#1873

مصنف : مفتی محمد شفیع

مشاہدات : 6457

رسول اکرم ﷺ پیغمبر امن سلامتی

  • صفحات: 45
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1575 (PKR)
(اتوار 24 اگست 2014ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

اس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد اور محنت وکوشش میں اگر غور سے کام لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں مختلف ہیں مگر آخری مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے "امن وسکون کی زندگی"اور نبی کریم اسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔زیر تبصرہ کتاب(رسول اکرم ﷺ پیغمبر امن وسلامتی) پاکستان کے مسلک دیو بند کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد شفیع کے ایک خطاب کی مطبوعہ شکل ہے۔جس میں انہوں نے پیغمبر اسلام کے اسی وصف اور امتیاز کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمالے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

رسول اکرمﷺ پیغبر امن و سلامتی

5

نظریہ اور نظام

8

آنحضرتﷺ کا امی ہونا آپؐ کی شان رسالت کے لیے طرۂ امتیاز بنا

14

اجتماعی کام سے پہلے افراد سازی

20

دعوت اسلام کی اشاعت عام

32

ہجرت مدینہ

32

نظام تعلیم و تربیت

37

دنیوی علوم و فنون اور غیر ملکی زبانوں کی تعلیم

39

صنعت و حرفت کا انتظام

40

ایک فرانسیسی مسیحی مدبر کی شہادت

41

خلاصہ کلام

43

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69944
  • اس ہفتے کے قارئین 103772
  • اس ماہ کے قارئین 1720499
  • کل قارئین111041937
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست