#3093

مصنف : ابن آدم

مشاہدات : 14649

الجبت و طاغوت جادو اور شیطان

  • صفحات: 115
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2300 (PKR)
(بدھ 09 دسمبر 2015ء) ناشر : نا معلوم

کوئی مانے یا نہ مانے مگر یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ دین کے بارے میں اکثر مسلمانوں کا رویہ مثبت نہیں ہے۔اس سلسلے میں ایک تو ہماری معلومات بہت کم  ہیں۔اس قدر کم کہ انہیں واجبی بھی نہیں کہا جا سکتا ۔دوسرے دین کے نام پر ہم جس طرح کے قول وفعل کا مظاہرہ کرتے ہیں اسے خالص دین ہر گز نہیں کہا جا سکتا۔کیونکہ جو کچھ ہم پیش کرتے ہیں وہ عموما افراط وتفریط پر مبنی ہوتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم نہ توعقائد میں متوازن ہیں اور نہ ہی اعمال میں مقتصد ہیں۔ شرک کا لغوی معنی برابری جبکہ شرک کی واضح تعریف جو علماء کرام نے کی ہے وہ یہ ہے کہ اَللہ تعالیٰ کے کسی وصف کو غیر اللہ کیلئے اِس طرح ثابت کرنا جس طرح اور جس حیثیت سے وہ اَللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے ،یعنی یہ اِعتقاد رکھنا کہ جس طرح اَللہ تعالیٰ کا علم اَزَلی، اَبدی ، ذاتی اور غیر محدود ومحیطِ کل(سب کو گھیرے ہوئے ) ہے ،اِسی طرح نبی اورولی کو بھی ہے اور جس طرح اَللہ تعالیٰ جملہ صفاتِ کمالیہ کا مستحق اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے ،اِسی طرح غیر اللہ بھی ہے تو یہ شرک ہو گا اور یہی وہ شرک ہے جس کی وجہ سے اِنسان دائرۂ اِسلام سے خارِج ہو جاتا ہے اور بغیر توبہ مرگیا تو ہمیشہ کیلئے جہنم کا اِیندھن بنے گا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم ﷺ نے اپنی احادیث مبارکہ میں جس قدر شرک کی مذمت اور توحید کا اثبات کیا ہے اتنا کسی اور مسئلے پر زور نہیں دیا ہے۔سیدنا آدم ؑ سے لے کر  نبی کریمﷺ تک ہر رسول و نبی نے اپنی قوم کو یہی دعوت دی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" الجبت وطاغوت، جادو اور شیطان "ایک گراں قدر تحقیقی مقالہ ہے  جومحترم ابن آدم صاحب کی کاوش ہے۔یہ کتاب جہاں عقائد کی سطح پر اصلاح کرتی ہے وہاں اعمال کی سطح پر ایسے ایسے افق سامنے لاتی ہے جو عام طور پر نظروں سے اوجھل ہی رہتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حصہ اول

1

مقدمہ

7

حرف آغاز

12

احادیث نبوی ؐ اور جادو

15

جادو زدہ شخص سے جادو کو دور کرنا

18

جبت و طاغوت اور پاکستان

19

کلام پاک میں جادو کا بیان

21

جادو کے جواز کی من گھٖڑت دلیلوں کا تجزیہ

26

جادو کا مہلک ترین استعمال

33

ہم اور ہماری جہالت

38

غلط فہمیاں اور شرک

51

جادو کی حقیقت

64

ان آیات میں غور کیجیئے

72

سورہ الفلق

79

سورہ الناس

81

کلام پاک میں یوں لکھا ہے

85

حصہ دوم

88

علامات جبت

88

طریقہ وارادات

94

شیاطین کی پہچان

95

نشرہ کرنا

100

ضروری ہدایات

101

طاغوت کا توڑ

104

دل اور ذکر

111

قیامت کے دن موکلوں سے کام لینے والو ں کا انجام

112

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32609
  • اس ہفتے کے قارئین 458099
  • اس ماہ کے قارئین 1658584
  • کل قارئین113265912
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست