#4943

مصنف : کیرن آر مسٹرانگ

مشاہدات : 6221

پیغمبر امن ﷺ سیرت النبی 21 ویں صدی کے نئے چیلنجوں کے تناظر میں

  • صفحات: 179
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4475 (PKR)
(پیر 06 نومبر 2017ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور

سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں ،مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت ،انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے ،لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے ، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی ۔۔ رسول اللہﷺکی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں ۔۔ آپ ؐکی شخصیت اور اخلاق کی پاکیزگی کی گواہی اپنوں اور پرایوں سب نے دی ہے اور آپؐ کی تعلیمات و افکار کی بازگشت دنیا کے ہر خطے میں سنائی دیتی ہے ۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’پیغمبر امن ‘‘ کیرن آرمسٹرانگ ایک عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں۔ وہ برطانیہ میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے ووسٹرشائر میں 14 نومبر 1944ء کو پیدا ہوئیں۔ کیرن کی کتب کا موضوع و مقصد دنیا بھر کے بڑے مذاہب خاص کر اسلام، عیسائیت، اور یہودیت کا ایسا مطالعہ پیش کرنا ہے کہ آپس میں قرابت پیدا ہو۔کیرن آرم سٹرانگ کی اب تک کی تصانیف کی تعداد اکیس 24 ہے۔زیرِ نظر کتاب میں مصنفہ نے زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام کا موازنہ کرتے ہوئے اسلام کوخیر القرون قرار دیا ہے ۔ اس کتاب کو پانچ ابواب( 1۔مکہ،2۔جاہلیہ، 3۔ ہجرت، 4۔ جہاد، 5۔ اسلام) میں تقسیم کرتے ہوئے آپﷺ کی سیرت کو اجاگر کیا ہے پیغمبر امن کا لقب دیتے ہوئے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ یاسر جواد نے کیا ہے ۔ان کی اس کاوش کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ ایڈیشن میں حسب ذیل تجاویز کو مد نظر رکھا جائے تو کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔بہت ساری جگہوں پر حوالہ جات ناقص ہیں، انھیں مکمل کیا جائے۔ حوالہ جات کو فٹ

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

5

مکہ

 

11

جاہلیہ

 

35

ہجرت

 

63

جہاد

 

90

سلام

 

121

حوالہ جات

 

159

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10943
  • اس ہفتے کے قارئین 104301
  • اس ماہ کے قارئین 728009
  • کل قارئین112335337
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست