#5548.05

مصنف : شمس الدین الذہبی

مشاہدات : 6486

میزان الاعتدال اردو جلد ششم

  • صفحات: 544
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13600 (PKR)
(پیر 06 اگست 2018ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

راویانِ حدیث کے حالات ا ن کے  رہن سہن ،ان کا نام نسب،اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت اوران کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو  ’’علم جرح وتعدیل ‘‘ اور ’’علم  اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث  کے عام حالات پر  گفتگو کی جاتی ہے  اور علم  جرح وتعدیل میں  رواۃ ِحدیث کی  عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی  ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے  کےلیے لازم ملزوم ہیں   جرح  سے  مراد روایانِ حدیث کے وہ  عیوب بیان کرنا جن کی وجہ سے ان  کی عدالت ساقط ہوجاتی  ہے او ر او ران  کی روایت کردہ  حدیث  رد کر جاتی  ہے  اور تعدیل  سےمراد  روائ  حدیث  کے عادل ہونے کے بارے  میں بتلانا اور حکم  لگانا کہ  وہ  عادل  یاضابط ہے اس موضوع پر ائمہ حدیث  اوراصولِ حدیث کے ماہرین  نے  کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ  کتب   زیادہ تر عربی زبان میں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ میزان الاعتدال فی  نقد الرجال  (اردو )  ‘‘ علم  اسماء الرجال وتاریخ   کی مشہور ومعروف  شخصیت  امام شمس الدین  محمد بن احمد  بن عثمان    ذہبی  کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب امام ذہبی کی لاجواب  تصنیف ہے  جو ضعیف راویوں کے بارے  میں ہے ۔ اس میں  امام ذہبی  نے شیخ ابو احمد عبد اللہ بن عدی کی کتاب  ’’ الکامل  فی ضعفاء الرجال ‘‘ کے مواد کو ااختصار اور جدید ترتیب کے ساتھ پیش کیا ہے ۔جرح وتعدیل کے  متعلق کتب کی تاریخ  میں امام  ذہبی کی یہ کتاب  نمایاں حیثیت رکھتی ہے ۔ اس کی اہمیت  کا  اندازہ اس بات  سے  لگایا  جاسکتا ہے  کہ   شارح بخاری  حافظ ابن حجر  عسقلانی  نے اس  کتاب کی اہمیت  ، اختصار اور جامعیت  کے پیش نظر  اسے  تحقیق کا موضوع بنایا اور اس  میں  مزید مفید اضافہ  جات  کرنے کے بعد اسے ’’ لسان المیزان ‘‘ کے   نام  سے اہل علم کے سامنے پیش کیا ہے ۔ کتاب  ہذا  میز  ان الاعتدال  پر  شیخ علی محمد معوض اور شیخ  احمد عبد الموجود کے تحقیق وتعلیق شدہ  نسخہ کا  اردو ترجمہ ہے ۔  امام  ذہبی  نے تصنیف وتایف  کے  علاوہ درس  وتدریس  کی طرف بھی بھر پور توجہ دی  اور اپنے زمانے کے معروف علمی مراکز میں درس  و تدریس کے فرائض  سرانجام دیتے  رہے۔ امام  ذہبی  نے دو سو کے قریب  تصانیف یادگار چھوڑی ہیں جو مختصر اور طویل  دونوں قسم کی ہیں  ان   طویل تصانیف  میں کتاب ہذا میزان الاعتدال کے علاوہ  ’’ سیر اعلام النبلاء ‘‘ اور’’ تاری الاسلام ‘‘  قابل ذکر ہیں۔میزان الاعتدال  کے  ترجمہ کی سعادت جناب  مولانا ابو سعید  نے حاصل کی  اور    مکتبہ رحمانیہ  لاہور   نے اسے  حسن ِطباعت سے آراستہ کیا ہے   یہ  ترجمہ شدہ کتاب  آٹھ   مجلدات پر مشتمل ہے جو طالبانِ علوم  حدیث کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف المیم

 

مازن ماضی

43

مازن عائذی

43

ماضی بن محمدابومسعودغافقی مصری

43

مالک

43

مالک بن ادی

43

مالک بن ازہر

43

مالک بن اسماعیل ابوغسان نہدی

43

مالک بن اعین جہنی

44

مالک بن بسطام حرستانی

44

مالک بن حارث سلمی

44

مالک بن حسن بن مالک بن حویرث

44

مالک بن ابوالحسن

44

مالک بن حمزہ بن ابواسیدساعدی

44

مالک بن خیرزبادی مصری

45

مالک بن دینار

45

مالک بن زبیدہمدانی

45

مالک بن سعیربن خمس

45

مالک بن سلام

46

مالک بن سلیمان بصری

46

مالک بن سلیمان ہروی

46

مالک بن صباح

46

مالک بن ظالم

46

مالک بن عبیدہ دئلی

46

مالک بن عثمان

47

مالک بن غسان نہشلی بصری

47

مالک بن کرازخراسانی

47

مالک بن مالک

47

مالک بن ابومریم حکمی

47

مالک بن مسروح

48

مالک بن ابومومل

48

مالک بن نمیرخزاعی

48

مالک بن یحییٰ بن عمروبن مالک ابوغسان نکری

48

مالک بن یسار

48

مالک طائی

48

مامون

48

مامون بن احمدسلمی ہروی

48

مامون بن احمدسلمی ہروی

48

مامون عابدی

49

مبارک

49

مبارک بن حسان

49

مبارک بن حسین ابوالخیر

49

مبارک بن ابوحمزہ

50

مبارک بن خل ابوالبقاء

50

مبارک بن سیحم

50

مبارک بن سعد

50

مبارک بن سعید

50

مبارک بن عبدالجبارابوالحسین بن طیوری

50

مبارک بن عبداللہ

50

مبارک بن فاخزابوالکرم نحوی

50

مبارک بن فضالہ

51

مبارک بن مجاہدمروزی

52

مبارک بن ہمام انصاری

52

مبشر

52

مبشربن اسماعیل

52

مبشربن عبیدحمصی

52

مبشربن فضیل

54

مبشرسعیدی

54

متوکل

54

متوکل بن عدی

54

متوکل بن فضیل حداد

54

مثنی

54

مثنیٰ بن بکر

54

مثنیٰ بن دینار

54

مثنیٰ بن دینار

55

مثنیٰ بن دینارقطان احمربصری

55

مثنیٰ بن صباح

55

مثنیٰ بن عبدالرحمان خزاعی

55

مثنیٰ بن عمرو

55

مثنیٰ بن یزید

56

مثنیٰ بن یزید

56

مجاشع

56

مجاشع بن عمرو

56

مجاشع بن یوسف سلمی

57

مجاعہ

57

مجاعہ بن زبیر

57

مجالد

57

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68954
  • اس ہفتے کے قارئین 365932
  • اس ماہ کے قارئین 1419432
  • کل قارئین110740870
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست