#2753

مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی

مشاہدات : 19808

کتاب الرسالہ (اصول فقہ و حدیث)

  • صفحات: 352
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14080 (PKR)
(پیر 27 جولائی 2015ء) ناشر : محمد سعید اینڈ سنز تاجران کتب، قرآن محل، کراچی

فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی؟ قرآن اور سنت کا باہمی تعلق کیا ہے؟ قرآن مجید، سنت اور حدیث میں سے کس ماخذ کو دین کا بنیادی اور کس ماخذ کو ثانوی ماخذ قرار دیا جائے؟ رسول اللہ ﷺ سے مروی احادیث کو کیسے سمجھا جائے گا اور ان سے سنت کو کیسے اخذ کیا جائے گا؟ اگر قرآن مجید کی کسی آیت اور کسی حدیث میں بظاہر کوئی اختلاف نظر آئے یا دو احادیث میں ایک دوسرے سے بظاہر اختلاف نظر آئے تو اس اختلاف کو دور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔ تمام مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ) کے اہل علم نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کر کے کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب صاحب مسلک امام محمد بن ادریس شافعی ﷫کی تصنیف ہے جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا مفتی امجد علی صاحب رامپوری﷫ نے کیا ہے۔امام شافعی﷫ کی یہ کتاب اصول فقہ واصول حدیث کے فن پر سب سے پہلی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے حدیث اور فقہ کے اصول قرآن وحدیث کی روشنی میں مرتب فرمائے ہیں۔ یہ کتاب تمام اہل علم کے ہاں معروف اور دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

5

پیش لفظ

6

مقدمہ

9

حمد ستائش

25

باب اول بیان کی صف

37

باب کلام کا ظاہر و باطن

73

باب خصوص بذریعہ سنت

74

باب سنت کی پیروی فرض ہے

79

باب رسول اللہؐ کی اعاعت فرض ہے

83

باب رسول اللہ کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے

86

باب ابتداء ، ناسخ و منسوخ

97

اظہار نسخ بکتاب اللہ و سنت

102

باب فرضیت نماز

105

باب نص کتاب اللہ

119

فرائض مجملہ

132

زکوٰۃ

137

حج

141

عدت

141

حرام عورتیں

143

عدت وفات پر استدلال

146

احادیث ککی علتوں کا بیان

148

اختلاف حدیث کا دیگر طریقہ

177

تفسیر حدیث بالحدیث

197

حکم بالمشابہت

199

مشابہت کی علت

206

ممانعت کی کیفیت

208

باب العلم

215

باب خبر واحد کا بیان

223

خبر واحد کا ثبوت

237

باب الااجماع

273

باب القیاس

276

باب الاجتہاد

284

باب استحسان کا بیان

294

باب، فقہاء کا اختلاف

331

اقوال صحابہؓ

345

قیاس و اجماع کا درجہ

347

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42329
  • اس ہفتے کے قارئین 467819
  • اس ماہ کے قارئین 1668304
  • کل قارئین113275632
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست