حکیم محمود الحسن توحیدی

  • نام : حکیم محمود الحسن توحیدی

کل کتب 2

  • 1 #6386

    مصنف : حکیم محمود الحسن توحیدی

    مشاہدات : 3147

    آپ کی امانت

    (پیر 07 جون 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6386 Book صفحات: 708

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ حکیم  محمود الحسن کی زیر  نظر کتاب بعنوان’’آپ کی امانت ‘‘ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔یہ  خصوصاً احمدی حضرات کے لیے مرتب کی گئی ہے ۔تاکہ حقیقت سے ناآشنا افراد حق کو پالیں اور احمدی اسلام کو چھوڑ کر حقیقی دین اسلام کی آغوش میں آجائیں اور مرزا علام احمد قادیانی سے اپنا تعلق توڑ کر گنبد خضراء کے مکین سیدنا محمدﷺ سے اپنا ایمانی  وروحانی تعلق جوڑ کر سچے اور کامل مومن بن جائیں۔ ( م۔ا)

  • 2 #6396

    مصنف : حکیم محمود الحسن توحیدی

    مشاہدات : 3819

    اسلام اور برٹش لاء

    (جمعہ 18 جون 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6396 Book صفحات: 708

    شیخ الاسلام فاتح قادیان مولانا ثناء اللہ امرتسری﷫ 1868ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم امرتسر میں پائی۔ سات سال کی عمر میں والد اور چودہ برس کی عمر تک پہنچتے والدہ بھی داغِ مفارقت دے گئیں۔ بنیادی تعلیم مولانا احمد اللہ امرتسر ﷫سے حاصل کرنے کے بعد استاد پنجاب، مولانا حافظ عبدالمنان وزیرآبادی ﷫سے علم حدیث کی کتابیں پڑھیں۔ ۱۸۸۹ء میں سندفراغت حاصل کرصحیحین پڑھنے دہلی میں سید نذیرحسین دہلوی ﷫ کے پاس پہنچے۔مولانا ثناءاللہ امرتسری﷫  وسیع المطالعہ، وسیع النظر، وسیع المعلومات اور باہمت عالم دین ہی نہیں دین اسلام کے داعی، محقق، متکلم، متعلم، مناظر مصنف، مفسر اور نامور صحافی بھی تھے۔   مولانا ثناء اللہ امرتسری نے ادیان باطلہ  کے  علاوہ بھی ہر جگہ اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا۔الغرض  شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ برصغیر پاک و ہند کی جامع الصفات علمی شخصیت تھے۔ زیر نظر رسالہ ’’ اسلام اور برٹش لاء‘‘شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ  کا تحریر کردہ ہے۔یہ رسالہ مولانانے...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38039
  • اس ہفتے کے قارئین 253364
  • اس ماہ کے قارئین 1053005
  • کل قارئین98118309

موضوعاتی فہرست