#6119

مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

مشاہدات : 4083

جنازے کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں

  • صفحات: 180
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4500 (PKR)
(جمعہ 26 جون 2020ء) ناشر : نا معلوم

ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہر عمل میں احکاماتِ الٰہی کو مد نظر رکھے لیکن بدقسمتی سے  ہمارے ہاں بعض ایسی چیزیں در آئی ہیں جن کا قرآن وسنت سے ثبوت نہیں ملتااورشرعی  احکام کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جواہل بدعت کی فتنہ انگیزموشگافیوں کی نذر ہوچکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورخلاف ِ شریعت  ہے۔ زیر نظر کتاب’’ جنازے کے مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں    ‘‘  ابو عدنان  محمد طیب  السلفی کی مرتب شدہ  ہے .فاضل مرتب نے اس کتاب میں قرآن وسنت  کی روشنی میں ایسے تمام مسائل  جمع کرنے کی کوشش کی  ہےجن کا  تعلق ایک مسلمان کی وفات سے پہلے اور بعد سے ہے ۔جیسے  قریب المرگ شخص کے متعلق مسائل، غسل میت ،تجہیز وتکفین،نماز جنازہ سے متعلق بعض سنن ومستحبات، جنازے کےبارے میں بعض غلطیاں،تدفین ، تعزیت،سوگ،زیارت قبور اورایصالِ ثواب کے مسائل و غیرہ۔مرتب موصوف نےجنازے اور تعزیت سے متعلق  ماضی قریب کےمعروف عالم دین فقیہ العصر شیخ صالح العثیمین کےکتابچوں سے استفادہ  کر کے  کتاب ہذا کو آسان فہم انداز  میں ہر موضوع سے متعلق عنوان قائم کر کے  تقریبا ایک سو چالیس  سوال وجواب  کی صورت میں ترتیب دیا ہے۔ مرتب موصوف اس  کتاب کے  علاوہ  دو درجن کے قریب کتب کے مترجم ،مصنف ومرتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف کتاب

4

موت کا ذکر قرآن کریم میں

6

موت کا ذکر حدیث رسول میں

8

موت اور اس کی سختی کا بیان

10

موت کی تیاری کیسے کی جائے؟

15

حسن خاتمہ اورسوء خاتمہ کی بعض علامات

16

موت طاری ہونے کی بعض علامات

22

وفات سے پہلے کے مسائل

24

وفات کے بعد کے مسائل

34

غسل میت کے مسائل

43

کفن کے مسائل

58

جنازہ اٹھانے اور اس کے ساتھ چلنے سے متعلق مسائل

60

نماز جنازہ کے مسائل

66

دفن کے مسائل

99

تعزیت کے مسائل

119

زیارت قبور کے مسائل

128

سوگ کے مسائل

143

قبروں سے متعلق دیگر متفرق مسائ

148

جنازے کی بعض غلطیاں

155

جنازے کی بعض بدعات

171

ایصال ثواب کے مسائل

177

خاتمہ کتاب

168

مولف کی دیگر علمی کاوشیں

189

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49382
  • اس ہفتے کے قارئین 346360
  • اس ماہ کے قارئین 1399860
  • کل قارئین110721298
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست