#3739

مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی

مشاہدات : 14520

مسند امام شافعی ( اردو ) جلد اول

  • صفحات: 612
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15300 (PKR)
(جمعہ 08 جولائی 2016ء) ناشر : انصار السنہ المحمدیہ نواں کوٹ لاہور

اللہ تعالیٰ نے حدیث او رحاملین حدیث کو بڑی عزت فضیلت اور شرف سے نوازا ہے او رحدیث رسول ﷺ کی خدمت او رحفاظت کےلیے اپنے انہی بندوں کا انتخاب فرمایا جو اس کے چنیدہ وبرگزیدہ تھے ان عظیم المرتبت شخصیات میں بلند تر نام امام شافعی ﷫ کا ہے حضرت امام کی حدیث وفقہ پر خدمات اہل علم سے مخفی نہیں۔ امام شافعی اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ عربی زبان پر بڑی قدرت حاصل تھی۔ اور اعلیٰ درجہ کے انشاپرداز تھے۔ آپ کی دو کتب کتاب الام اور الرسالہ کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔آپ کی تالیفات میں سے ایک کتاب مسند الشافعی بھی ہے ۔مسند امام شافعی اپنی افضلیت وفوقیت کی بناء پر جداگانہ مقام رکھتی ہے کیونکہ اس میں امام شافعی ﷫ کی روایت کردہ احادیث کو جمع کیاگیا ہے ان احادیث کا انتخاب ہی اس کی سب سےاہم خاصیت ہے ایسی احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جن میں مختصر مگر جامعیت کے ساتھ جملہ احکام شریعت کو سمودیاگیا ہے۔مسند شافعی کے پہلے نسخے میں احادیث کی ترتیب ایسی نہ تھی کہ جس سے موضوعاتی انداز میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ۔کیونکہ اس میں ایک موضوع کی احادیث کتاب کے مختلف مقامات پر بکھری پڑی تھیں۔ چنانچہ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری ﷫ نےمختلف موضوعات وعناوین کے اعتبار سے متعدد ابواب وکتب قائم کیے اور ہر کتاب اور باب کے تحت ان احادیث کو جمع کیا جو اس موضوع کے تحت آتی تھیں اورترتیب نہایت احسن اور شگفتہ انداز میں لگائی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مسند امام شافعی‘‘ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری﷫ کی ترتیب شدہ نسخہ کا اردو ترجمہ ہے یہ ترجمہ شدہ نسخہ دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے ادارہ انصار السنہ پبلی کیشنز، لاہور کے ذمہ داران نے انتہائی محنت سے تیار رکروا کر طبع کیا ہے ۔اس کو اردو قالب میں ڈھالنے اور اس کے فوائد تحریر کرنے اور احادیث کی تخریج کرنے کی سعادت محترم جناب حافظ محمد فہد صاحب نےحاصل کی ہے ۔ مترجم نے آسان اور عام فہم ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دوران ترجمہ مشکل الفاظ یا مقامات کی وضاحت کے لیے عموماً غریب الحدیث کی کتب پر اعتماد کیا گیا ہے ۔احادیث میں مذکور مختلف مسائل کی وضاحت قرآن ، صحیح احادیث اور ثابت شدہ آثارِ صحابہ واقوال ِ سلف صالحین سے بحوالہ کی گئی ہے ۔ اور فوائد میں مختلف اصطلاحات کی تعریف وتوضیح کرتے ہوئے دوسری عبارت سے ان اصطلاحات کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں ۔دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے ۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری ﷾(ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز،لاہور ) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا35کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ ،لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کےلیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

19

طہارت کےمسائل

 

سمندر کےپانی کابیان

35

کنویں کےپانی کابیان

36

کھڑے پانی کابیان

37

قلتین کےبیان میں

38

گدھوں اوردرندوں کےبچے ہوئے پ(پانی ) کابیان

39

بلی کےجوٹھے کابیان

39

کتےکےجوٹھے کابیان

40

غسل اوروضو کےبچے ہوئے(پانی ) کابیان

42

نبی ﷺ کی انگلیوں کےنیچے سےپانی کےپھوٹنے کابیان

44

مردہ جانوروں کےچمڑوں کابیان

45

چاندی کےبرتنوں کابیان

46

مسجد سےپیشاب کےدھونے کابیان

47

کپڑے کولگنے والی منی کابیان

49

حیض  کےخون کابیان

50

عام راستوں کابیان

52

استنجاء کرنے ،قبلہ کی طرف منہ یابیٹھ کرنےاورجس چیز سےاستنچاءہوگا،اس کابیان

53

عمارت میں اس کےجواز کابیان

55

قضائے حاجت کےوقت اللہ کاذکر نہ کرنے کابیان

56

برتن میں ہاتھ ڈالنے سےپہلے انہیں دھونے کابیان

58

وضو اور اس کےطریقہ کابیان

60

وضو میں اعضاء کاایک مرتبہ دھونا اورکلی سےپہلے ناک میں پانی چڑھانے  کابیان

62

پیشانی اورپگڑی پرمسح کابیان

63

پگڑی کھولنے اورسرکےاگلے حصہ کےمسح کابیان

63

اچھی طرح وضوء انگلیوں کےخلال اورناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنےکابیان

64

وضوء کےثواب کابیان

67

مسواک اوراس کی فضیلت کابیان

68

کس چیز سےوضو ء لازم ہےاورشرمگاہ کوہاتھ لگانے سےوضوء کرنےکابیان

69

مرد کااپنی بیوی کوبوسہ دینے  اور اس کوہاتھ لگانے کابیان

72

مذی کابیان

73

نکسر پھوٹنے میں شک کابیان

74

وضوع کےٹوٹنے میں شک کابیان

75

بیٹھ کراورلیٹ کرسونے پرضو کابیان

76

آگ پرپکی ہوئی چیز کھانے سےوضوء نہیں کیاجائےکا

77

نماز میں ہنسنے کابیان

78

موزو ں پرمسح کابیان

78

وضوء میں پہ درپہ اعضاء کودھونے کابیان

83

مسافر اورمقیم کےلیے  مسح کی مدت کابیان

84

تیمم کی ابتداء اوراس کےطریقہ کابیان

87

تزدیک  کےسفر میں تیمم کابیان

89

جنبی کےتیمم کابیان

90

احتلام سےغسل کابیان

91

دوختنوں کےملنے سےغسل کےواجب ہونےکابیان

93

انہیں مسائل کابیان

95

مشرک میت کودفنانے سےغسل کابیان

97

جنابت سےغسل کےطریقہ کابیان

97

حیض سےغسل کابیان

100

استحاضہ والی عورت اوراس کےحیض کےوقت کابیان

101

حیض کم سےکم اورزیادہ سے زیادہ مدت کابیان

105

حائضہ نہ بیت اللہ کا طواف کر ےگی اورنہ نماز پڑھے گی جب تک کہ پا ک نہ ہو

106

نماز کےمسائل

 

نماز کی فرضیت اورتعداد کابیان

108

نمازوں میں کےوقت مقرر کرنے کابیان

110

صبح کی نماز کواندھیرے میں پڑھنے کابیان

112

صبح کی نماز میں کیا پڑھا جائے

115

صبح کوروشنی میں پڑھنا

117

ظہرکوٹھنڈے وقت میں پڑھنا

117

نمازعصرجلدی پڑھنے اوراس شخص کابیان جس کی نمازعصر فوت ہوجائے

120

نمازِ مغرب جلدی پڑھنے کابیان

121

نماز مغرب کی قرأت کابیان

123

عشاء کوتاخیر سےپڑھنے اوراس کی قرٔات کابیان

125

عشاء کانام عقمہ رکھنا

127

جس نےنماز کی ایک رکعت پالی اس نےنماز پالی

128

نماز کی قضاء کابیان

129

ان اوقات کا بیان جن میں نماز ممنوع ہے

132

عصر کےبعد دورکعت نماز کابیان

134

نمازِ فجر کےبعد کی سنتوں کابیان

137

بیت اللہ کاطواف اورمکہ میں نماز جس وقت بھی پڑھی جائے جائز ہے

138

اذان اوراس کی کیفیت کابیان اوراللہ کافرمان’’اور ہم نےآپ کاذکر بلند کردیا۔،،(الم نشرح :4 )

139

بلند آواز سے اذان کہنے کابیان

143

اذان کاجواب دینے کابیان

144

اس کی اقامت سےنماز پڑھناجس نےاذان نہیں کہی

146

اذان دینے والے کی فضیلت

147

نماز کی جگہوں اورمساجد کابیان

147

مشرک کامسجد میں رات گزارنا

149

نماز میں کعبہ کی طرف منہ کرنا

149

کعبہ کےاندر نماز پڑھنےکابیان

151

نماز اورقبلہ کےدرمیان جوجیز حائل ہو

153

لباس، اورسترہ کوچھپانے کابیان

155

نماز میں اشارہ کرنےاورکلام نہ کرنے کابیان

157

نماز کی حرمت تکبیر(تحریمہ ) ہے

158

نماز میں رفع الیدین کابیان

159

دورانِ نماز جھکلنے اوراٹھتےوقت تکبیر کابیان

163

تکبیر تحریمہ کےبعد دعائے استفتاح کابیان

163

اعوذ بااللہ ...... کابیان

166

بسم اللہ پڑھنے کابیان

166

سات دہرائی جانےوالی آیات کابیان

170

فاتحہ کےپڑھنے کابیان

170

آمین کےبیان میں

172

ایک رکعت میں ایک ، دواورتین سورتیں پڑھنے کابیان

176

رکوع ، سجدےاور(نماز میں ) سکون کابیان

176

رکوع اورسجدے میں قرأت سےممانعت کابیان

179

رکوع کی تسبیح کابیان

180

جب رکوع سےسراٹھائے توکیاکہے

182

رکوع ،سجدہ کی تسبیحات اوردوسجدوں کےدرمیان دعا کابیان

183

نمازفجر کی دوسری رکعت میں رکوع سےسراٹھانے کےبعد قنوت کرنےکابیان

186

جوقنوت نہیں کرتا

188

سجدہ کےاعضاء کابیان

188

مریض کےسجدہ اورسجدے کی فضیلت کابیان

190

سجدوں میں پہلوؤں کی علیحدہ رکھنےکابیان

192

جلسہ استراحت اورقیام کےوقت زمین پرکھڑے ہونےکابیان

193

دواور چاررکعتوں کےبعد بیٹھنے اورفضول کاموں سےرکنے اوررانوں پرہتھلیاں رکھنےکابیان

195

تشہد کابیان

197

نبی ﷺ پردرود کایبان

199

سلام پھیرنے اورنماز سےنکلنے کابیان

201

نماز کےبعد کےاذاکار کابیان

204

نماز کےبعد بیٹھنے اورسلام کےبعد مڑنے کابیان

205

باجماعت نماز کی فضلیت

207

جوعشاء کی نماز باجماعت کےلیےحاضر نہیں ہوتا اس کےلیے  وعید کابیان

209

عذر کی وجہ سے باجماعت نمازچھوڑنے کابیان

210

امام کےساتھ نمار دوبارہ پڑھنے اور جواس کونہیں لوٹائے گا اس کابیان

212

امامت اوراس کےآداب کابیان

213

امام کےکھڑے ہونےکی جگہ کابیان

215

مقتدی کےکھڑےہونے کی جگ کابیان

216

انہیں مسائل کابیان

219

امامون کےضامن کاہونےکابیان

220

لوگوں میں سےامامت کےحقدار کابیان

221

لکنت والے امام  کابیان

222

مفضول کی امامت کابیان

223

نابینے آدمی کی امامت کابیان

224

آزاد کردہ غلام کی امامت کابیان

226

عورت کاعورتوں کی امامت کرانے کابیان

228

امام اورمقتدی کی نیت کےمختلف ہونےکابیان

229

امام اورمقتدی کےبیٹھ کرنماز پڑھنا

230

امام کاکھڑے ہوکرمقتدیوں کابیٹھ کرنماز پڑھنا

232

جب نماز میں کوئی مسئلہ درپیش ہوتومردوں کےلیے سبحان اللہ اورعورتوں کےلیے تالی بجانے کابیان 

236

چھوٹے بچے کواٹھاکرنماز پڑھنے کابیان

239

محدث اورپیشاب ، پاخانہ روکنے کابیان

240

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6051
  • اس ہفتے کے قارئین 353265
  • اس ماہ کے قارئین 526369
  • کل قارئین109847807
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست