حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی جلد سوم

  • صفحات: 723
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18075 (PKR)
(بدھ 02 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سےتحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جوضعیف رویات ہیں ا ن کی نشاندہی کر کےاو ر ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام ومسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید وضاحت بھی کردی جائے۔سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اوران میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے ۔اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی ‘‘عربی متن کےساتھ آسان اورسلیس اردو ترجمہ ،تخریج ،صحت وضعف کے حکم، اس کی تعلیل وتوجیہ اور مفید جامع اورمختصر تعلیقات وحواشی پر مشتمل ہے ۔اس میں ترجمہ کا کام مولانا محمد مستقیم سلفی ، مولانا خالدعمری ، مولانا محمد بشیر تمیمی اورمولانا ابو البرکات اصلاحی نے کیا ہے ۔حواش وفوائد مولانا احمد مجتبیٰ مدنی ،مولانا محمد مستقیم سلفی اور مولانا رفیق احمدسلفی نے تحریر کیے ہیں ۔کتاب کی مکمل تخریج مولانا احمد مجتبیٰ مدنی اور مولانا عبد المجید مدنی نے کی ہے ۔آخرمیں پورے مسودے کا مراجعہ اور بہت سے خامیوں کی اصلاح ومناسب حذف واضافہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن عبد الجبار الفریوائی ﷾(استاذ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ،الریاض)نے کیا ہے اور گراں قدر جامع علمی مقدمہ بھی تحریرکیا ہے ۔محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ کے علمی مقدمہ سے کتاب کی اہمیت وافادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اس کتاب کواشاعت کے قابل بنانے میں شامل تمام احباب کی کاوشوں کو قبو ل فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کتاب :حج کےاحکام ومناسک

 

باب :حج کی فرضیت کابیان

37

با ب: عمرے کےواجب ہونےکابیان

38

مقبول حج کی فرضیت کابیان

38

حج کی فضیلت کابیان

39

عمرےکی فرضیت کابیان

41

حج کےساتھ عمرہ کرنےکی فضیلت کابیان

41

حج کی نذرماننے والے کی طرف سےحج بدل کرنا

42

حج نہ کرنےوالی میت کی طرف سےحج بدل کرنا

42

زندہ شخص جوسواری پر ٹھہر نہیں سکتا اس کی طرف سےحج کرنےکابیان

43

طاقت نہ رکھنے والے  شخص کی طرف سےعمرہ کرنا

44

حج کی ادائیگی کوقرض کی ادائیگی سے تشبیہ دینےکابیان

44

مرد کی طرف سےعورت کےحج کرنےکابیان

46

عورت کی طرف سے مرد کےحج کرنےکابیان

47

مستحب یہ ہےکہ باپ کی طرف سےبڑابیٹا حج کرے

47

چھوٹے بچے کو حج کرانےکابیان

47

نبی اکرم ﷺ کےمدینے سےحج کےلیےنکلنے کےوقت کابیان

49

اہل مدینہ کی میقات کابیان

49

اہل شام کی میقات کابیان

50

اہل مصر کی میقات کابیان

51

اہل یمن میقات کابیان

51

اہل نجد کی میقات کابیان

52

اہل عراق کی میقات کابیان

52

میقات کےاندر رہنے والوں کےاحرام کابیان

52

رات ذوالحلیفہ میں پڑاؤ ڈالنےکابیان

53

بیداء کابیان

54

تلبیہ پکارنے اوراحرام باندھنے کےلیے غسل کرنےکابیان

55

محرم کےغسل کابیان

55

احرام میں ورس اورزعفران میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے کی ممانعت کابیان

56

احرام میں جبہ پہننے کابیان

58

محرم کو قمیص پہننےکی ممانعت کابیان

59

احرام میں پانجامے پہننےکی ممانعت کابیان

59

تہبند نہ ہونےکی صورت میں پانجامہ پہننےکی اجازت کابیان

59

محرم عورت کےنقاب پہننے کی ممانعت کابیان

60

احرام میں ٹوپی پہننےکی ممانعت کابیان

61

احرام میں عمامہ پہننے کی ممانعت

61

احرام میں موزے پہننے کی ممانعت کابیان

62

جوتےمیسر نہ ہونے کی صورت میں موزے پہننے کی رخصت کابیان

62

موزوں کو کاٹ کر ٹخنوں سےنیچے کرنےکابیان

63

محرم عورت کو دستانے پہننے کی ممانعت کابیان

63

احرام کےوقت لوگوں کو گوندے سےجمالینے کابیان

63

احرام باندھنے کےوقت خوشبو لگانے کی اباحت کابیان

64

خوشبو لگانے کی جگہ کابیان

67

محرم کےلیے زعفران کےاستعمال کابیان

70

محرم کےلیےخلوق کےاستعمال کابیان

71

محرم کےلیےسرمہ کےاستعمال کابیان

72

محرم کےلیے رنگین کپڑے پہننے کی کراہت کابیان

72

محرم کےسراورچہرہ ڈھانپنے کابیان

73

حج افراد کابیان

73

حج قران کابیان

75

حج تمتع کابیان

80

تلبیہ کہتےوقت حج یاعمرے کانام نہ لینے کابیان

85

دوسرےکی نیت پر نیت کرکےمحرم کے حج کاتلبیہ پکارنے اوراحرام باندھنے کابیان

86

جب عمرے کاتلبیہ پکارنے تو کیااس کےساتھ حج بھی کرسکتا ہے

88

تلبیہ کس طرح پکاراجائے ؟

89

بلند آواز سے تلبیہ پکارنے کابیان

91

تلبیہ کب پکاریں؟

91

نفاس والی عورت کےتلبیہ پکارنےکابیان

93

عمرےکااحرام باندھنے والی عورت حائضہ ہو جائے اسے حج کےفوت ہوجانے کاڈر ہوتو وہ کیاکرے ؟

94

حج میں شرط لگانے کابیان

96

جب شرط لگائے تو کس طرح کہے؟

97

جوشخص حج سےروک دیاگیا ہواوراس نےشرط نہ لگائی ہوتووہ کیاکرے ؟

98

ہدی کااشعار کرنا

99

حاجی ہدی کےدونوں جانب میں سےکس جانب زخم لگا کراشعار کرے ؟

100

قربانی کے اونٹوں سےاشعار کےبعد خون صاف کرنےکابیان

100

اونٹوں کےگلے کاہاربٹنے کابیان

101

ہارکس چیزسے بٹاجائے ؟

102

ہدی کو قلادہ پہنانے کابیان

103

اونٹ کےگلے میں قلادہ ڈالنے کابیان

103

بکریوں کےگلوں میں ہارلٹکانے کابیان

104

ہدی کےگلے میں دوجوتیاں لٹکانے کابیان

105

کیاجب جانور کےگلے میں ہارڈالنے تواحرام باندھنے

105

کیاہدی کےگلے میں ہارڈالنے سے احرام واجب ہوجاتاہے ؟

106

حاحی کاہدی کو اپنے ساتھ لےجانےکابیان

107

ہدی کےجانور پرسوار ہونےکابیان

107

چلتے چلتے تھک جانےوالے والاشخص ہدی کےجانور پر سوار کابیان

109

معروف طریقے پر ہدی کےجانور سواور ہنےکابیان

109

محرم کےلیے جائز شکار کابیان

114

کس طرح شکار کھانا محرم کےلیےناجائز ہے

116

جب محر م شکار کودیکھ کر ہنسے اورغیر محرم تاڑجائے اورشکار کر ڈالے تو کیام محرم اسے کھائے یانہ کھائے ؟

118

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86223
  • اس ہفتے کے قارئین 298978
  • اس ماہ کے قارئین 86223
  • کل قارئین113978223
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست