دنیا میں وہ کون آدمی ہے، جو اپنی ا ولاد کو اچھے اخلاق اور ستودہ صفات سے مزین نہ دیکھنا چاہتا ہو،ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد باادب بامراد ہو۔لیکن ہماری ان تمناؤں کا کس طرح خون ہو رہا ہے؟ ذرا اپنے گرد وپیش پرنظر اٹھا کر دیکھیئے ، اپنے گھر ، کنبے اور خاندان ہی کو دیکھ لیجیے۔کیا یہ امر واقعہ نہیں ہے کہ ہماری وہ اولاد جو ہمارے ہی خون سے پیدا ہوئی ہے، اور جسے ہم بہتر سے بہتر دیکھنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ اس کے نزدیک ہماری حیثیت بہتر وبرتر کی بجائے خبطی اور بدتر کی ہے۔آخر اس کا سبب کیاہے۔ ان تمام خامیوں کا حل آب کو اس کتاب ’’ الادب المفرد ‘‘ میں ملے گا۔ جو ان احادیث نبویہﷺ وآثار صحابہ پر مشتمل ہے، جو اخلاقیات، باہمی تعلقات، حقوق وفرائض، اورمعاشرتی مسائل سے متعلق ہیں۔ یہ کتاب ایک مسلمان کی اخلاقی زندگی کےلیے وہ چشمہ ہدایت ہے،جسے دنیائے اسلام کے سب سے بڑے محدث حضرت امام بخاری ؒ نے جمع کرکے امتِ اسلامیہ تک پہنچایا ہے۔ اس کتاب سے یہ علم ہوتا ہے کہ ایک انسان اپنی زندگی کو کن ضوابط کا پابند بنا کر دنیا کی مسرتیں اور آخرت کی بلندیاں حاصل کرسکتا ہے۔(ک۔ح)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مہذب زندگی کی راہیں |
|
20 |
دیباچہ |
|
24 |
مقدمہ علم حدیث |
|
26 |
امام بخاری |
|
50 |
حقوق والدین ، اولاد ، رشتہ دار ، ہمسایہ اور یتیم |
|
54 |
ماں کے ساتھ نیک سلوک |
|
54 |
باپ کے ساتھ نیک سلوک |
|
55 |
والدین کی نافرمانی کرنا |
|
57 |
والدین کی دعا |
|
62 |
والدین کی وفات کے بعد حسن سلوک |
|
63 |
رشتہ داروں کے حقوق کی حق شناسی |
|
66 |
دو یا ایک بیٹی کی پرورش |
|
73 |
بہترین ہمسایہ |
|
80 |
یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت |
|
84 |
یتیم کی تادیب |
|
87 |
غلاموں ، جانوروں اور مصالحت بین الناس وغیرہ |
|
89 |
لونڈی کو بدوی کے ہاتھ فروخت کرنا |
|
90 |
غلام کو ویسا ہی کھلاؤ جیسا تم خود کھاؤ |
|
97 |
سخاوت ، بخل ، چعلی اور مدح و ذم وغیرہ |
|
114 |
تعمیر مکانات ، عبادت اور اظہار محبت وغیرہ |
|
148 |
دعائیں |
|
184 |
مہمان نوازی |
|
225 |
غنا ، لہو اور کاہلی |
|
237 |
نام رکھنا کنیت رکھنا |
|
244 |
شعر و شاعری ، معاوضہ اور افشائے راز وغیرہ |
|
253 |
تمسخر ، اندھے کو ستانا وغیرہ |
|
259 |
حسب و نسب |
|
263 |
سبحان اللہ کہنا |
|
264 |
شگون ، فال ، تبرک |
|
267 |
چھینک ، جمائی |
|
270 |
مصافحہ ، معانقہ |
|
284 |
سلام ، دعا ، مرحبا وغیرہ |
|
289 |
اجازت ، ملاقات ، خط و کتابت |
|
299 |
استقبال قبلہ اور وسیع مجلس |
|
322 |
امانت اور دیگر آداب زندگی |
|
328 |
وسوسہ ، بدگمانی اور فضول گوئی |
|
356 |