#424.02

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 33745

مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد سوم

  • صفحات: 581
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17430 (PKR)
(اتوار 20 مارچ 2011ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ،چیچہ وطنی

اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں  صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل  مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔

 

کتاب النکاح

 

 

نکاح کے مسائل

 

1

جس لڑکی سے منگنی کرنےکاارادہ ہے،اس کو دیکھنے اور ستر کا بیان

 

6

نکاح میں ولی اور  عورت سے اجازت  طلب کرنے کا بیان

 

15

نکاح کے اعلان، خطبہ اور شرائط کابیان

 

19

ان عورتوں کابیان جن سے نکاح سے حرام ہے

 

27

بیویوں کے ساتھ صحبت کرنے کابیان

 

36

غلام اور لونڈی کو آزاد کرنے کا بیان

 

41

حق مہر کابیان

 

43

ولیمہ کا بیان

 

47

بیویوں کے ہاں  شب باشی  میں باری کا بیان

 

53

بیویوں کےسا تھ رہنے سہنے اور ہر ایک کے  حقوق کا بیان

 

57

خلع اور طلاق کا بیان

 

72

اس عورت کے بارے میں جس کو تین  طلاقیں دی گئی ہیں

 

80

کفارہ میں مؤمن، غلام یا لونڈی کے آزاد کرنے کا بیان

 

84

لعان کابیان

 

85

عورت کے عدت گزارنے کابیان

 

96

لونڈی کے استبراء رحم کا بیان

 

102

اخراجات اور غلام  کے حقوق کا بیان

 

104

بچوں کے بالغ ہونے اور  بچپن میں ان  کی نگہداشت کا بیان

 

115

کتاب العتق

 

 

غلاموں کو آزاد کرنے کا بیان

 

119

مشترک غلام کو آزاد کرنے، قرابت دار کو خریدنے  اوربیماری  میں آزاد کرنے کا بیان

 

122

کتاب الایمان  والنذور

 

 

قسمیں کھانے اور نذر یں ماننے کا بیان

 

128

نذروں کا بیان

 

134

کتاب القصاص

 

 

قصاص کا بیان

 

142

دیتوں کابیان

 

156

جن جرائم پر کچھ جرمانہ نہیں ان کابیان

 

165

قسامہ کا بیان

 

172

مرتدین اور مفسدین  کو قتل کرنےکابیان

 

174

کتاب الحدود

 

 

حدود کا بیان

 

183

چوروں کے ہاتھ کاٹنے کا بیان

 

200

حدود میں سفارش کابیان

 

207

شراب پینے کی حد کا بیان

 

210

اس بات کا بیان کہ جس پر حد لگائی گئی ہے اس کے لیے بددعا نہ کی جائے

 

214

تعزیر کا بیان

 

217

شراب کیا ہے اور شرابی کے بارے میں  وعید کا بیان

 

219

کتاب الامارۃ والقضاء

 

 

امارت اور قضاء کا بیان

 

227

اس بات کا بیان کہ حکام  کو رعایا پر آسانی کرنی چاہیے

 

248

قضاء کے منصب اور اس سے  ڈرنے کا بیان

 

251

حکام کے مشاہرات اور ان کو ملنے والے  تحائف کا بیان

 

257

فیصلوں او رشہادتوں کابیان

 

262

کتاب الجہاد

 

 

جہادکا بیان

 

273

جہادکے لیے وسائل مہیا کرنے کا بیان

 

301

سفر کے آداب کا بیان

 

312

کفار کی جانب خطوط تحریر کرنے اور  انہیں اسلام کی دعوت دینے  کا بیان

 

322

جہاد میں لڑائی کرنے کا ذکر

 

329

قیدیوں کے احکام  کابیان

 

337

امان دینے کا بیان

 

347

غنائم کی تقسیم  او ران میں خیانت کا بیان

 

351

جزیہ کا بیان

 

372

صلح کا بیان

 

375

جزیرہ عرب سے یہودیوں کو نکالنے کا بیان

 

382

مال فئی کا بیان

 

385

کتاب الصید والذبائع

 

 

شکار اور حلال جانوروں کا بیان

 

390

کتے کے احکام کا بیان

 

401

ان اشیاء کا بیان جن کھانا حلال اور جن کا کھانا حرام ہے

 

403

عقیقہ اور اس کے احکام

 

417

کتاب الاطعمہ

 

 

کھانے پینے کے آداب کا بیان

 

421

مہمان نوازی کا بیان

 

445

اضطراری حالت میں  حرام چیز کے کھانے کی اجازت کا بیان

 

453

مشروبات کے پینے  کے آداب

 

454

منقہ اور کھجور سے تیار کردہ ’’نبیذ‘‘ کا بیان

 

461

برتنوں کو ڈھانپنے، دروازے بند کرنے اور چراغ بجھانے وغیرہ کا بیان

 

464

کتاب اللباس

 

 

لباس او راس کے آداب کا بیان

 

468

انگوٹھی پہننے کے احکام

 

490

جوتوں کی کیفیت اور ان کے احکام کابیان

 

498

بالوں پر کنگھی  کرنے، انہیں  خوبصورت بنانے اور سنوارنے کابیان

 

501

تصویر بنانے اور  اس کے استعمال  وغیرہ کا بیان

 

521

کتاب الطب والرقیٰ

 

 

بیماریوں  کا ’’ادویات‘‘ اور ’’دم ‘‘  وغیرہ کے ساتھ علاج کرنےکا بیان

 

530

نیک فال اور بدشگونی کا بیان

 

548

کہانت کا بیان

 

554

کتاب الرؤیا

 

 

خواب کی شرعی حیثیت اور اس کی تعبیر وغیرہ کا بیان

 

560

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 916
  • اس ہفتے کے قارئین 317305
  • اس ماہ کے قارئین 104550
  • کل قارئین113996550
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست