#7009

مصنف : قاری طارق جاوید عارفی

مشاہدات : 3805

خطبات پروفیسر عبد اللہ ناصر رحمانی

  • صفحات: 274
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10960 (PKR)
(منگل 23 مئی 2023ء) ناشر : دار السلام، لاہور

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ بلاشبہ پاکستان کے لئے علمی لحاظ سے سرمایہ اعزاز افتخار ہیں ۔ شیخ موصوف ۲۸ دسمبر۱۹۵۵ء کو عروس البلاد کراچی میں پیدا ہوئے ، آپ کا بچپن اور جوانی اسی شہر میں گزری ۔ پرائمری کے بعد آپ کو آپ کے والد گرامی نے دین کے لیے وقف کر دیا اور دار الحدیث رحمانیہ کراچی میں دینی تعلیم کے حصول کے لیے داخل کروایا ۔ اس وقت یہ دینی دانش گاہ بڑی شہرت کی حامل تھی ۔ جہاں آپ نے آٹھ سال بڑی محنت و لگن سے تعلیم حاصل کی ۔ مزید علمی تشنگیٔ دور کرنے کی غرض سے آپ نے جامعہ الامام محمد بن سعود اسلامیہ میں داخلہ لیا ، اور وہاں چار سال تعلیم حاصل کی اور پھر وطن واپس آ کر جامعہ رحمانیہ کراچی جیسے با وقار اسلامی ادارہ میں پورے آٹھ سال تک’’شیخ الحدیث‘‘ کے منصب جلیل پر فائز ہو کر وطن عزیز کے طلبا کو علمی فائدہ پہنچاتے رہے ۔ آپ نے دار الحدیث رحمانیہ ، جامعہ ابی بکر میں تدریسی فرائض انجام دینے کے ساتھ دعوت و تبلیغ اور تصنیف و تالیف کا کام بھی جاری رکھا آپ کی دعوت کا حلقہ بڑا وسیع ہے سامعین آپ کے علمی خطبات کو بڑے ذوق و شوق سے سنتے ہیں دعوت کے سلسلے میں آپ نے کئی بیرونی ممالک کے سفر بھی کیے ہیں ۔ آپ جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر ہیں اور دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں آپ نے سید بدیع الدین شاہ راشدی﷫ کے بعد بڑا نمایاں کام کیا ہے ۔ نیز آپ معهد السلفى للتعليم و التربية کراچی کے بانی و مدیر بھی ہیں اللہ تعالٰی اشاعت دین کے لیے آپ کی تمام کاوشوں کو شرف فبولیت سے نوازے ۔ زیرنظر کتاب ’’ خطبات پروفیسر عبد اللہ ناصر رحمانی‘‘مولانا عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کے ان مواعظ عالیہ کا مجموعہ ہے جیسے حافظ شبیر صدیق صاحب نے حافظ عبد العظیم اسد(مدیر دار السلام ) کی نگرنی میں سی ڈیز سے قرطاس پر منتقل کیا ہے ۔ دار السلام کے ریسرچ سکالرز نے ان خطبات و مواعظ کی زبان کو اس قدر سادہ اور عام فہم بنا دیا ہے کہ معمولی اردو خوان بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے ۔ (م ۔ ا)

عرض ناشر

9

پروفیسر عبد اللہ ناصر رحمانی کی زندگی اور کمالات فائقہ پر ایک نظر

11

ماہ محرم کی شرعی حیثیت

17

شان صحابہ کرام ﷢

30

ماہ صفر کی بد عقیدگی

59

میلاد النبی ﷺ اور دیگر رسوم و رواج

80

آزادی کی نعمت اور اس کے تقاضے

106

مشکل حالات میں سنت رسول ﷺ کا اتباع

123

دینی مدارس کی اہمیت و ضرورت

148

دونوں جہانوں کی کامیابی دینی علم میں پوشیدہ ہے

185

کیا نیکی بھی تباہی و بربادی کا سبب بن سکتی ہے

214

فحاشی کا سیلاب اور اس کے دینی اور دنیوی نقصانات

250

نکاح کی اہمیت و ضرورت

281

خفیہ نکاح کی شرعی حیثیت

317

اسلام کے خواتین پر احسانات

329

قرآن اور رمضان

358

رمضان کیسے گزاریں

377

رزق حلال ہی کیوں

394

کیا لفظ اہل حدیث دعوت دین میں رکاوٹ ہے

432

تقلید کے اثبات میں دیے جانے والے دلائل کا علمی محاسبہ

466

صحیح بخاری کی آخری حدیث پر درس ( عالمانہ ، محققانہ اور فاضلانہ خطاب)

499

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7885
  • اس ہفتے کے قارئین 166417
  • اس ماہ کے قارئین 1685490
  • کل قارئین115577490
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست