#5649

مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

مشاہدات : 8133

الاحادیث النبویہ ( اربعین نووی )

  • صفحات: 97
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2425 (PKR)
(پیر 24 دسمبر 2018ء) ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اس فن پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اس سلسلۂ سعادت میں سے ایک معتبر اور نمایاں نام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی کا ہے جن کی اربعین اس سلسلے کی سب سے ممتاز تصنیف ہے۔امام نووی نے اپنی اربعین میں اس بات کا التزام کیا ہے کہ تمام تر منتخب احادیث روایت اور سند کے اعتبار سے درست ہوں۔اس کے علاوہ اس امر کی بھی کوشش کی ہے کہ بیشتر احادیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے ماخوذ ہوں ۔اپنی حًسن ترتیب اور مذکورہ امتیازات کے باعث یہ مجموعۂ اربعین عوام وخواص میں قبولیت کا حامل ہے انہی خصائص کی بناپر اہل علم نے اس کی متعدد شروحات، حواشی اور تراجم کیے ہیں ۔عربی زبان میں اربعین نووی کی شروحات کی ایک طویل فہرست ہے ۔ اردوزبان میں بھی  اس کے کئی تراجم وتشریحات پاک وہند میں شائع  ہوچکی ہیں ۔ زیر  نظر کتاب ’’ الاحادیث النبویہ ‘‘ امام نووی ﷫ کےمرتب کردہ مجموعہ حدیث ’’ اربعین نووی‘‘ کا دوسرا نام ہے ۔معروف مترجم  وسوانح نگار  جناب  ابو ضیاء محمود احمد غضنفر﷫نے اربعین نووی  کا ترجمہ ،فوائد  کا کام کیا ہے اور اس کی ابواب  بندی بھی کی ہے اور اس  کا نام  ’’ الاحادیث النبویۃ ‘‘ رکھا ہے ۔اللہ تعالیٰ  امام نوری﷫ اور مترجم ﷫ کی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

آئینہ حدیث

3

حرفےچند

5

الامام نووی﷫ کےحالات زندگی

7

اخلاص نیت

15

اسلام ایمان ‘احسان اورقیامت کی نشانیاں

17

ارکان اسلام

21

تخلیق اورتقدیر

22

بدعت کاانجام

25

حلال وحرام

27

دین سراپاخیرخواہی

29

جہادبرائےاقامت دین

31

نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت ہلاکت کاباعث

33

اللہ پاک ہےاوروہ پاکیزہ عمل کو ہی قبول کرتاہے

35

مشکوک چیزکو چھوڑدو

37

فضولیت سےاجتناب

38

مومن کہلانےکاحق دار

39

وہ گناہ جن پرحدنافذہوتی ہے

40

اچھی بات کہویاخاموش رہو

42

غیظ وغضب سےاجتناب

44

ہرشےپراحسان کو اپناطرزعمل بنالو

44

اللہ سےڈرونیکی کرواورلوگوں کےساتھ حسن سلوک سےپیش آؤ

45

اللہ سےمددمانگواورتقدیرپربھروسہ کرو

46

حیاسےاچھاکردارجنم لیتاہے

49

ایمان اوراستقامت

51

جنت میں داخلہ

52

طہار اورنیک اعمال کےاثرات

53

مانگناہےتواپنےاللہ سےمانگ

55

دولت منداجروثواب لےگئے

59

روحانی صدقہ وخیرات

61

نیکی اورگناہ

63

سنت کو لازم پکڑواوربدعت سےاجتناب کرو

65

جنت حاصل کرنےوالےکام

67

فرائض‘حدوداورمحرمات

70

اللہ کی محبت اورلوگوں کی چاہت حاصل کرنےکاطریقہ

72

نہ نقصان دواورنہ نقصان اٹھاؤ

47

مدعی ثبوت دےاورانکاری قسم کھائے

70

منکرات کو روکنےکےطریقے

78

آداب معاشرت

79

کرنےکاکام

81

اللہ کاکرناکچھ یوں بھی ہوتاہے

84

اللہ اوربندےکاباہمی تعلق

86

خطاکار‘بھول جانےوالااورمجبور

88

دنیاایک مسافرخانہ

89

مومن شریعت کےتابع ہوتاہے

91

ہم تومائل بہ کرم ہیں

92

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19846
  • اس ہفتے کے قارئین 445336
  • اس ماہ کے قارئین 1645821
  • کل قارئین113253149
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست