#1970

مصنف : ڈاکٹر قیام الدین احمد

مشاہدات : 10613

البیرونی کا ہندوستان

  • صفحات: 266
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6650 (PKR)
(منگل 30 ستمبر 2014ء) ناشر : یو پبلشرز لاہور

قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ، شخصیت، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرزعمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ جس طرح ایک فرد اپنے زندگی کے اہداف و مقاصد اپنی یاداشت کی روشنی میں طے کرتا ہے اسی طرح قوموں کے بحیثیت مجموعی اہداف و مقاصد کے تعین میں سب سے بڑا عمل دخل اس کی تاریخ کا ہوتا ہے۔ دنیا کی ہر قوم کا اپنی تاریخ سے بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔اور قوموں کی مجموعی نفسیات کے معاملے میں بھی تاریخ کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ قوم یہود کی ہی مثال لیجیے جو حضرت سلیمان اور حضرت داوؑد علیھماالسلام کے دور میں دنیا کی سپر پاور تھے اب اس دور کو گزرے ہوئے ہزاروں سال بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک اس دور کی یاد ان کے دلوں میں زندہ ہے اور آج بھی دنیا بھر کے یہودی اپنی اس کھوئی ہوئی شان و شوکت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کررہے ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب "البیرونی کا ہندوستان ،قدیم ہندوستان کی تہذیب وثقافت کی مستند تاریخ"قیام الدین احمد کی تالیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ عبد الحی صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب میں مولف نے  معروف مسلمان سائنس دان البیرونی کے زمانے  کی ہندوستانی تہذیب ، ثقافت اور یہاں کے رہنے والے لوگوں کے عقائد ونظریات پر مفصل گفتگو کی ہے۔البیرونی کا زمانہ دسویں صدی عیسوی کا زمانہ ہے،جب یہاں سامانی سلاطین کی حکومت تھی۔البیرونی 973 عیسوی میں خوارزم کے مضافات میں پیدا ہوئے۔بیرون شہر پیدا ہونے کے سبب البیرونی معروف ہو گئے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک شاندار اور مفید کتاب ہے ،اور تاریخ کے طالب علم کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

7

دیباچہ

 

24

ہندوؤں کے عام حالات

 

28

خدا کی نسبت ہندوؤں کا عقیدہ

 

34

عقلی اور حسی دونوں قسم کے موجودات کے متعلق ہندوؤں کے عقائد

 

36

فعل کا سبب نیز روح اور جسم کا اتصال

 

42

مختلف دعائیں اور مقامات جزا و سزا یعنی جنت و دوزخ

 

46

مخلوقات کی قسمیں اور ان کے نام

 

57

بت پرستی کی ابتداء اور بتوں کا بیان

 

68

صرف و نحو اور وض کی کتابیں

 

81

ستاروں کے نام

 

118

قطب کے بارے میں روایات

 

127

ہندوؤں کے مطابق آباو زمین کی تعریف

 

144

یوم کی قسمیں اور دن رات

 

158

مہینے اور سال کے حصے

 

170

تاریخی ادوار کا مختصر بیان

 

187

سیاروں کا وسط معلوم کرنا

 

198

قربانیاں

 

216

سزائیں اور کفارے

 

227

تہوار اور جشن کے دن

 

236

منتخب حوالے

 

249

حواشی

 

251

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56254
  • اس ہفتے کے قارئین 251998
  • اس ماہ کے قارئین 2558820
  • کل قارئین109225582
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست