عورت کے لیے پردے کا شرعی حکم اسلامی شریعت کا طرۂ امتیاز اور قابل فخر دینی روایت ہے۔ اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر عزت و تکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لاکھڑا کیا۔ پردہ کا شرعی حکم معاشرہ کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مرد کی شہوانی کمزوریوں کا کافی و شافی علاج ہے۔ اس لیے دخترانِ اسلام کو پردہ کے سلسلے میں معذرت خواہانہ انداز اختیار کرنے کی بجائے فخریہ انداز میں اس حکم کو عام کرنا چاہیے تاکہ پوری دنیا کی خواتین اس کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم کی رو سے عورت پر پردہ فرض ہے جس کا تذکرہ قرآن کریم میں متعدد بار آیا ہے اور کتبِ احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ کئی اہل علم نے عربی و اردو زبان میں پردہ کے موضوع پر متعدد کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’وجوبِ نقاب و حجاب‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے جو کہ ان کے ریڈیو ام القیوین متحدہ عرب امارات کی اردو سروس میں پیش کیے گئے پروگرامز کی کتابی صورت ہے۔موصوف نے اس کتاب میں قرآن و سنت ، آثار صحابہ رضی اللہ عنہم و ائمہ اور اقوالِ علماء فقہاء کی روشنی میں عورتوں کے چہرے کے پردے کے بارے میں تفصیلی بحث پیش کی ہے اور دلائل سے ثابت کیا ہے کہ عورتوں کے چہرے کا پردہ فرض اور واجب ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی ، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔ (م۔ا)
فہرست مضامین |
1 |
عرض مولف |
8 |
عام پردے کے احکام و مسائل |
10 |
چہرے کا پردہ |
10 |
چہرے کے پردہ پر قرآنی آیات سے دلائل |
11 |
ستر اور پردہ کے سلسلہ میں اجنبی اور محرم میں فرق |
17 |
خلاصہ کلام |
22 |
حجاب |
23 |
آزاد اور کنیز کے پردہ کا مسئلہ |
39 |
چہرے کا پردہ حدیث شریف کی روشنی میں |
48 |
عورت کے احرام کے سلسلہ میں ایک اہم وضاحت |
52 |
چہرے کا پردہ آثار صحابہ کی رو سے |
67 |
چہرے کا پردہ آثار تابعین رحمۃ اللہ علیہم کے آئینہ میں |
75 |
عورت کے چہرے کا پردہ ائمہ و فقہاء مذاہب اربعہ کی نظر میں |
77 |
چہرے کا پردہ اہل حدیث اور بعض دیگر علماء کے متفرق اقوال |
83 |
فریق ثانی کے دلائل اور ان کا تجزیہ |
101 |
عورت کے کا وغیرہ کی ڈرائیونگ کرنے کا حکم |
143 |
ڈرائیونگ کی وجہ سے بعض جگہوں پر عورت فتنے و فساد کا سبب بنتی ہے |
154 |
مؤلف کی دیگر تصانیف اور علمی کاوشیں |
158 |