#3827

مصنف : عبد الرحمن عبد الخالق

مشاہدات : 12602

افکار صوفیہ کتاب و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 160
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6400 (PKR)
(جمعہ 29 اپریل 2016ء) ناشر : ضیاء السنہ ادارۃ الترجمہ و التالیف، فیصل آباد

تصوف رہبانیت میں مکمل یگانگت ہے تصوف کی تاریخ بہت پرانی ہے یہ دراصل یونانی افکار کا مجموعہ ہے اسلام کی پہلی تین صدیوں میں تصوف کا وجود نہ ہونے کے برابر تھا۔ تصوف ایسی مہلک بیماری ہے جس نے امت مسلمہ میں افتراق کی خلیج کو وسیع کیا۔ اس کی ترویج و اشاعت سے بدعات کو فروغ حاصل ہوا۔ تاریخ شاہد ہے کہ صوفیہ کی جانب سے ہر دور میں توحید وسنت کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کی بھر پور کوششیں کی گئی ہیں ۔تصوف کو خوش نما خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ اس طرح سادہ لوح عوام کو فریب میں مبتلا رکھا گیا۔ اس کی قباحتوں کو نظر سے اوجھل رکھنے کے لیے اس کا نام زہد، عبادت،ذکر وفکر،طریقت رکھا گیا ۔اور الحاد، زندقہ، وحدت الوجود جیسے مشرکانہ نظریات کے پھیلنے کا سبب تصوف ہی ہے۔ اوراس کے پردے میں غیراسلامی افکار کو فروغ ہوا۔ ہندواونہ رسم و رواج کو اختیار کیاگیا۔ خانقاہوں میں عرس کے موقع پر صوفیاء مشائخ کی موجودگی میں رقص وسرور، قوالی، کی محفلیں جمتی ہیں مردوزن کا بے محابا اختلاط ہوتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’افکار صوفیہ کتاب وسنت کی روشنی میں‘‘ کویت کے مشہور سلفی عالم دین شیخ عبد الرحمٰن عبدالخالق کی تصوف کی خرافات او رحقیقت کے متعلق تحریر شدہ عربی کتاب ’’ الفکر الصوفی فی ضوء الکتاب و السنۃ ‘‘کا اردوترجمہ ہے۔ اس کتا ب میں نہایت عرق ریزی اور محنت سے صوفیہ کے حالات پر مرتب شدہ مستند کتابوں سے استفادہ کر کے صوفیا کے افکار کو کتاب وسنت پر پیش کر کے ان کی تردید کی ہے۔ اورمستند کتب کے حوالہ جات سے ثابت کیا ہے کہ صوفیہ کی وجہ سے اسلامی معاشرہ میں کس قدر ناقابل علاج بیماریوں نے جنم لیا ہے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر رکیب حملے کیے گئے فرعون کومومن ثابت کیا گیا اور ابلیس کو موحد کہا گیا۔ مولانا صادق خلیل﷫ نے تقریبا 38 سال قبل اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا۔ اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

افتتاحیہ

5

مقدمہ

13

تصوف کیا ہے

14

کچھ اپنے متعلق

15

زہد اور تصوف میں فرق

17

تصوف کی حقیقت

18

پہلا باب

20

اسلامی عقائد و اعمال

20

عیسائیوں کی حالت

20

یہودیوں کی حالت

21

فلاسفہ کی حالت

21

بعثت رسول کا مقصد

22

مشرکین عرب کا آپ کے ساتھ مجادلہ

23

یہودیوں اور عیسائیوں کا مجادلہ

24

صحابہ کرام

24

اللہ کی عبادت اور رسول اکرمﷺ کی اطاعت دونوں ضروری ہیں

28

چند امور مستنبطہ

29

کہانت، آئندہ کی خبریں دنیا غیب کے علم کا دعوہٰ کرنا کفر ہے۔

35

ابن صیاد کاہن کا ذکر

36

شریعت اسلامیہ کی بنیاد کتاب و سنت ہیں

38

فہرست نا مکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28461
  • اس ہفتے کے قارئین 453951
  • اس ماہ کے قارئین 1654436
  • کل قارئین113261764
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست