اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو شریعت محمدیﷺ کو لوگوں تک پہنچاتے رہے اور مسلمانوں تک احادیث رسولﷺ کا گراں قدر سرمایہ پہنچانے کےلیے ائمہ حدیث نے بڑی محنتیں کیں اور بہت مشقت اُٹھا کر لمبے لمبے اسفار کیے ہیں اور کئی کتب حدیث کے کئی مجموعے مرتب کیے جن میں سے ایک کتاب ’’صحیح مسلم‘‘ کے نام سے معروف ہے جس کی کئی شروح لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی صحیح مسلم کی شرح پر مشتمل ہے جس میں سب سے پہلے امام مسلم کے مقدمہ کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے‘ پھر اپنی کتاب کی احادیث کو انتہائی عمدہ اور مضامین کی ترتیب کے لحاظ سے لکھا ہے اور پھر سند کا ترجمہ کیا گیا ہے ‘ اگر کہیں اس میں کوئی اشکال ہو تو فوائد میں اس کو حل کیا ہے‘ متن کا مکمل ترجمہ کیا ہے اور لفظی ترجمہ کو نظر انداز نہیں کیا گیا‘ فوائد کے عنوان کے تحت حدیث کی مکمل تشریح کی ہے اور تشریح وتوضیح میں بہت طوالت سے گریز کر کے فہم وتفہیم میں اگر کوئی اشکال ہو تو اس کو بھی حل کیا ہے‘ احادیث میں بیان کردہ احکام ومسائل کی ضروری توضیح وتفصیل بیان کر دی ہے‘ احکام ومسائل میں شہسوار ائمہ کی آراء کو بھی بیان کر کے راحج مؤقف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے‘ جن شارحین نے صحیح احادیث سے غلط مسائل کے استنباط کی کوشش کی ہے ان کا مناسب انداز میں جواب دیتے ہوئے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ یہ کتاب ’’ تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم ‘‘ مولانا عبد العزیز علوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
باب:لوگ قریش کےتایع ہیں اورخلافت کےحقدارقریش ہیں |
19 |
باب:جانشین مقررکرنایانہ کرنا |
25 |
باب:امارت کوطلب کرنااوراس کاآروزمندہوناممنوع ہے |
28 |
باب:مجبوری کےبغیرامیربنناناپسندیدہ عمل ہے |
31 |
باب:عادل امام کی فضیلت اورظالم کی سزااوررعایاکےساتھ نرمی برتنےکی تحریض اوران کی مشقت میں ڈالنےسےمنع کرنا |
32 |
باب:خیانت کی حرمت کی شدت وناگواری |
39 |
باب:سرکاری کاروندوں کاتحفہ تحائف لیناجائزہے |
41 |
باب:امراءکی اطاعت ان کاموں میں لازم ہےجوگناہ نہین اورگناہ کےکاموں میں اطاعت کرناحرام ہے |
46 |
باب:امام ڈھال ہے اس کی نگرانی میں جنگ لڑی جاتی ہے اوارس کےذریعہ بجاؤ حاصل کیاجاتاہے |
57 |
باب:اس خلیفہ کی بیعت کوپوراکرناواجب ہےجس کی سب سےپہلےبعیت کی ہے |
58 |
باب:حاکموں کےظلم اوراپنےآپ کو ترجیح دینےپرصبرکرنےکاحکم |
64 |
باب:امراءکی اطاعت کرنااگرچہ حقوق سےمحروم رکھیں |
65 |
باب:فتنوں کےظہورکےوقت خصوصی اورعام حالات میں عمومی طورپرمسلمانوں کی جماعت کےساتھ رہناضروری ہےاوامراءکی اطاعت سےنکلنااورجماعت سے علیحدگی اختیارکرناناجائزہے |
66 |
باب:مسلمانوں کےاتحادواتفاق اورجمعیت میں تفریق پیداکرنےوالاحکم |
74 |
باب:جب دوخلیفوں کی بیعت کرلی جائے |
76 |
باب:امراءکی خلاف شریعت باتوں کاانکارضروری ہے لیکن جب تک وہ نمازکےپابندرہیں اوراس طرح دوسرےفرائض کااہتمام کریں ان سےجنگ کرناجائزنہیں ہے |
76 |
باب:اچھےاوربرےحکران |
78 |
باب:لڑائی کاقصدکرتےوقت امام کےلیے یہ بہترہےکہوہ لشکرسےثابت قدمی کی بیعت لےاوردرخت کےلیےنیچے بیعت رضوان کاذکرخیر |
81 |
باب:مہاجرکےلیے اپنےوطن میں دوبارہ اقامت اختیارکرنامنع ہے |
87 |
باب:فتح مکہ کےبعداسلام جہاداورنیکی پربیعت لینااورفتح مکہ کےبعدہجرت نہیں ہےکامفہوم بیان کرنا |
88 |
باب:عورتوں کی بیعت کی صورت |
92 |
حسب استطاعت سننےاورماننےکی بیعت |
94 |
باب:بلوغت کاعمرکابیان |
94 |
باب:جب کافروں کےہاتھ لگنےکاخطرہ ہوتووہ قرآن کانسخہ دشمن کےسرزمین میں لےجانامموع ہے |
96 |
باب:گھڑدوڑمیں مقابلہ اوران کی تضمیر |
97 |
باب:گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیرہے |
99 |
باب:گھوڑوں کی ناپسندیدہ عادات |
102 |
باب:جہاداوراللہ کی راہ میں نکلنےکی فضیلت |
104 |
باب:اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہادت کی فضیلت |
108 |
باب:صبح یاشام اللہ کی راہ میں نکلنےکی فضیلت |
111 |
باب:اللہ تعالیٰ نےجنت میں مجاہدکےلیےجومراتب رکھےہیں ان کابیان |
113 |
باب:جواللہ کی راہ میں قتل ہوجائےاس کی قرض کےسواتمام خطائیں قصورمعاف ہوجاتےہیں |
114 |
شہداءکی ارواح جنت میں ہیں اورزندہ اپنےرب کےہاں رزق دئیےجاتےہیں |
116 |
باب:جہاداورسرحدپرپہرہ دینےکی فضیلت |
118 |
باب:ان دوآمیوں کابیان جن میں سےایک دوسرےکوقتل کرناہےاوردونوں جنت میں داخل ہوجاتےہیں |
121 |
باب:جس نےکافرکوقتل کیا،پھرراہ راست پرقائم رہنےکی توفیق ملی |
122 |
اللہ کی راہ میں صدقہ کرنےکی فضیلت اوراس میں اضافہ |
123 |
باب:اللہ کی راہ میں جنگ لڑنےکےلیے نکلنےوالےکی سواری وغیرہ کےذریعہ اعانت اوراس کےگھروالوں میں بہترین اندازسےجانشینی کی فضیلت |
124 |
باب:مجاہدین کی بیویوں کی حرمت عزت واوران کےسلسلہ میں خیانت کےمرتکب کاگناہ |
127 |
باب:فرضیت جہادمعذوروں سےساقط ہے |
129 |
باب:شہیدکےلیے جنت کاثبوت |
130 |
باب:جس نےاس لیے لڑائی لڑی تاکہ اللہ کابول بالاہووہی اللہ کی راہ میں لڑنےوالاہے |
136 |
باب:جوشخص دکھاوےاورنمودونمائش کی خاطرلڑاوہ آگ کاحقدار ہوگا |
138 |
باب:جس نےجہادمیں حصہ لیااوراس کوغنیمت ملی اورجس کوغنیمت نہ ملی ان کےثواب کی مقدار |
140 |
باب:رسول اللہ ﷺکافرمان ہےاعمال کادارومداربس نیت پرہےاس میں جہادوغیرہ تمام اعمال داخل ہیں |
142 |
باب:اللہ کی راہ میں شہادت طلب کرناپسندیدہ عمل ہے |
144 |
باب:جوانسان جہادمیں حصہ لیےاوردل میں اس کی آرزوکےبغیرفوت ہوگیاوہ قابل مذمت ہے |
145 |
باب:اس انسان کااجروثواب جسےبیماری کسی دوسرےعذرنےجہادمیں شرکت سےروکےرکھ |
146 |
باب:سمندری جہادکی فضیلت |
146 |
باب:اللہ کی راہ میں پہرہ دینےکی فضیلت |
150 |
باب:شہیدوں کابیان |
151 |
باب:تیراندازی کی فضیلت اس پرابھارنااورجواسےسیکھ کربھول جائےاس کی مذمت کرنا |
153 |
باب:حضور اکرمﷺ کافرمان ہے میری امت کاایک گروہ ہمیشہ حق پرقائم رہےگاکسی کی مخالفت سےاسےنقصان نہیں پہنچےگا۔ |
155 |
باب:چلنےمیں جانوروں کی مصلحت کالحاظ رکھنااورراستہ میں رات کواترنےسےمنع کرنا(رات کوراستہ میں پڑاؤکرنےسےمنع کرنا) |
159 |
باب:سفرعذاب (دکھ تکلیف)کاٹکڑاہےاس لیے مسافرکواپنی مصروفیت سےفارغ ہوتےہی گھرلوٹناچاہیے |
161 |
باب:سفرسےآنےوالےکےلیے رات گھرپہنچناناپسندیدہ کام ہے |
162 |
شکاراورذبیحےاورجوجانورکھانےکےلائق ہیں |
167 |
باب:سدھائےہوئےکتوں سےشکارکرنا |
167 |
باب:جب شکارشکاری سےغائب ہوجائےپھروہ اس کو پالے |
175 |
باب:ہرکچلی ولادرندہ اورہرنیچےسےشکارکرنےوالاپرندہ کھاناحرام ہے |
176 |
باب:سمندرمیں مرنےوالےجانوروں کی باحت |
179 |
باب:پالتو گدھوں کےکھانےکی حرمت |
184 |
باب:گھوڑوں کاگوشت کھانےکےبارےمیں |
191 |
باب:سوسمارکےگوشت کی اباحت |
193 |
باب:مکڑی کھانےکاجواز |
203 |
خرگوش کھانےکاجواز |
204 |
باب:شکاراوردشمن کےخلاف میں معاون چیزوں سےمددلیناجائزہےاورکنکرپھینکناجائزنہیں ہے |
205 |
باب:اچھی طرح ذبح اورقتل کرنےاورچھری تیزکرنےکاحکم |
207 |
باب: چوپایوں کوباندھنامارنے کےلیےممنوع ہے |
208 |