#1772

مصنف : ابو الکلام آزاد

مشاہدات : 28812

ترجمان القرآن جلد اول

  • صفحات: 518
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15540 (PKR)
(اتوار 20 جولائی 2014ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔زیر نظر ترجمہ وتفسیر ''  ترجمان القرآن '' ہندوستان کی تحریک آزادی کے فعال اور پرجوش رکن مولانا ابو الکلام آزاد کی ہے۔جس میں انہوں نے ترجمہ کے ساتھ ساتھ مختصر تفسیر اور فوائد بھی قلمبند کئے ہیں۔تفسیر لکھنے کے دوران آپ کو قید وبند کی صعوبتیں بھی اٹھانا پڑیں،اور ہند کی جانب سے  بار بار اس تفسیر کے مسودات تفتیش کی غرض سے ضبط کئے جاتے رہے۔لیکن آپ نے ہمت نہ ہاری اور اس سعادت کے حصول میں مسلسل کوشاں رہے۔اس میں پہلے مسودات گم ہوجانے کی وجہ سے آپ کو کچھ پارے ایک سے زائد بار بھی لکھنے پڑے۔اس تفسیر کو مکمل کرنے میں آپ کو ستائیس سال کا طویل عرصہ  لگ گیا۔آخر کار آپ اس کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔یہ کتاب تین ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی مولف کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اجافہ فرمائے۔ (آمین)(راسخ)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

39

جلا وطنی

 

39

نظر بندی

 

40

دوبارہ تلاشی اور مسودات کی ضبطی

 

40

رہائی اور تحریک لاتعاون

 

41

گرفتاری اور تمام مسودات کی بربادی

 

42

ترجمان القرآن کی از سر نو ترتیب

 

43

اصول ترجمہ و تفسیر

 

45

دیباچہ طبع ثانی

 

57

ام القرآن یعنی تفسیر سورہ فاتحہ

 

59

سورت کی اہمیت اور خصوصیات

 

59

انجیل اور قرآن

 

145

وحدت دین کی اصل عظیم اور قرآن حکیم

 

219

قرآن کی دعوت

 

242

سورہ بقرہ

 

266

سورہ آل عمران

 

353

سورہ المائدہ

 

447

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52665
  • اس ہفتے کے قارئین 86493
  • اس ماہ کے قارئین 1703220
  • کل قارئین111024658
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست