#3944

مصنف : مفتی عبد الخالق آزاد

مشاہدات : 7502

خطبات و مقالات ( عبید اللہ سندھی )

  • صفحات: 491
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12275 (PKR)
(منگل 27 ستمبر 2016ء) ناشر : دار التحقیق و الاشاعت لاہور

امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھی کی شخصیت برصغیر پاک و ہند میں کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ 28 مارچ 1876ء بمطابق 12 محرم الحرام 1289ھ کو ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں چیلانوالی کے ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئے۔1884ء میں آپ نے اپنے ایک ہم جماعت سے مولانا عبیداللہ پائلی کی کتاب “تحفۃ الہند“ لے کر پڑھی۔ اس کے بعد شاہ اسماعیل شہید کی کتاب “تقویۃ الایمان“ پڑھی اور یوں اسلام سے رغبت پیدا ہوگئی۔ 15 برس کی عمر میں 19 اگست 1887ء کو مشرف با اسلام ہوئے۔اردو مڈل تک کی تعلیم آپ نے جام پور ضلع ڈیرہ غازی خان میں حاصل کی۔ پھر قبول اسلام کے بعد 1888ء میں دیوبند گئے اور وہاں دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور تفسیر و حدیث، فقہ و منطق و فلسفہ کی تکمیل کی۔1901ء میں گوٹھ پیر جھنڈو میں دالارشاد قائم کیا۔1909ء میں اسیر مالٹا محمود الحسن کے حکم کی تعمیل میں دارالعلوم دیوبند گئے اور وہاں طلباء کی تنظیم “جمیعت الانصار“ کے سلسلے میں اہم خدمات انجام دیں۔1912ء میں دلی نظارۃ المعارف کے نام سے ایک مدرسہ جاری کیا جس نے اسلامی تعلیمات کی اشاعت میں بڑا کام کیا ہے۔ترکی میں 1924ء میں اپنی ذمہ داری پر تحریک ولی اللہ کے تیسرے دور کا آغاز کیا۔ اس موقع پر آپ نے آزادئ ہند کا منشور استنبول سے شائع کیا۔ترکی سے حجاز پہنچے اور 1939ء تک مکہ معظمہ میں رہے۔ اسی عرصہ میں انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق اور دینی مسائل کو تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ عوام تک پہنچایا۔ساری زندگی قائد حریت کی حیثیت سے اسلامی اور سیاسی خدمات انجام دیتے رہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خطبات ومقالات مولانا عبید اللہ سندھی ‘‘ مفتی عبد الخالق آزاد کی مرتب شدہ ہے ۔یہ کتاب مولانا سندھی کے تحریک آزادی کے تناظر میں تحریر کئے جانے والے سیاسی، اقتصادی، دستوری وتاریخی مقالات وخطبات کا مجموعہ ہے ۔ مولانا سندھی کے معرکۃ الاراء خطبات او رآئینی دفعات پر مشتمل دستوری خاکے اور جماعتوں کےاغراض ومقاصد بھی اس اس کتاب کا حصہ ہیں۔غرض یہ کتاب مولانا سندھی اور شیخ الہند کے افکار وخیالات کا ایک بہترین مرقع ہے۔مرتب نے تمام مقالات کو سالوں کی ترتیب کے مطابق مرتب کیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حضرت مولانا عبیداللہ سندھی کی شخصیت کاخاکہ

7

حالات  زندگی ایک نظر میں

8

مقدمہ

9

الف۔ حضرت الامام شاہ ولی دہلوی کافکروفلسفہ

12

ب۔ دارلعلوم دیوبندکی تعلیم وتربیت

13

ج۔یورپ کی نشاۃ ثانیہ کی تاریخ کاگہرا مطالعہ

13

قطب الارشاد حضرت اقدس شاہ عبدالقادر رائے پوری کی نظر میں اما م انقلاب مولنا عبیداللہ سندھی کی شخصیت

19

حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری اروحضرت سندھی کےافکار عالیہ میں یکسانیت

23

اما م انقلاب مولاا عبیداللہ سندھی کی شخصیت ازمورخ کبیر علامہ سید عبدلحنی الحسنی

27

امام انقلاب مولنا عبیداللہ سندھی زندگی اورشخصیت تحریر مولنا سعید احمد اکبر آبادی

29

مولانا عبیداللہ سندھی کاپیغام انقلاب

46

مقالہ نمبر 1جمعیۃ الانصار کےقواعد ومقاصد 1911ء

88

مقالہ نمبر 2 آزاد برصغیر کادستوری خاکہ 15ستمبر 1924ء

131

مقالہ نمبر 3۔ انڈین نیشنل کانگریس اورانڈین مسلم لیگ 7اگست 1938ء

192

مقالہ نمبر 4۔ سندھ  ساگر پارٹی کےاصول اوربرواکرام کامسودہ 14نومبر 1938ء

199

مقالہ نمبر 5۔ایک نومسلم کی انقلابی زندگی کاسادہ خاکہ 24جنوری 1939ء

210

مقالہ نمبر 6۔ دینی فکر کی اساس پر انقلاب کی اہمیت معرکہ الاراخطاب 1939ء

230

مقالہ نمبر 7۔جمعیت علماء بند کےفرائض اکتوبر 1939ء

241

مقالہ نمبر8۔خطبہ صدارت جمعیت علمائے صوبہ بنگال 3جون1939ء

246

مقالہ نمبر 9۔خطبہ صدارت جمعیت علمائے سنداکتوبر 1939ء

266

مقالہ نمبر 10۔جمنایربداسندھ ساگر پارٹی اساس پروگرام دسمبر13939ء

259

مقالہ نمبر 11۔جمعیت خدام الحکمت کےاصول 24دسمبر 1939؁ء

303

مقالہ نمبر 12۔ خطبہ افتتاح سندھ ضلع کانگریس کمیٹی کانفرنس جولائی 1940ء

309

مقالہ نمبر 13۔قومی اجتماع ہند نیشنل ہےیاانٹر نیشنل 9اگست  1940؁ء

331

مقالہ نمبر 14۔ پارٹی کاتعارف ہم کیا چاہتے ہیں 3ستمبر 1940ء؁

337

مقالہ نمبر 15۔ جامعہ ملیہ دہلی میں یاد گار شیخ الہند 22نومبر 1940؁ء

350

مقالہ نمبر 16۔خطبہ صدارت انیٹی سیپریشن کانفرنس صوبہ مدارس جون 1941؁ء

361

مقالہ نمبر 17۔بیت الحکمت (حکمت امام والی اللہ دہلوی )10فروری 1942؁ء

375

مقالہ نمبر 18۔سندھ ساگر نیشنل بورڈ کاابتدائی مسودہ 2جون 1942؁ء

381

مقالہ نمبر 19۔شاہ ولی اللہ اوران کی سیاسی تحریک (استدراک وتصحیح )مئی 1943؁ء

387

مقالہ نمبر 20۔سندھ ساگراکیڈمی 12جولائی 1943؁ء

427

مقالہ نمبر 21۔محمد قاسم ولی اللہ تھیالوجیکل کالج لاہور (قیام نصاب اغراض وامقاصد )22/24مارچ 1944؁ء

432

مقالہ نمبر 22۔خطبہ صدرات جمعیت طلباء سندھ 17اپریل 1944؁ء

455

مقالہ نمبر 23۔ محمد قاسم ولی اللہ تھیالوجیکل کالج اورانکی شاخیں جون 1944؁ء

474

مقالہ نمبر 24۔ خطبہ افتتاح محمد قاسم ولی اللہ تھیالوجیکل سکول 2اگست 1944؁ء

480

مقالہ نمبر 25۔ خطبہ افتتاح محمد قاسم ولی اللہ تھیالوجیکل سکول 2اگست 1945؁ء

480

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22260
  • اس ہفتے کے قارئین 22260
  • اس ماہ کے قارئین 1696211
  • کل قارئین113303539
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست