#6382

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 8465

رہبر خطابت

  • صفحات: 753
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18825 (PKR)
(جمعہ 21 فروری 2020ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی

دعوت وتبلیغ ، اصلاح وارشاد انبیائی مشن ہے ۔ اس کے ذریعہ بندگان اٖلہ کی صحیح رہنمائی ہوتی ہے صحیح عقیدہ کی معرفت اور باطل عقائد وخیالات کی بیخ  کنی ہوتی ہے ۔شریعت اور اس کے مسائل سےآگاہی اور رسوم جاہلیت نیز اوہام وخرافات کی جڑیں کٹتی ہیں۔دعوت وتبلیغ ، اصلاح وارشاد کے بہت سے وسائل واسالیب ہیں انہیں میں سے ایک مؤثر ذریعہ دروس  وخطابت کا ہے ۔ خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمیٰ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت  وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ  ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت  نہیں کرتے ۔اس لیے  خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات  میں  انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ،  عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر نظر کتاب’’ رہبر خطابت‘‘  دس افراد کی مشترکہ کاوش ہے ۔ یہ کتاب  61 مختلف موضوعات پر مشتمل  خطبات  کا مجموعہ ہے۔ یہ  خطبات  جامع بھی ہیں او رمفصل بھی۔ہر  موضوع  کا مناسب حق ادا کیا گیا ہے ،ان میں کوئی اہم پہلو  تشنہ نہیں چھوڑا گیا ۔ایک ایک موضوع پر اتنا علمی  مواد مناسب ترتیب  کے ساتھ جمع کردیا  ہے گیا ہے کہ ایک موضوع دودو تین تین خطبوں کےلیے  کافی ہے۔ان اعتبارات سے  یہ مجموعۂ خطبات  علماء وخطباء اور اہل علم  کےلیے  بلاشبہ بیش قیمت علمی تحفہ اورآیاتِ قرآنیہ اور احادیث ِصحیحہ کا ایک خزینہ ہے۔کتاب کے وسیع مقدمہ میں  خطبہ کے سنن وواجبات، شروط وارکان اوراحکام ومسائل  کے علاوہ ایک کامیاب خطیب کےاچھے  اوصاف   کو اچھے  انداز میں پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتبین  وناشرین کی  اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔((آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

بدگمانی ایک مہلک بیماری

24

پڑوسی اور اس کے حقوق

36

حقوق والدین

51

خلوص وللہیت

64

خوف و امید

77

رمضان کے آخری دس دن

90

زکاۃ الفطر اور صلاۃ عید

103

کسب حلال کی ترغیب اور کسب حرام کی مذمت

116

ماہ رمضان کا  استقبال

130

میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات

143

اسلام میں عبادت کا مفہوم

155

نماز کی اہمیت اور اس کی تشریعی حکمت

169

بدعات

182

توکل کی اہمیت و افادیت اور غلط فہمیوں کا ازالہ

196

دعا: اہمیت ، آداب اور قبولیت کی شرطیں

204

اللہ تعالیٰ کا ذکر

220

جنت کی نعمتیں اور قبر کا عذاب

233

گناہوں سے توبہ

255

اہل توحید کا مقام  و مرتبہ اور اس کی فضیلت

266

یہ لٹیرے دین وایمان کے ( کاہن، نجومی، جادوگر، شعبدہ باز اور ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر مقدر بتانے والے )

280

پابندی سنت

291

خطبہ استسقاء

306

زبان کی حفاظت

322

زکاۃ، فوائد و احکام

335

صبر کی ترغیب

346

عورت اسلام کی نظر میں

360

عورتوں کے فتنے سے بچو

375

چاند گہن اورسورج گہن

386

مرنے کے بعد کیا ہو گا؟

400

نئے سال ہجری کی آمد

417

خطبہ عید الفطر

429

تقدیر یا قسمت پر ایمان

444

خیر خواہی و امانت داری

456

دعوت انبیاء کا منہج

469

سچ کی ترغیب اور جھوٹ کی مذمت

477

قرآن کی فضیلت اور آداب تلاوت

490

قیامت کی نشانیاں

506

تقویٰ اور بندے کی زندگی پر اس کا اثر

513

زکاۃ اور صدقہ الفطر کا حکم

524

فکر آخرت

537

جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کے احکام

548

عورتوں کی بے پردگی اور اظہار زینت کے مفاسد

555

بندے کی زندگی میں گناہ کے اثرات

569

مریض کی پاکی اور نماز کا طریقہ

576

حج کے اسرار و رموز

589

اعتدال و میانہ روی کتاب وسنت کی روشنی میں

601

آج بھی ہو جو براہیم سا ایمان پیدا

610

اللہ تعالیٰ کی نشانیاں

615

حق مسلماں کے مسلماں پہ

621

دل جیتنے کے طریقے

626

ذی الحجہ

637

اللہ اور اس کےر سول سے محبت اور انہیں ان کے ماسواء پر فوقیت دینا

652

اللہ کے اسمائے حسنیٰ پر ایمان اور بعض اسماء کی شرح

660

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت

670

صلہ رحمی کی ترغیب

679

شراب و منشیات اور جوانی کی تباہی میں اس کا کردار

690

علم اور اس پر عمل کی ترغیب

699

لوگوں کے ساتھ تعامل کے اصول و ضابطے

708

رحمت

723

نیک صحبت اور انسانی زندگی پر اس کا اثر

739

’’خاتمہ ‘‘

746

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6325
  • اس ہفتے کے قارئین 99683
  • اس ماہ کے قارئین 723391
  • کل قارئین112330719
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست