بیسویں صدی جب شروع ہوئی تو جنگ بوئر شروع ہوچکی تھی۔ابھی جنگ بوئر جاری تھی کہ روس جاپان جنگ کےلیے راہ ہموار ہونے لگی۔ اسی دوران جنگ بلقان شروع ہوگئی ۔ ادھر جنگ بلقان ختم ہوئی ادھر پہلی جنگ عظیم کے بادل دنیائے آسمان پر چھانے لگ جنگ عظیم لاکھوں انسانوں کےلہو سےہاتھ رنگنے کےبعد اپنے انجام کو پہنچی تو ہٹلر نےاتحادیوں کےہاتھوں جرمن قوم کی ذلت ورسوائی کا بدلہ لینے کے لیے دوسری جنگ عظیم کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں ہیرو شیما اور ناگا سا کی پر ایٹم بم پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے اور دنیا کو پہلی مرتبہ انسانی خون کی ارزانی کا احساس ہوا۔الغرض بیسویں صدی اپنے آغاز سےہی ہنگامہ خیز واقعات سے بھر پور اور کروڑوں انسانوں کےلہو سےرنگین نظرآتی ہے۔اس صدی نے جہاں انسان کو جنگوں کی ہولناکیوں کے سپرد کرنے کااہتمام کیا وہاں انسان نے سیاسی تہذیبی ، تمدنی ، سائنسی ، معاشی ، طبی، اور لسانی میدان میں حیرت انگیز حدتک پیش رفت کی ۔ نئی ایجادات نے انسان کو تیز رفتار زندگی کی طرف مائل کیا ۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بڑی بڑی سلطنتیں سکڑ کر رہ گئیں اور نظریات پھیلنا شروع ہوئے۔ برطانیہ کےاقتدار کا سورج غروب ہوا اور دنیا کے نقشے پر نئی ریاستیں نمودار ہوئیں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نےقائد اعظم کی قیادت میں برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کی ۔ بیسویں صدی کی ایجادات نےانسان کو چاند پرپہنچا دیا کمپیوٹر کی ایجاد نےدنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ کی بدولت دنیا گلوبل ولج کی صورت اختیا کرگئی ۔مرتضیٰ انجم صاحب نے زیرنظر کتاب’’بیسویں صدی کے اہم واقعات‘‘ میں اس صدی کےاہم واقعات کو اخباری حوالہ جات کے ساتھ یکجا کیا ہے جو اپنے اندر قارئین کےلیے دلچسپی کاساماں رکھتے ہیں ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حرف اول |
11 |
ملکہ وکٹوریاکاانتقال |
12 |
لاسلکی مواصلات کی ایجاد |
14 |
روس جاپان جنگ |
16 |
مسلم لیگ کاقیام |
18 |
مونالیزاچوری ہوگئی |
20 |
دہلی دارالحکومت بن گیا |
24 |
تائی ٹینک تباہ ہوگیا |
25 |
جنرل نوکی نےخودکشی کرلی |
26 |
پہلی جنگ عظیم |
27 |
تحریک ریشمی رومال |
32 |
میثاق لکھنو |
36 |
روس میں انقلاب |
38 |
قائداعظم نےدوسری شادی کرلی |
41 |
سانحہ جلیاانوالہ باغ |
44 |
پنجاب میں مارشل لاءلگادیاگیا |
46 |
خلافت کانفرنس کاقیام |
53 |
امریکہ میں شراب پرپابندی لگادی گئی |
56 |
معاہدہ سیورے |
57 |
مسجدشب بھرتعمیرہوگئی |
60 |
سلطنت عثمانیہ کاخاتمہ |
66 |
لینن کاانتقال |
70 |
پنسلین کی ایجاد |
71 |
راجپال علم دین کےخنجرکی زدمیں |
76 |
کشمیرکی تحریک آزادی کاایک یادگاردن |
82 |
ہٹلرجرمنی کاچانسلربن گیا |
86 |
محبت کی خاطر برطانیہ کاتاج ٹھکرادیا |
88 |
جناح سکندر پیکٹ |
90 |
علامہ اقبال وفات پاگئے |
94 |
مسلمان مسجد میں شہید گنج کامقدمہ ہار گئے |
97 |
دوسری عالمگیرجنگ کاآغاز |
107 |
کانگریسی وزارتوں نےاستعفی دےدیا |
113 |
یوم قراردادپاکستان |
115 |
قائداعظم پرقاتلانہ حملہ |
116 |
ہٹلر نےخودکشی کر لی |
121 |
برلن تقسیم کردیا گیا |
123 |
ہیروشیما کی تباہی |
125 |
شملہ کانفرنس ناکام ہوگئی |
126 |
اقوام متحدہ کاقیام |
133 |
کلکتہ میں عظیم خونریزی |
138 |
پنجاب میں سول نافرمانی کی تحریک |
141 |
حکومت برطانیہ کاتاریخی فیصلہ |
145 |
قیام پاکستان |
150 |
اسرائیل کاقیام |
152 |
قائداعظم انتقال فرما گئے |
154 |
راولپنڈی سازش کیس |
162 |
لیاقت علی خان قتل ہوگئے |
166 |
دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم |
170 |
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یاد گار مظاہرہ |
172 |
پاکستان میں پہلا مارشل لاء |
180 |
امریکی جاسوس طیارہ گرادیاگیا |
183 |
سندہ طاس معاہدہ |
184 |
ایک پانچ اوردس پیسو ں کےسکوں کااجراء |
186 |
مارلن منرو نےخود کشی کر لی |
193 |
امریکی صدر کینیڈی کاقتل |
197 |
عظیم باکسر کیٹس گلے مسلمان ہوگئے |
200 |
پنڈت نہر ہ وانتقال کر گئے |
201 |
امریکہ دیت نام جنگ کاآغاز |
205 |
حیرت انگیز ایجاد کلا شکنوف |
207 |
سولہ سال پرانی سازش کاانکشاف |
208 |
سرونسٹن چرچل کی موت |
213 |
پاک بھارت جنگ |
216 |
معاہدہ شقند |
220 |
اسرائیل کےہاتھو عربوں کی شکست |
222 |
شاہ ایران کی رسم تاج پوشی |
224 |
اگرتلہ سازش کیس |
228 |
یحییٰ خان ہیرو بن گئے |
233 |
انسان چاند پر پہنچ گیا |
237 |
عربوں نے ایک ہفتے میں پانچ طیارے اغوا کرلئے |
243 |
راشد منہاس کی شہادت |
246 |
پاکستان ہاکی ٹیم کاخصوصی اعزاز |
247 |
چین اقوام متحدہ کارکن بن گیا |
251 |
سانحہ مشرقی پاکستان |
253 |
واٹرگیٹ سیکنڈل |
256 |
شملہ معاہدہ |
261 |
عربوں نے اسرائیلی کھلاڑی ہلاک کردیئے |
263 |
عربوں نےشکست کابدلہ لےلیا |
265 |