#6403

مصنف : ڈاکٹر صباح الدین اعظمی

مشاہدات : 2113

منور وادیوں کا پھول

  • صفحات: 37
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1295 (PKR)
(جمعہ 25 جون 2021ء) ناشر : نا معلوم

ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ  (1943ء-2020ء) ہندوستانی نژاد سعودی عالم، متعدد کتابوں کے مصنف مشہور عالم دین اورعصر حاضر  کے نامور محدث تھے۔ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اعظمی 1943ء میں اعظم گڑھ کے ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام بانکے رام رکھا گیا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جس شخص کو اپنی ہدایت کے لیے منتخب کرلیا تھا، اس کی تربیت کا اہتمام بھی اسی شان سے کیا۔ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی نے اپنے کئی انٹرویوز میں بتایا کہ کس طرح وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود دین اسلام کی طرف راغب ہوئے۔دینی  تعلیم کے حصول کےلیے دارالسلام عمرآباد میں داخل ہوئے  وہاں سے فارغ ہونے کے بعد مزید تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں بآسانی مل گیا۔ چارسال  جامعہ اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعدجامعۃ الملک عبدالعزیز، مکہ مکرمہ میں ایم اے میں داخلہ لیا۔ ایم اے میں ’’ابوہریرۃ فی ضوء مرویاتہ وفی جمال شواہدہ وانفرادہ‘‘  کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش  کیا۔اس کےبعد رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ سے منسلک ہو گئے، رابطہ میں رہتے ہوئے بھی آپ نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ جامعہ ازہر (مصر) سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ میں  ابن  الطلاع المالکی  کی کتاب ’’اقضیۃ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘۔پر تحقیق وتعلیق  کا  کام کیا ۔ان کا  پی ایچ ڈی  کایہ تحقیقی مقالہ 1978ء  میں پہلی بار  کتابی صورت میں مصر سے شائع ہوا۔ڈاکٹر صاحب کا سب سے عظیم کارنامہ  ان کی تالیفِ ’الجامع الکامل في الحدیث الصحیح الشامل‘ ہے۔ اس میں تمام صحیح احادیث کو مختلف کتبِ احادیث ، مثلاً مؤطات ، مصنفات ، مسانید ، جوامع ، صحاح ، سنن ، معاجم ، مستخرجات ، أجزاء اور أمالی سے جمع کیا گیا ہے ۔ ہر حدیث کی تخریج کے بعد اس کے صحیح اور حسن کا درجہ بھی بیان کردیا گیا ہے ۔قارئین کی سہولت کے لیے اس کتاب کو فقہی ابواب پر مرتب کیا گیا ہے ۔ اس کا پہلا ایڈیشن دار السلام سعودی عرب سے 2016 میں 12 جلدوں میں شائع ہوا تھا ۔ دوسرا ایڈیشن 2019 میں دار ابن بشیر ، پاکستان سے 19 جلدوں میں طبع ہوا ہے ۔ ڈاکٹر اعظمی رحمہ اللہ اس عظیم الشان کتاب کےعلاوہ   بھی   ایک درجن سے زائد علمی وتحقیقی کتب کےمصنف ہیں۔موصوف  کی بعض کتابیں سعودی عرب کی جامعات کے اعلیٰ درجوں کے کورس کا حصہ ہیں جس میں سر فہرست ’’دراسات فی الیہودیہ والمسیحیہ وادیان الہند‘‘ قابل ذکر ہے۔ڈاکٹر  صاحب مرحوم 30 جولائی 2020ء اور 9 ذوالحجہ 1441 (یوم عرفہ )کو مدینہ منورہ میں ظہر کی اذان کے وقت اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور بقیع غرقد میں مدفون ہوئے۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت  الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔اوران کی تحقیقی وتصنیفی ،دعوتی  وتبلیغی اور تدریسی جہود کو قبول فرمائے ۔(آمین) ان کے احوال واقعات ، حالات زندگی پر کئی اہل قلم نے مضامین تحریر کیے جو مختلف رسائل وجرائد میں طبع ہوئے ۔ زیر نظر کتاب’’منور وادیوں کاپھول‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جوکہ  ڈاکٹر صباح االدین  اعظمی کی  ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ کی روشن شخصیت پر ایک تاثراتی تحریر ہے۔(م۔ا)

اس کتاب میں فہرست موجود نہیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7231
  • اس ہفتے کے قارئین 165763
  • اس ماہ کے قارئین 1684836
  • کل قارئین115576836
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست