#5656

مصنف : ڈاکٹر عرفان خالد ڈھلوں

مشاہدات : 7411

اسلامی قانون کی تشکیل میں صحابہ ؓ کا کردار

  • صفحات: 493
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12325 (PKR)
(پیر 31 دسمبر 2018ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

اسلامی قانون سازی کو تشریع اسلامی بھی کہا جاتا ہے ۔شریعتِ اسلامی ایسا واضح راستہ  ہے جو انسانوں کو زندگی کے مآخذ تک پہنچاتا ہے۔تشریع کا معنیٰ قانون سازی کرنا ہے تشریع الٰہی اور تشریع رسول  ﷺ دونوں ہی مصدر اصلی اور حجت ہیں۔اللہ تعالیٰ نے رسول اللہﷺ کو تشریع الٰہی کےبیان ،توضیح اور تشریعِ احکام کا مختار بنایا ہے۔ تشریع الٰہی اور تشریع رسول ﷺ دونوں کا نام شریعتِ اسلامی ہے ۔ ان دونوں ہی سے دین کی تکمیل ہوئی۔تشریع اسلامی یعنی اسلامی قانون سازی کا آغاز نزولِ وحی سے ہوا۔ تمام احکامِ شریعت ایک ہی بار نازل نہیں ہوئے بلکہ تھوڑا تھوڑا کر کے نازل ہوتے رہے۔ اسلامی معاشرے میں انسانی ضرورتوں کے مطابق احکام دئیے جاتے رہے ۔ یہ احکام اللہ تعالیٰ اور سول اللہﷺ دونوں  کی طرف سےتھے۔نبی کریم ﷺ کی زندگی کے بعد  قانون سازی کا  اختیار سب سے پہلے  صحابہ کرام﷢ کو تفویض ہوا۔اسلامی سلطنت کی وسعت اور امت مسلمہ میں عددی اضافہ کے ساتھ  نئے واقعات  ومسائل نے ظہور کیا ۔ان میں متعد مسائل ایسے تھے جن کے بارے میں قرآن وسنت سےبراہ راست رہنمائی نہیں ملتی تھی۔ ایسے مسائل کا شرعی حکم جاننے کے لیے لوگ صحابہ کرام﷢ کی طرف رجوع کرتے تھے  اور ان کے بتائے ہوئے حکم پر عمل کرتے تھے ۔ یوں رسول اللہ ﷺ کے بعد امورِ قانون سازی انجام دینے کی ذمہ داری براہِ راست صحابہ کرام﷢ پر آن پڑی اور صحابہ کرام   کی جماعت انبیاء﷩ کے  بعد  تمام انسانوں سے افضل ترین جماعت ہے ۔ صحابہ کرام کے  احکام ، فیصلوں ، فتاویٰ اور آراء کو اسلامی قانون سازی میں اہم  مقام حاصل  ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلامی قانون  کی تشکیل  میں صحابہ  کرام کا کردار‘‘ ڈاکٹر عرفان خالد ڈھلوں(چئیرمین شعبہ علوم اسلامیہ یو ای ٹی ،لاہور ) کی کاوش ہے۔ اس کتاب میں 123 صحابہ کرام ﷢ ،217 محدثین ، ماہرین قانون اسلامی ، اصولیین ، فقہاء اور علماء کرام  وغیرہ کا تذکرہ اور 113 ضروری انسانی مسائل پر فقہی احکام شامل ہیں۔مصنف موصوف نے اسلامی ادب کی 415 مستند کتب سے استفادہ کرکے اس کتاب کو مرتب کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست

5

پیش لفظ

13

باب اول:اسلام میں صحابہؓ کامقام

15

صحابی کی تعریف

16

لغوی تعریف

16

محدثین کےنزدیک صحابی کی تعریف

16

اصولیین کےہاں صحابی کی تعریف

17

محدثین اوراصولیین کی تعریفات کاجائزہ

19

ایمان کی شرط

19

رؤیت کی شرط

23

لقاءوصحبت کی شرط

26

طویل اورمطلق صحبت کی شرط

27

غزوات میں شرکت شرط

28

اتباع واخذعلم کی شرط

28

بلوغت کی شرط

30

غیرممیز کی رؤیت

30

راجح تعریف

31

معرفت صحابی کےطریقے

31

دعوی صحابیت

32

امتیازات صحابہؓ

34

قبول اسلام میں سبقت

34

نزول شریعت کےعینی شاہد

36

سیرت صاحب شریعت کےعینی شاہد

36

مدرسہ نبوت کےاولین تلامذہ

36

شریعت اسلامی کےاولین مزاج شناس

37

دین کےسچےراوی اول

37

ایمان صحابہؓ معیارایمان

40

انبیاءکےسواتمام انسانوں پرصحابہؓ کی فضیلت

41

صحابہؓ کومغفرت کی بشارتیں

42

قرآنی ونبوی گواہیاں

42

صحابہؓ کی توبہ کی فضیلت

50

عدالت صحابہؓ

53

عدالت کالغوی معنی

53

عدالت کی اصطلاحی تعریف

55

عدالت صحابہؓ سےمراد

57

عدالت صحابہؓ پرقرآن کی گواہیاں

58

عدالت صحابہؓ پرنبوی ارشادات

58

عدالت صحابہؓ پراقوال ائمہ

77

عدالت صحابہؓ کی حکمت

84

عدالت صحابہؓ پرمخالفین کےاقوال

86

مخالفین کےاقوال کاجائزہ

86

عدالت اورعصمت

89

عدالت اورخطا

91

عدالت اورضبط

92

باب دوم:نقل وروایت میں الفاظ صحابہؓ کی حجیت

97

عہدنبوی کی طرف اضافت والے الفاظ

98

عہدنبوی کی طرف عدم اضافت والےالفاظ

105

لفظ السنۃ کااستعمال

108

مجہول صیغہ امرونہی

114

نسخ سےمتعلق الفاظ

123

تفسیری اقوال

126

صحابی کےقول یافعل کاحدیث سےتعارض

139

باب سوم: صحابہؓ کی اجتہادی تربیت اوراسالیب اجتہاد

139

اسلامی قانون سازی ایک تعارف

140

حیات نبوی میں قانون سازی کی صورتیں

143

حیات نبوی کےبعدقانون سازی کااصول اجتہاد

146

اجتہاد کی تعریف

146

شرائط اجتہاد

147

اجتہاد کادائرہ کار

148

اجتہادمیں غلطی

149

حیات نبوی میں اجتہاد کی اجازت: ایک اصولی بحث

151

صحابہؓ کی اجتہادی تربیت

160

استفسار کی اجازت

160

اجتہادکی تربیت

161

مشاورت

166

غیرمنصوص مسائل میں اذن اجتہاد

168

اجتہادکرنےکاحکم

169

صحابہؓ بطورقاضی ،حاکم اورامیرلشکر

170

اجتہادات صحابہؓ عدالت نبوی میں

173

فقہاء صحابہ کرامؓ

180

حضرت ابوبکرصدیقؓ

183

حضرت عمرؓ

184

حضرت عثمانؓ

184

حضرت علیؓ

184

حضرت زیدبن ثابتؓ

185

حضرت معاذبن جبلؓ

185

حضرت ابی بن کعبؓ

186

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ

187

حضرت عبداللہ بن عباسؓ

188

حضرت عائشہل

189

دیگرفقہاءصحابہ کرامؓ

189

مفتی صحابہ کرامؓ

190

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22992
  • اس ہفتے کے قارئین 448482
  • اس ماہ کے قارئین 1648967
  • کل قارئین113256295
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست