#1827.04

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

مشاہدات : 12482

صحیح بخاری جلد پنجم

  • صفحات: 850
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21250 (PKR)
(منگل 29 جولائی 2014ء) ناشر : نا معلوم

امام بخاری  کی شخصیت اور  ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام  بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ  عطا کیا بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  ننے  مختلف انداز میں  مختلف  زبانوں میں صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں سے فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی  کو  امتیازی مقام  حاصل  ہے  ۔اردو زبان میں سب سے پہلے  علامہ وحید الزمان نے  صحیح بخاری کا  ترجمہ کیا ہے ان کےبعد کئی شیوخ الحدیث  اور  اہل علم نے  صحیح بخاری  کا ترجمہ  حواشی اور شروح  کا کام  سرانجام دیا ۔ان میں سلفی منہج پر لکھی  جانے  والی فیض الباری  ازابو الحسن سیالکوٹی ، توفیق الباری  اور  حافظ عبدالستار حماد کی شرح بخاری  قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ صحیح بخاری ‘‘ مو لانا  داؤد راز کے  ترجمے ساتھ سات مجلدات پر مشتمل یونیکوڈ  اور پی ڈی  ایف فارمیٹ میں  منفرد نوعیت  کی  حامل ہے ۔محترم سید شاہنواز حسن، محترم ابوطلحہ عبدالوحید بابر ،محترم محمد عامر عبدالوحید انصاری حفظہم  اللہ نے  بڑی محنت شاقہ سے اسے دعوتی  مقاصد کے لیے  تیا رکیا ہے  ۔کہ  جسے صحیح بخاری  مترجم سے  استفاد ہ کرنے کا تیز ترین سوفٹ وئیر کا درجہ حاصل ہے  ۔ اس پروگرام  میں  صحیح بخاری کے ابواب کی فہرست اور حدیث  نمبر پر کلک کرنے سے ایک  لمحہ میں  مطلوبہ باب  ،متنِ حدیث ، تک  پہنچ  کر  استفادہ کیا جاسکتاہے  ۔اور یونیکوڈ  فائل سے  کسی  بھی  مطلوبہ  حدیث کا  متن او راس کا ترجمہ کاپی کیا جاسکتا ہے ۔قارئین کی آسانی کی  کے پیش  نظر  حدیث کوتلاش کرنے کےلیے  صحیح بخاری کی احادیث کو سات حصوں میں  تقسیم  کر کے  فہارس  ابواب  اور حدیث نمبرز  پر لنک لگا  دئیے گئے  ہیں ۔اللہ تعالی ٰ کتاب ہذا کو تیار کرنے والوں کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف  قبولیت سے  نوازے اور  اسے اہل اسلام کے  لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) م۔ا)
سات حصوں میں موجود احادیث کی  تقسیم حسب  ذیل ہے ۔
حصہ 1 :  کتاب الوحی سے کتاب الجمعہ  احادیث:1سے941
حصہ2 :  کتاب صلاۃ الخوف سے کتاب فضائل مدینہ  احادیث 942 سے 1890
حصہ3 :  کتاب الصوم سے کتاب الوصایا  احادیث 8191سے 2781
حصہ4 :  کتاب الجھاد والسیر سے کتاب فضائل الصحابہ  احادیث 2782سے 3775
حصہ5 :  کتاب مناقب الانصار سے کتاب التفسیر  احادیث3776سے 4835
حصہ6 :  کتاب التفسیر (بقیہ) سے کتاب اللباس    احادیث4836سے 5969
حصہ7 :  کتاب الادب سے کتاب التوحید  احادیث5960سے 7563
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

انصار کے مناقب

 

 

کتاب غزوات کے بیان میں

 

 

قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 94605
  • اس ہفتے کے قارئین 307360
  • اس ماہ کے قارئین 94605
  • کل قارئین113986605
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست