#5590

مصنف : قاضی اطہر مبارکپوری

مشاہدات : 5609

دیار پورپ میں علم اور علماء

  • صفحات: 515
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12875 (PKR)
(پیر 17 ستمبر 2018ء) ناشر : دار البلاغ، انڈیا

مسلم دورِ حکومت میں دہلی کےمشرق میں صوبۂ الہ آباد ، صوبہ او دھ اور صوبۂ عظیم آباد پر مشتمل جو وسیع او رمحدود خطہ  ہےاس کو  پُورب  کہا جاتا ہے۔ہر صوبہ  میں دار الامارت ، ہر دار الامارت  سے متعلق بڑے بڑے شہر ہر شہر میں متعلق قصبات  اور ہر قصبہ کسے متعلق دیہات تھے ۔ملک پُورب کےقصبات شہروں کےحکم میں تھےجن میں عالیشان عمارتیں، شرفاء کےمحلات  ، علماء، مشائخ ، مختلف قسم کےپیشہ ور ، مدارس اور مساجد تھیں جو جمعہ وجماعت سے  معمور تھیں اسی ملک کو دیار پُورب سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ سلطان محمود غزنوی کی  مسلسل فتوحات  کےزمانہ میں ہندوستان کا یہ علاقہ(دیار پورب)اسلام او رمسلمانوں سےآشنا ہوچکا تھا۔ خاص  طور سے بنارس کی فتوحات نے ان اطراف میں بڑی اہمیت اختیار کر لی تھی۔ ا س کےبعد  سالار مسعود غازی علوی اور ان کے رفقاء کی مجاہدانہ سرگرمیوں کی وجہ سے یہ اسلام اور مسلمانوں کاشہرہوا۔ زیر نظر کتاب ’’ دیارِ پُورب میں علم اور علماء‘‘ مبارکپور کے معروف سیرت نگار ومؤرخ جناب قاضی اطہر مبارکپوری ﷫کی  تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  شیرازِ ہند پُورب کی سات سوسالہ اسلامی تاریخ کے  چار علمی ادوار قائم کر کے ہر دور  کی علمی دینی سرگرمی اوراربابِ عمل وفضل وکمال کا اجمالی تعارف کرایا ہے۔اس کےبعد اس دیار کےکئی خانوادہ ہائے علم وفضل کےعلماء  ومشائخ، ان کے اساتذہ وتلامذہ معاصرین اور متعلقین کاتذکرہ درج کیا ہے ۔جس سے سر زمین پوُرب میں غلام سلطنت کے قیام سےلے کر نوابئ اَودھ کےخاتمہ تک کی علمی دو دینی تاریخ معلوم ہوتی ہے۔پُورپ اور علمائے پورپ کےتعارف پر یہ اولین کتاب ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

اظہارتشکر

24

عزم مومن

26

تعارف مصنف

27

تاثرات دل

41

پیش لفظ

43

مقدمہ ازمصنف

45

دیارپورب کے چارعلمی ادوار

48

پہلا علمی دور

48

دیار پورب میں اسلام

48

غلام دورمیں علم وعلماء

52

خلجی دورمیں علم وعلماء

55

تغلق دورمیں علم وعلماء

57

دوسرا علمی دور

60

بقیہ تغلق دورمیں علم وعلماء

62

شرقی دورمیں علم وعلماء

66

میرسید حمید الدین

75

اس دورکےچند مشاہیر ارباب علم وفضل

85

اس دور کی تصانیف

87

لودھی دورمیں علم وعلماء

90

تیسرا علمی دور

95

تیموری درومیں علم وعلماء

95

سلطان محمد بابر932ھ؁تا937ھ؁

100

سلطان محمدہمایوں 397ھ تا963ھ

101

سلطان محمد اکبر963ھ تا 1014ھ

104

سلطان محمد جہانگیر 1014ھ تا1036ھ

107

سلطان محمد شاہ جہاں 1036ھ تا1068ھ

116

عالمگیر کےبعد تیموری سلاطین

124

چوتھا علمی  دور

 

علم وعلماء کی تباہی

127

شیعیت کی تبلیغ واشاعت

134

عام مسلمانوں میں بےچینی

137

علمی قدردانی اورعلماء نوازی

138

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78866
  • اس ہفتے کے قارئین 157985
  • اس ماہ کے قارئین 1677058
  • کل قارئین115569058
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست