#7139

مصنف : امام ابن تیمیہ

مشاہدات : 2996

بندگی ( اردو ترجمہ العبودیۃ)

  • صفحات: 137
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5480 (PKR)
(بدھ 04 اکتوبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

شیخ الاسلام و المسلمین امام ابن تیمیہ (661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے، آپ پائے کے عالم اور دلیر مجاہد تھے، آپ نے جس طرح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی، اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خوب استعمال کیا۔ باطل افکار و خیالات کے خلاف ہر دم سرگرم عمل اور مستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب و تاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشر و اشاعت، کتاب و سنت کی ترویج و ترقی اور شرک و بدعت کی تردید و توضیح میں بسر کی ۔ امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم و فنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن و حدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر و قیمت کا صحیح تعین کیا۔تفسیر، حدیث، فقہ، علم کلام، منطق، فلسلفہ، مذاہب و فرق اور عربی زبان و ادب کا گوشہ ایسا نہیں ہے جس پر آپ نے گراں قدر علمی سرمایہ نہ چھوڑا ہو۔ آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ زیر نظر کتاب ’’بندگی‘‘شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب العبودية کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب عقیدہ اسلامیہ کے موضوع پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ امام موصوف سے عبادت کا معنیٰ اور مفہوم کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں یہ مفصل ،جامع اور بنیادی رسالہ لکھ دیا جوکہ چار فصلوں پر مشتمل ہے۔عبادت کیا چیز ہے اور اس کے فروعات کیا ہیں۔؟ اور کیا تمام دین عبادت کی تعریف میں داخل ہے کہ نہیں؟ عبودیت کی کیا حقیقت ہے؟ کیاعبودیت بلند ترین مقامات سے ہے یا کوئی اور مقام اس سے بھی بلند تر ہے؟ ان سب سوالوں کا جواب امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کتاب میں دیا ہے۔ (م۔ا)

تقدیم

7

کلمۃ الناشر

10

تمہید

13

حقیقت طریقت معرفت

26

وجوب امر بالمعروف

39

صوفیاء کی گمراہی کے الگ الگ درجات و مراتب

39

عام اور خاص لوگ

41

صوفیاء کے طریقوں سے نجات کا طریقہ

51

عبادت کے بعض اقسام

53

تمام انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا نقطہ آغاز

63

ایمان میں تفافضل

81

خواہشات نفس کی پیروی و غلامی

81

مال کی قسمیں

81

مقام خلط و محبت میں فرق

100

خالق اور مخلوق کے مابین فرق

118

فنا کی اقسام

118

غیر مشروع صوفیانہ ذکر

123

دین کا مجموعہ

132

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17293
  • اس ہفتے کے قارئین 17293
  • اس ماہ کے قارئین 1691244
  • کل قارئین113298572
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست