کیرن آر مسٹرانگ

  • نام : کیرن آر مسٹرانگ

کل کتب 5

  • 2 #4943

    مصنف : کیرن آر مسٹرانگ

    مشاہدات : 5913

    پیغمبر امن ﷺ سیرت النبی 21 ویں صدی کے نئے چیلنجوں کے تناظر میں

    (پیر 06 نومبر 2017ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #4943 Book صفحات: 179

    سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں ،مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت ،انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے ،لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے ، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی ۔۔ رسول اللہﷺکی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں ۔۔ آپ ؐکی شخصیت اور اخلاق کی پاکیزگی کی گواہی اپنوں اور پرایوں سب نے دی ہے اور آپؐ کی تعلیمات و افکار کی بازگشت دنیا کے ہر خطے میں سنائی دیتی ہے ۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’پیغمبر امن ‘‘ کیرن آرمسٹرانگ ایک عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں۔ وہ برطانیہ میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے ووسٹرشائر میں 14 نومبر 1944ء کو پیدا ہوئیں۔ کیرن کی کتب کا موضوع و مقصد دنیا بھر...

  • 4 #5236

    مصنف : کیرن آر مسٹرانگ

    مشاہدات : 6551

    خدا کے لیے جنگ

    (جمعرات 08 فروری 2018ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #5236 Book صفحات: 475

    اسلام نے اہل کتاب (یہود ونصاری ) کے ساتھ روز اول ہی سے رواداری اور صلح جوئی کا رویہ اپناتے ہوئےانہیں مشرکین سے الگ اور ایک ممتاز مقام دیا اور ان کے ساتھ خصوصی رعایت کرتے ہوئے انہیں ایک نقطہ اتفاق (توحید) کی طرف بلایا۔قرآن مجید میں جابجا یہود ونصاری کا ذکر خیر بھی ہوا اور نصاری کو یہود کے مقابلے میں مسلمانوں سے زیادہ قریب اور ان کا دوست بتایا گیا۔اسلام کی انہی تعلیمات کا یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اہل کتاب کے ساتھ مصالحت کا رویہ قائم رکھا اور مناظرانہ بحثوں میں علمی وتحقیقی انداز اپنایا اور مسیحیت کے اپنے مطالعے اور تحقیقی دلچسپیوں کا موضوع بنایا۔پوری غیراسلامی دنیا عرب دہشت پسندی کے مترادف سمجھی جانے والی اسلامی بنیاد پرستی سے نفرت کرتی ہے ۔ امریکہ کی کلچر اور دانشور اشرافیہ عیسائی بنیاد پرستی کو جہالت ، اوہام پرستی ، عدم رواداری اور نسل پرستی کے مترادف سمجھتے ہوئے اس سے نفرت کرتی ہے ۔ عیسائی بنیاد پرستی کے پیروکاروں کی تعداد میں حال ہی میں ہونے والا اچھا خاصہ اضافہ اور اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثرات امریکہ میں جمہوریت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں ۔ اگرچہ یہودی...

  • 5 #6781

    مصنف : کیرن آر مسٹرانگ

    مشاہدات : 4016

    خدا کی تاریخ

    (پیر 29 اگست 2022ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #6781 Book صفحات: 225

    دنیا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے اور موجود ہے  جو  ساری کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے۔اور وہ اللہ تعالیٰ  ہے جو  تمام مخلوق کا  خالق، مالک ، داتا ، رازق  مشکل کشااور معبود  ہے ۔الہ العالمین کی ہستی کا  اقرار اور اس کی واحدانیت کا اعتقاد تمام الہامی مذاہب کا سنگ بنیاد ہے مذہب کے تفصیلی عقائد او راس کی عملی صورتوں میں آج اسلام ،مسیحیت اور یہودیت کے درمیان چاہے کتنے اختلافات ہوں  لیکن وہ  اللہ تعالیٰ کو ہی کائنات کا خالق ومالک اور مدبّر  وفرمانروا تسلیم کرنے میں متفق ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ خدا کی تاریخ‘‘ کیرن آرف سٹرانگ کی کتاب A HISTORY OF GOD کا اردوترجمہ ہے۔یاسر جواد نے اردو قارئین کےلیےاسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔یہ کتاب نو ابواب پر مشتمل ہے اس میں  یہودیت ،عیسائیت اور اسلام میں ...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3311
  • اس ہفتے کے قارئین 67897
  • اس ماہ کے قارئین 467374
  • کل قارئین105338495
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست