#2221

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

مشاہدات : 13932

صحیح مسلم (آن لائن ایڈیشن) جلد۔1

  • صفحات: 2014
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 80560 (PKR)
(اتوار 04 جنوری 2015ء) ناشر : قرآن اردو ڈاٹ کام

صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین  لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی  زبان میں  لکھی گئی  شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نوویکی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے۔ پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی  واردو  زبان میں اس کی  شروحات  وحواشی لکھے۔ عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاںاور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی  ترجمہ متداول ہے۔لیکن  اس قدیم اردو کی تسہیل و تھذیب اوراحادیث کی ترقیم کرکے اب کئی مکتبات نے بڑی عمدہ طباعت کے ساتھ صحیح مسلم کا ترجمہ شائع کیا ہے۔ او ر دار السلام تو نے نئے ترجمہ وحواشی کے ساتھ اسے طبع کیا ہے۔ زیر تبصرہ صحیح مسلم کا ترجمہ محترم عزیز الرحمن صاحب نے کیا ہے جو کہ تین مجلدات پر مشتمل ہے۔ اور تینوں جلدوں کی فہارس عناوین ابواب کےساتھ  لنک شدہ ہیں۔ اسی لیے اسے  ویب سائٹ پر  پبلش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوسکے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

باب: مقدمہ مسلم

22

ثقات سے روایت کرنے کے وجوب اور جھوٹے لوگوں کی روایات کے ترک میں

22

رسول اللہﷺ پر جھوٹ باندھنے کی سختی کے بیان میں

30

ضعیف لوگوں سے روایت کرنے کی ممانعت کے بیان میں

34

ضعیف لوگوں سے   روایت کرنے کی نہی روایت کے تحمل میں احتیاط کے بیان میں

39

اسناد حدیث کی ضرورت کے بیان میں اور راویوں پر تنزید کی اہمیت کے بارے میں کہ وہ ۔۔

39

حدیث معنعن سے حجت پکڑنا صحیح ہے جبکہ معنعن والوں کی ملاقات ممکن ہو اور ان میں کو۔۔۔

94

باب: ایمان کا بیان

104

ایمان اور اسلام اور احسان اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی تقدیر کے اثبات کے بیان میں

104

ان نمازوں کے بیان میں جو اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہیں۔

112

اسلام کے ارکان اور ان کی تحقیق کے بیان میں

114

اس ایمان کے بیان میں جو جنت میں داخل ہونے کاسبب بنتا ہے اور وہ احکام جن پر عمل

117

اسلام کے بڑے بڑے ارکان اور ستونوں کے بیان میں

122

اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ اور شریعت کے احکام پر ایمان لانا

125

توحید و رسالت کی گوہی کی طرف دعوت دینا اور اسلام کے ارکان کابیان

133

باقی فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72440
  • اس ہفتے کے قارئین 106268
  • اس ماہ کے قارئین 1722995
  • کل قارئین111044433
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست