زنا کاری و فحاشی اور جنسی بے راہ روی ایک جرم عظیم ہے۔ اس کی حرمت و قباحت شرائع سابقہ و امم قدیمہ، قبائل بدویہ اور شریعت اسلامیہ میں موجود ہے۔ فحاشی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو ناجائز جنسی لذت کے حصول کے لئے کیا جائے یا جس کے ذریعے جنسی اعضاء یا فعل کی اس نیت سے اشاعت کی جائے کہ جنسی اشتہا بھڑکے یا جنسی تسکین حاصل ہو۔ زنا و اغلام بازی تو واضح طور پر ایک فحش عمل ہے۔ البتہ وہ امور جو زنا سے قریب کرنے کا ذریعہ ہوں وہ بھی فحاشی ہی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں فحاشی کا سیلاب آیا ہوا ہے جس سے ہمارا معاشرہ تباہی کی طرف گامزن ہے۔ فحاشی کے اس سیلاب سے ہمارے ایمان و یقین اور اقدار و روایات کو خطرہ ہے۔ فحاشی کا یہ سیلاب اونچے اونچے گھرانوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس فحاشی کے سیلاب کو روکنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مذمت فحاشی و زناکاری‘‘مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی اس موضوع پر تیسری کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں معاشرتی و معاشی، اقتصادی و روحانی اور جسمانی اضرار و نقصانات اور ان امورکا ارتکاب کرنے والوں کے لیے سزا و عقاب کی ضروری تفصیل کتاب و سنت کی روشنی میں پیش کی ہے، تاکہ فحاشی و زناکاری جیسے خطرناک اور مہلک جرم سے بچنا آسان ہو سکے۔ا للہ تعالیٰ مصنف کی تمام دعوتی و تبلیغی، تحقیقی و تصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)
چند کلمات |
12 |
لفظ زنا اور اس کے مترادفات |
13 |
مختصر لغوی بحث |
13 |
زنا جانوروں کے یہاں |
20 |
زنا انسانوں کے یہاں |
22 |
زنا بعض بادیہ نشین و جنگی قبائل کے یہاں |
22 |
زنا اقوام قدیمہ کے یہاں |
28 |
زنا اہل کتاب کے یہاں |
35 |
زنا یہود کے یہاں |
35 |
زنا نصاریٰ کے یہاں |
44 |
زنا شریعت اسلامیہ میں |
51 |
عباد الرحمن کے اوصاف |
52 |
آغاز اسلام میں زنا کی سزا |
53 |
تائب کے سلسلہ میں ایک وضاحت |
55 |
قحبہ گری کروانے کی مذمت |
58 |
آزاد شہوت رانی کی مذمت اور نکاح کی ترغیب |
59 |
غیر مسلم عورت سے شادی |
62 |
اہل کتاب عورتوں سے شادی کے نتائج و عواقب |
68 |
مغرب زدہ معاشرہ کی عورت کی حالت زار |
69 |
فحاشی پھیلانا |
72 |
زناکاری کی مذمت وسزا |
74 |
زانی کی سزا |
100 |
غیر شادی شدہ لڑکی اور لڑکے کی سزا |
100 |
خلفائے راشدین |
103 |
دیگر صحابہ و ائمہ کا قول |
104 |
ملک بدری کی مسافت |
109 |
غلاموں کے زنا کی سزا |
112 |
رجم یا سنگسار کرنے کے دلائل |
119 |
جہینہ قبیلہ کی ایک عورت کا واقعہ سنگسار |
126 |
رجم اور منکرین حدیث |
133 |
محرم عورت سے نکاح کا بطلان اور اس کی حدود |
144 |
دلائل شرعیہ کی روشنی میں |
148 |
مجبور کے لیے حکم |
153 |
شبہات کے در آنے پر حدود کا نفاذ روک دینا |
161 |
زنا و فحاشی کے نتائج بد یا تباہ کاریاں |
165 |
سیلان |
168 |
زہری |
170 |
ہرپس |
172 |
ایڈز |
173 |
فہرست مصادر و مراجع |
182 |