#3762

مصنف : ابو الکلام آزاد

مشاہدات : 7313

جامع الشواہد فی دخول غیر المسلم فی المساجد

  • صفحات: 178
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4450 (PKR)
(اتوار 19 جون 2016ء) ناشر : ابو الکلام آزاد ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کراچی

شرعی اعتبار سے کسی غیرمسلم کا  مسلمانوں کی مساجد میں (سوائے مسجد حرام کے)داخل ہونا جائز ہے ۔جیسا کہ  نبی کریم ﷺ نے ثمامہ بن اثال کو اسلام لانے سے پہلے مسجد نبوی میں رسی سے باندھ دیا تھا۔ اسی طرح ثقیف اور نجران کا وفد اسلام لانے سے پہلے مسجد میں داخل ہواتھا۔ اگر ساتھ میں انہیں مسجد کے آداب بتا دئیے جائیں توزیادہ  بہتر ہے تاکہ وہ مسجد کے تقدس کی پامالی نہ کرے مثلا ساتر لباس پہن کر مسجد آنا، مسجد میں گندگی نہ پھیلانا، یہاں گندی بات نہ کرنا وغیرہ ۔ اور رہی بات مسجد کے تقدس کی تو مسجد کا تقدس ہر حال میں قائم رکھنا چاہیے وہ مسلم کے لیے ہو یا غیر مسلم کے لیے ، اللہ کے گھروں میں پاکیزگی اور قرآن و شریعت کے دائرے کو مدعوکار رکھتے ہوئے داخل ہونا چاہیے۔شرعی طور پر مقبول ضروریات میں عمومی طور پر درج ذیل ضروریات ہیں ۔ اسلام کی طرف رغبت دلانے کے لیے کسی کافر کو مسجد میں داخل کرنا ، اور رکھنا ،مسلمان امام ، یا قاضی سے اپنے فیصلے کروانے کے لیے کافر کا مسجد میں داخل ہونا،مسلمان امام ، یا قاضی ، یا حاکم سے ملاقات کے لیے کافر کا مسجد میں داخل ہونا،لیکن اس بات کی احتیاط کی جانی چاہیے کہ وہ کافر اپنے کفر کی نجاست کے ساتھ کسی ایسی حالت میں نہ ہوں جس حالت میں مسلمان کو بھی مسجد میں داخل ہونے کی، یا وہاں رکنے اور بیٹھنے کی اجازت نہیں، یعنی جنابت یا حیض کی حالت میں نہ ہوں، زیر تبصرہ کتاب" جامع الشواہد فی دخول غیر المسلم فی المساجد "مولانا ابو الکلام آزاد کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے  غیر مسلموں کے مسجد میں داخلے کے جواز پر بحث کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

5

ڈاکٹر ابو سبعان پوری

7

تمہید

53

فصل اول:مسجد نبوی میں غیر مسلموں کاداخل ہونا

57

فصل دوم :واقعہ وفد نجران

59

فصل سوم :واقعہ وفد ثقیف

63

خارج مسلمانوں کاطرز عمل اوراسکے نتائج

71

فصل چہارم :وفد ثقیف کےقیام فی المسجد کی تعلیل

72

خارج :اسلام کی دینی عمارت صرف مسجد ہے

77

خارج :خداکی ساری زمین اسلام کےلیے مسجد ہے

79

فصل پنجم :ثمامہ بن آثال کاواقعہ

80

فصل ششم :عامہ مجتہدین اوراحناف کی رائیں

82

فصل ہفتم :تشریح مذہباحناف اورمسلمانوں کاعمل مستمر

85

فصل ہشتم :امام شافعی کامذہب اورصاحب ہدایہ کاتسایخ

97

خارج:مسجدوں میں غیر مسلموں کاداخلہ مقید ہےیاغیر مقید

104

فصل نہم :ایک غلط استباط

107

فصل دہم :ہندوستان کےہندوکس قسم کےغیر مسلم ہیں

111

خارج :حضرت عمر بن عبدالعزیز کاایک فرمان

117

خارج یومیوں کےدخول مسجد حرام کی نسبت احناف کی رائے اورا س کاجواب

118

فصل یازوہم :اس مسئلے میں احناف کےعلاوہ ائمہ ثلاثہ کی رائے

120

خارج :مقامات وبلاواسلام میں غیرمسلموں کےحقوق کی تفصیل

124

فصل دوازہم :بکیا مسجد یں صرف نماز کےلیےہیں

129

فصل سیز وہم :رفع الصوت فی المساجد اورحضرت عمرؓکی روایت کی تشریح

143

خارج :تحقیق نماز جنازہ غائب کاوعدہ

158

خارج :مولانا عبدالباری فرنگی محلی کاخط

159

فصل چہاروہم:انقلاب حالات وخاتمہ

160

ضمیمہ 1:جامع الشواہد (طبع ثانی کااشتہار )

160

ضمیمہ 2:خطوط واقتباسات مولنا سید سلیمان ندوی کےنام

166

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12175
  • اس ہفتے کے قارئین 12175
  • اس ماہ کے قارئین 411652
  • کل قارئین105282773
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست