قرآن مجید کے مطالعے سے ہمیں بعض ایسے حقائق کا علم ہوتا ہے‘ جنہیں ناپسندیدہ تصور کیا گیا ہے اور ان کا علم شرعی لحاظ سے درست نہیں ہے۔ایسے امور میں ایک غیر شرعی علم وعمل جادو یا ساحری سے تعلق رکھا ہے۔ساحری یا جادو ٹونا ایک ابلیسی اور شیطانی عمل ہے ۔جہالت اور لا علمی کے باعث آج دنیا میں بہت سی اقوام اور افراد اس ابلیسی علم کے چنگل میں گرفتار ہیں۔امت مسلمہ کے افراد کی بھی ایک بہت بڑی تعداد نہ صرف یہ کہ جادو ٹونے کے علم پر یقین رکھتی ہے بلکہ عملاً اس کی ہلاکتوں میں گرفتار ہے۔ کتاب وسنت کے چشمۂ صافی سے جس طرح تمام گمراہیوں اور گناہوں سے بچنے کا طریقہ ملتا ‘ ساحری‘ کہانت‘عرافت‘ طلسم اور جادو ٹونے سے بھی بچاؤ کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’جادو کی حقیقت‘ اس کا شرعی حکم اور اس کا علاج‘‘ اسی موضوع پر لکھی گئی ہے۔یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے لیکن فائدہ عام کے لیے اسے اُردو زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کر دیا گیا ہے اور ترجمے میں انداز نگارش اور اسلوب بہت واضح‘ سلیس اور رواں ترجمہ ہے۔ مترجم نے شگفتہ اردو زبان میں ترجمہ کر کے اردو خواں حضرات کے لیے اس کی افادیت کا سامان پیدا کیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے کے بعد جادو کی تاریخ کا مکمل علم ہو گا‘ اس علم کی حقیقت کیا ہے اور اس شیطانی فساد میں مبتلا اشخاص اس سے کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں؟نیز اس کی مشروع اور مسنون تعلیمات بھی ملتی ہیں۔ اس میں فاضل مصنف نے جادو کی تعریف‘ اقسام اور اس کی نوعیت کے بارے میں سیر حاصل مواد یا لوازمہ پیش کیا ہے۔مؤلف نے بہت عمدگی کے ساتھ جادو کی مختلف آٹھ اقسام کا ذکر کرنے کے بعد‘ معجزے‘کرامت اور جادو کا فرق بھی واضح کیا ہے۔مصنف نے محدثین کے طریقہ پر ان احادیث اور ان کی اسناد اور متون کا ذکر کرنے کے بعد ان سے ماخوذ بعض اہم مسائل بھی مخصوص عنوان کے ساتھ ذکر کر دیے ہیں جیسے نبیﷺ پر ہونے والے جادو کی ابتداء اور مدت وغیرہ۔کتاب کے آخری باب میں ایک مفید بحث اس موضوع پر ہے کہ وہ حضرات جنہوں نے اس موضوع پر پیش کردہ احادیث پر اعتراضات یا شبہات وارد کئے ہیں‘ ان کا علمی جواب دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور اُن کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
ابوالحسن مبشراحمد ربانی﷾ |
9 |
ابتدائیہ |
11 |
اقسام سحر |
17 |
وسوثہ کااثر |
22 |
ازلال |
24 |
ایذ اپہنچانا |
25 |
کسی کام یابات سےبھلا دینا |
27 |
کسی کےخلاف اکسانا |
28 |
قرآن اورحدیث سحر میں موافقت |
28 |
اس حدیث کی صحت پر امت کااتفاق ہے |
30 |
یہودی سازش ؟ |
38 |
قرآن کی تفسیر بالرائے |
39 |
احادیث سحر عصمۃ انبیاء کےخلاف نہیں ہے |
43 |
تنبیہ |
50 |
آپ کےہرقول وفعل کاسنت ہونا |
51 |
شریعت اوردنیاوی امور |
52 |
حدیث سحرقرآن سےمتصادم نہیں ہے |
53 |
آپ ﷺ کو مسحور کہنا غلط ہے |
54 |
’’مسحور ‘‘کہنے کی وجہ |
57 |
دوسرا جواب |
59 |
’’ساحر ‘‘اور’’ساحرالبیان‘‘میں فرق |
65 |
تبصرہ |
66 |
آیت ’’الذی یتخبطہ الشیطان ‘‘سےاستدلال غلط ہے |
68 |
لایفلح الساحر سےاستدلال غلط ہے |
71 |
اس آیت کاایک اورمعنی بھی ہے |
72 |
واللہ یعصمک من الناس کاصحیح مفہوم |
73 |
وماهم بضارين به من احد الاباذن الله کاصحیح مفہوم |
73 |
عقیدہ اورخبر واحد |
82 |
علامہ تفتازرانی حنفی کاقول |
88 |
یہ عقیدے کامسئلہ نہیں ہے |
91 |
جہالت آمیز دھوکا |
91 |
امام ہشام بن عرو ہ تابعی پر اختلاط کاالزام |
93 |
امام ہشام کو مختلط ثابت کرنےکی داستان |
99 |
منکرین کے’’سٹھیا جانے ‘‘کاایک اورواقعہ |
101 |
حدیث سحر کےرواۃ |
106 |
حدیث سحر کے تمام راوی کوفی نہیں ہیں |
109 |
حدیث سحرکے تمام راوی کوفی نہیں ہیں |
109 |
نوسالہ رخصتی کی حدیث کےراوی |
110 |
حدیث سحر کویہودی سازش قراردینے کی وجوہات اورانکار رد |
113 |
’’متعدد نامی گرامی جادوگر‘‘ |
113 |
’’جادو گروں کاشاہی کی نوید ‘‘ |
114 |
وقتی اثر |
116 |
یخیل الیہ ‘‘کامعنی |
117 |
کئی طرح ذہنی وجسمانی عوارض |
121 |
باربار دعاکرنی پڑی |
121 |
کامل ایک برس تک انتظار کرناپڑا |
123 |
خواب مین فرشتوں کےذریعے آگاہ کیاگیا |
124 |
موسی کےعصانے چند لمحوں میں ہرقسم کےجادو کوفناکردیا |
126 |
معوذتین کانزول |
127 |
موسی کاکمال جادو گروں پر اثر انداز ہوا |
128 |
محمد رسول اللہ ﷺ کی برتری |
129 |
منکرین حدیث کا’’ایک اورپہلو ‘ |
130 |
تبصرہ |
130 |
تبصرہ |
130 |
تبصرہ |
130 |
تبصرہ |
131 |
تبصرہ |
131 |
تبصرہ |
131 |
تبصرہ |
132 |
تبصرہ |
132 |
اس کےباوجود |
135 |
کیامنکرین علامہ تفتازانی کوصحیح العقید ہ سمجھتےہیں |
136 |
علامہ جصاص کاحوالہ |
137 |
کیامنکرین کےنزدیک علامہ جصاص صحیح العقیدہ ہیں |
139 |
امام ابن قیم کاحوالہ |
140 |
جادوایک علم ہے |
143 |
ماتتلو الشیاطین کاصحیح مفہوم |
144 |
جادو کااثر |
151 |
چند شبہات کاازالہ |
161 |
پہلا شبہ |
161 |
ازالہ |
162 |
دوسرا شبہ |
162 |
ازالہ |
162 |
باذن اللہ اثر کامطلب |
167 |
تیسرا شبہ |
167 |
ازالہ |
167 |
چوتھا شبہ |
172 |
دفعیہ |
172 |
اللہ سبحانہ کےارادہ شرعیہ کی مثال |
172 |
ارادہ کونیہ کی مثال |
173 |
ارادہ کونیہ کی دوسری مثال |
173 |
پانچواں شبہ |
176 |
ازالہ |
176 |
’’گرہ داردم کردہ دھاگہ |
179 |
چھٹا شبہ |
182 |
ازالہ |
182 |
عقیدہ ءتثلیث |
183 |
ساتوان شبہ |
183 |
ازالہ |
183 |
اذن کامعنی |
185 |
انبیاء ؑ کےمعجزات کو جادو کیوں کہا گیا؟ |
186 |
سحرووااعین الناس کامعنی ومفہوم |
188 |
لاتبدیل لخق اللہ کامفہوم |
191 |
انسانی آنکھ کی حالت کاتبدیل ہونا |
194 |
یومنون بالجبت کاصحیح مفہوم |
187 |
ایمان کی تعریف |
200 |
اللہ کی لعنت کامستحق کون ہے؟ |
205 |
احادیث سحراورجدید معتزلہ کےحقائق وعقیل سلیم |
207 |
کیااحادیث سحراحادیث صحیحہ کےخلاف ہیں |
210 |
برکات نبویہ |
211 |