#6396

مصنف : حکیم محمود الحسن توحیدی

مشاہدات : 4482

اسلام اور برٹش لاء

  • صفحات: 708
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 24780 (PKR)
(جمعہ 18 جون 2021ء) ناشر : نا معلوم

شیخ الاسلام فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری﷫ 1868ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں پائی۔ سات سال کی عمر میں والد اور چودہ برس کی عمر تک پہنچتے والدہ بھی داغِ مفارقت دے گئیں۔ بنیادی تعلیم مولانا احمد اللہ امرتسر ﷫سے حاصل کرنے کے بعد استاد پنجاب، مولانا حافظ عبدالمنان وزیرآبادی ﷫سے علم حدیث کی کتابیں پڑھیں۔ ۱۸۸۹ء میں سندفراغت حاصل کرصحیحین پڑھنے دہلی میں سید نذیرحسین دہلوی ﷫ کے پاس پہنچے۔مولانا ثناءاللہ امرتسری﷫  وسیع المطالعہ، وسیع النظر، وسیع المعلومات اور باہمت عالم دین ہی نہیں دین اسلام کے داعی، محقق، متکلم، متعلم، مناظر مصنف، مفسر اور نامور صحافی بھی تھے۔   مولانا ثناء اللہ امرتسری نے ادیان باطلہ  کے  علاوہ بھی ہر جگہ اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا۔الغرض  شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ برصغیر پاک و ہند کی جامع الصفات علمی شخصیت تھے۔ زیر نظر رسالہ ’’ اسلام اور برٹش لاء‘‘شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ  کا تحریر کردہ ہے۔یہ رسالہ مولانانے  120؍سال قبل 1901ء میں  معدلت گستری اور سیاست کے متعلق تحریرکیا۔باب اول جوڈیشل تعزیرات،باب دوم ضابطہ دیوانی اور باب سوم میں مالگذاری کا مقابلہ کےمتعلق ہےاورخاتمہ میں فلاح رعیت کامختصر خاکہ پیش کیا ہے۔ ( م ۔ ا )

اس کتاب میں فہرست موجود نہیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21779
  • اس ہفتے کے قارئین 180311
  • اس ماہ کے قارئین 1699384
  • کل قارئین115591384
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست