصلہ مند اور فہم وفراست کا حامل ہوتا ہے ،اس لئے اللہ تعالی اسے قیادت  وسیادت جیسی ذمہ داریوں سے سرفراز فرمایا ہے جبکہ عورت نازک ،کمزور اور ناقص العقل ہوتی ہے اسلئے اللہ تعالی نے اس کی سیادت وقیادت کو قبول نہیں فرمایا۔نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ وہ قوم ہر گز فلاح نہیں پا سکتی جو اپنی سربراہ عورت کو بنا لیتی ہے۔لیکن 16 نومبر 1988ء کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان اس جادثے سے دورچار ہوگیا کہ ایک ایسی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع ملاجس  کی قیادت نسوانی  تھی ۔ چنانچہ اس  نے ملک کی باگ ڈور بھی ایک 35 سالہ خاتون کےہاتھ میں دے دی اور اسے وزیر اعظم  بنا دیا۔ اس حادثہ کے  ظہور کےساتھ ہی بیداری کی ایک لہر دوڑ گئی۔ علماء نے اس موضوع پر تحقیقی مقالے لکھے ۔ زیر تبصرہ کتاب " عورت کی سربراہی قرآن وسنت کی روشنی میں "پاکستان کے معروف عالم دین  مولانا گوہر الرحمن ﷫ کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے عورت کی سربراہی کے حوالے سے  قرآن وسنت  سے مستند اور مدلل دلائل کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ عورت کا سربراہ بننا شرعا ناجائز،حرام اور شریعت اسلامیہ سے بغاوت  ہے۔اور جو قوم کسی عورت کو اپنا سربراہ بنا لیتی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

عورت کی حکمرانی قرآن و سنت کی روشنی میں

 

5

پاکستانی جمہوریت کی نوعیت آئین کی روشنی میں

 

6

عورت کی حکمرانی قرآن و سنت کی رو سے جائز نہیں ہے

 

9

آیات قرآنیہ

 

9

احادیث نبویہ

 

15

اللہ تعالیٰ نے منصب رسالت پر کسی بھی عورت کو مقرر نہیں کیا

 

19

نماز کی امامت کا فرض مرد ہی ادا کر سکتا ہے

 

20

فقہاء اسلام کے اقوال

 

21

فہرست نا مکمل

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40427
  • اس ہفتے کے قارئین 220922
  • اس ماہ کے قارئین 967086
  • کل قارئین105838207
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست