#483.01

مصنف : امام شاطبی ؒ

مشاہدات : 9811

الموافقات فی اصول الشریعہ جلد2

  • صفحات: 528
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15840 (PKR)
(پیر 23 جون 2014ء) ناشر : مرکز تحقیق دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری، لاہور

’’اصول الفقہ‘‘ علوم دینیہ میں وہ مہتمم بالشان اور حقائق کشا علم ہے‘ جس کو پڑھنے اور سمجھے بغیر دائمی وآفاقی شریعت اسلامیہ کے بنیادی مآخذ یا ادلہ شرعیہ(قرآن‘سنت ‘ اجماع اور قیاس) کی وسعت وگہرائی کو کما حقہ سمجھا جا سکتا ہے نہ ادلہ شرعیہ سے قیامت تک پیش آنے  والے جدید مسائل کے شرعی حکم کے استنباط واستخراج کے فنی واصولی طریق کار سے آگاہی ہو سکتی ہے۔چنانچہ اصول الفقہ کی ترکیب ہی اس معنی کی طرف مشیر ہے۔ اصلو فقہ کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر بہت سی کتب تصنیف کی گئی۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی اصول فقہ پر لکھی گئی کتب میں سے ایک ہے۔ اس میں مصنف نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر قواعد سازی کی ہے اور قواعد شرعیہ کو شریعت کے استقرائی دلائل کے ساتھ مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔یہ کتاب اصلا عربی میں ہے تو  اس کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ سلیس اور عام فہم کیا گیا ہے اور ہر باب اور فصل میں اصل مؤلف کے مفہوم ومراد کو واضح کرنے کی پوری کاوش ہے۔ اس میں آیات کو دوسری آیات سے اور حدیث کو دوسری احادیث سے اور آثار کو دیگر آثار سے یوں ملایا جاتا ہے کہ شک وشبہ کی کوئی صورت ہی نہیں باقی رہتی۔ یہ کتاب’’ الموقفات فی اصول الشریعۃ ‘‘ امام ابو اسحاق‘ابراہیم بن موسی الشاطبی کی مرتب کردہ ہے اور اس کے مترجم کا نام  مولانا عبد الرحمان کیلانی ہے۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف اور مترجم وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقاصد کی قسموں کا بیان

 

9

نوع اول وضع شریعت میں شارع کا مقصد اور اس میں چند مسائل

 

13

فصل مصلحت اور مفسدہ میں تعارض کا بیاں

 

37

فصل مذکورہ اصل پر مبنی چند قواعد کا بیان

 

50

نوع ثانی فہم شریعت کے لیے چند مسائل

 

77

فصل عربی کلام کے غیر زبان میں ترجمہ کا بیان

 

81

فصل عربوں کے علوم کا بیان

 

85

فصل معانی میں بال کی کھال اتارنے سے پرہیز کا بیان

 

102

فصل معانی میں جمہور کے تتبع کا بیان

 

105

فصل انفرادی معنی کی بجائے ترکیبی معنی پر توجہ کی ضرورت

 

107

فصل تکالیف شرعیہ کو قریبی مفہوم سے پہچاننے کا بیان

 

109

فصل ثانوی معنی سے آداب کے متضاد ہونے کا بیان

 

127

نوع ثالث شرعی مقاصد برائے تکلیف کے چند مسائل

 

134

فصل باطنی اوصاف کا بیان

 

138

فصل بغض کا بیان

 

143

فصل مشقت کی بجائے عمل کے قصد کا بیان

 

161

فصل حرج کے مرفوع ہونے کا بیان

 

166

فصل حرج کے مرفوع ہونے کی وجہ

 

170

فصل شرعی اعمال کے لازمی مطلوب ہونے کا بیان

 

180

فصل منہیات میں مشقت کا بیان

 

187

فصل خارجی مشقت کا بیان

 

189

فصل حرج عام اور حرج خاص میں فرق

 

200

فصل زجو وتشدید اور تخفیف و رخصت

 

213

نوع رابع وضع شریعت کے مقاصد برائے تعمیل

 

215

فصل خواہش نفس پر مبنی عمل کے باطل ہونے کا بیان

 

222

فصل اتباع خواہش کے مذموم ہونے کا بیان

 

222

فصل خواہش کی پیروی ریاکاری کی مانند

 

224

فصل پہلے اور دوسرے قصد کی وضاحت

 

236

فصل بعض مقاصد کفائیہ کا بیان

 

238

فصل خلوص نیت سے عادی اعمال کے عبادت بن جانے کا بیان

 

261

فصل مقاصد اصلیہ کے قصد سے مستحب کا واجب ہو جانا

 

262

فصل اصل مقصد پر اجر جزیل کا بیان

 

263

فصل مقاصد اصلیہ کی مخالفت گناہوں کا باعث

 

264

فصل طاعات کا اصول اور حظ اخروی و دنیوی میں فرق کا بیان

 

265

فصل مسئلہ مذکورہ سے متعلق

 

279

فصل عادات میں دنیوی حظ کے قصد کے صحیح ہونے کا بیان

 

284

فصل صحیح اور باطل کی مراد کا بیان

 

290

فصل قیاس اور صوفیہ کے متعلق ایک گمان کا بیان

 

316

فصل کرامت کی اصل معجزہ

 

332

فصل باطل کرامت کا بیان

 

336

فصل کرامات کے مطابق عمل کی مثالیں

 

349

فصل مکاشفات کو شریعت پر پیش کرنے کا بیان

 

355

فصل عادت کی شکستگی کا بیان

 

367

فصل عادات کی اصل کا بیان

 

388

فصل حق اللہ یا حق العبد کی نسبت سے افعال کی قسموں کا بیان

 

404

مقاصد کی دوسری قسم تکلیف میں مکلف کے مقاصد

 

411

فصل کتاب الاحکام کی طرف رجوع کا مشورہ

 

422

فصل مصالح غیر کا بیت المال سے پورا ہونا

 

465

فصل مصالح عامہ میں ذاتی ایثار کا بیان

 

467

فصل بڑی مصلحت کی خاطر مفندہ کو نظر انداز کرنے کا بیان

 

472

فصل بعض جائز حیلوں کا بیان

 

490

فصل بعض تفریعی مسائل اور کتاب المقاصد کے خلاصہ کا بیان

 

505

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7785
  • اس ہفتے کے قارئین 166317
  • اس ماہ کے قارئین 1685390
  • کل قارئین115577390
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست