#6106

مصنف : اعجاز حسین المدنی

مشاہدات : 4118

سرزمین شام قرآن و احادیث کی روشنی میں

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1275 (PKR)
(جمعرات 28 مئی 2020ء) ناشر : نا معلوم

شام سریانی زبان کا لفظ ہے جو حضرت نوح ﷤ کے بیٹے حضرت سام بن نوح کی طرف منسوب ہے۔ طوفان نوح کے بعد حضرت سام اسی علاقہ میں آباد ہوئے تھے۔ ۔ مبارک سرزمین پہلی جنگ عظیم تک عثمانی حکومت کی سرپرستی میں ایک ہی خطہ تھی۔ بعد میں انگریزوں اوراہل فرانس کی پالیسیوں نے اس سرزمین کو چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن) میں تقسیم کرادیا،لیکن قرآن وسنت میں جہاں بھی ملک شام کا تذکرہ وارد ہوا ہے اس سے یہ پورا خطہ مراد ہے جو عصر حاضر کے چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن)پر مشتمل ہے۔ قرآن کریم میں بھی ملک شام کی سرزمین کا بابرکت ہونا متعدد آیات میں مذکور ہے  اوراسی مبارک سرزمین کے متعلق نبی اکرمﷺ  کے متعدد ارشادات احادیث کی کتابوں میں محفوظ ہیں مثلاً اسی مبارک سرزمین کی طرف حضرت امام مہدی حجاز مقدس سے ہجرت فرماکر قیام فرمائیں گے اور مسلمانوں کی قیادت فرمائیں گے۔ حضرت عیسیٰ ﷤کا نزول بھی اسی علاقہ یعنی دمشق کے مشرق میں سفید مینار پر ہوگا۔ غرضیکہ یہ علاقہ قیامت سے قبل اسلام کا مضبوط قلعہ و مرکز بنے گا۔ زیر نظر رسالہ ’’سر زمین شام قرآن  واحادیث کی روشنی میں‘‘ مولانا اعجاز حسین المدنی کی کاوش ہے انہوں نے اس میں سرزمین شام کے   متعلق 9؍قرآنی آیات  مع ترجمہ وتفسیر اور  کتب احادیث  سے  15 ؍احادیث مکمل تحقیق  وتخریج  اور فوائد کےساتھ اس میں درج کردی  ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

2

شام کی موجودہ صورت حال

4

تقریظ

8

تقریظ

9

تقریظ

11

حروف اولین

12

شام قرآن کےتناظر میں

15

شام احادیث پیغمبرﷺ کی روشنی میں

19

ملک شام کے لیے اہل اسلام کاجمع ہونا

20

دنیا کے بہترین لوگوں کا ملک شام ہجرت کرنا

24

ملک شام اور حفاظت  خداوندی

26

بصری ملک شام کے شہر سے آگ کی پیشین گوئی

33

قرب قیامت اور شام

35

حوض کوثر اور شام

41

فتوحات شام

42

رسول کریم(ﷺ) کا خواب اور شام

43

شام کے خلاف کاروائیاں اور اہل حق کی استقامت

44

شام پر فرشتے اپنے پر پھیلائے ہوئے

46

ایمان شام میں

46

نزول عیسیٰ﷤ اور قتل دجال:شام میں

47

دعائےنبوت اور ملک شام

48

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89409
  • اس ہفتے کے قارئین 171810
  • اس ماہ کے قارئین 171810
  • کل قارئین111779138
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست