نبی کریم ﷺ کو جو معجزات عطا کیے گئے ان میں ایک اہم معجزہ ’’جوامع الکلم ‘‘تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ گفتگو میں آپ ﷺ الفاظ تو بہت تھوڑے بولتے تھے مگر ان کے معانی اور دلالات بہت وسیع ہوتے۔بعض اہل علم نے خصوصیت سے ان احادیث کو جمع کرنے کی کوشش کی جن میں الفاظ کے اختصار کے ساتھ جامعیت کا یہ وصف بہت واضح اور نمایاں ہے، اس سلسلے میں سب سے پہلے حافظ ابن صلاح رحمہ اللہ نے 26 ایسی احادیث جمع کیں جن میں عقائد،عبادات اور اخلاق و آداب سے متعلق جامع تعلیمات بیان ہوئی ہیں، پھر ان کے بعد امام نووی رحمہ اللہ نے اسی مجموعے میں 16 احادیث کا اضافہ کیا اور یہ 42 احادیث کا مجموعہ ’’اربعین نووی‘‘ کے نام سے بہت مقبول ہوا اور ہر دور میں اسے پڑھا پڑھایا جانے لگا۔امام نووی رحمہ اللہ کی اس مقبول عام کتاب پر کئی علماء نے حواشی و شروح لکھیں۔ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ نے اس میں ایک کام یہ بھی کیا کہ 42 حدیثوں کے ساتھ مزید 8 احادیث کا اضافہ کیا اور پچاس احادیث کی تشریح کی جس کا نام انہوں نے ” جامع العلوم و الحکم فی شرح خمسین حدیثا من جوامع الکلم‘‘ رکھا۔امام ابن رجب کی یہ شرح بھی اربعین نوویہ کی طرح بڑی مقبول ہوئی اور اسے بے حد پسند کیا گیا ۔ زیر نظر کتاب ’’ نیل الارب من جامع العلوم و الحکم‘‘وزارت اوقاف۔کویت کے زیر اہتمام قائم ادارے ’’دار القرآن ‘‘ کی نصابی کتاب ہے۔اہل علم کی ایک کمیٹی نے امام ابن رجب کی کتاب ’’ جامع العلوم و الحکم‘‘میں بعض مقامات پر اختصار کیا اور کچھ جگہوں میں ضروری علمی و تربیتی فوائد کا اضافہ بھی کیا اور اس کا نام ’نیل الارب من جامع العلوم و الحکم‘ رکھا۔’’دار القرآن ‘‘ کویت کے طلباء کی سہولت کے پیش نظر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد حفظ اللہ ( مصنف زاد الخطیب) نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ بلا شبہ یہ کتاب اس لائق ہے کہ جہاں اس سے مکاتب و مدارس اور دروس و خطابات میں استفادہ کیا جائے وہیں اسے گھر گھر میں بچوں کو اپنی نگرانی میں سبقا سبقا پڑھایا جائے تو یقینا اس کا نتیجہ بفضلہ تعالیٰ بچوں کی بہتر عملی و اخلاقی تربیت کی صورت میں نکلے گا۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے جمعیہ احیاء التراث۔کویت کے تمام دعاۃ کی خدمت میں بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔اللہ تعالیٰ مترجم و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔آمین(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
27 |
حافظ ابن رجب حنبلی |
|
31 |
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے |
|
39 |
اسلام ایمان اور احسان |
|
53 |
ارکان اسلام |
|
70 |
خلقت کے مراحل اور خالق کا عدل |
|
78 |
دین میں نئے کام ایجاد کرنا |
|
91 |
شبہات کے بارے میں مسلمان کا موقف |
|
98 |
دین خیر خواہی کا نام ہے |
|
114 |
اسلام ایک کلی ضابطہ |
|
123 |
زیادہ سوالات کرنے کی ممانعت |
|
133 |
دعا اللہ کی نعمت ہے |
|
145 |
یقین شک کے ساتھ ختم نہیں ہوتا |
|
156 |
دوسروں کے ساتھ رہتے ہوئے مسلمان کا ادب |
|
162 |
مومن اپنے بھائی کے لیے کیا پسند کرے |
|
169 |
اسلام نفس دین اور معاشرے کی حفاظت کرتا ہے |
|
177 |
ایمان اور مکارم اخلاق |
|
186 |
غصہ کے اسباب اور نتائج |
|
200 |
مسلمان کا شعار ہر کام کو پختگی سے کرنا |
|
209 |
نبوی وصیتیں |
|
216 |
آپ اللہ کی حفاظت کریں اللہ آپ کی حفاظت کرے گا |
|
234 |
حیاء ایمان کا ایک شعبہ ہے |
|
249 |
راعی اور رعیت کی استقامت |
|
255 |
فرائض و نوافل |
|
262 |
متفرق فضائل |
|
269 |
انہوں نے اللہ کی کما حقہ قدر نہیں کی |
|
284 |
بغیر مال کے صدقہ |
|
302 |
صدقہ کی آسانی |
|
311 |
نیکی اور گناہ کی پہچان میں دل کی رائے |
|
321 |
الوداع کہنے والے کی نصیحت |
|
328 |
خیر کے دروازے |
|
342 |
شریعت میں حکمت و رحمت |
|
354 |
نقصان پہنچانا ممنوع ہے |
|
362 |
ثبوت مدعی کے ذمے ہے |
|
372 |
ایمان کے شعبوں میں سے ایک شعبہ |
|
378 |
اسلامی اخوت کے تقاضے |
|
390 |
باہمی تعاون اور علم و عمل کی فضیلت |
|
412 |
بہت ہی وسعت والے اور بہت ہی زیادہ علم رکھنے والے اللہ کی سخاوت |
|
433 |
ولایت کا راستہ |
|
448 |
نہایت ہی شفیق اور بڑے ہی مہربان اللہ کا درگزر کرنا |
|
461 |
دنیا سے بے رغبتی |
|
469 |
باری تعالیٰ کی مغفرت کی وسعت |
|
478 |
وراثت کے بعض احکام |
|
491 |
رضاعت کے بعض احکام |
|
505 |
مقاصد معتبر ہیں |
|
511 |
ہر نشہ آور چیز حرام ہے |
|
517 |
بیماری اور علاج |
|
524 |
نفاق اور اس کی خصلتیں |
|
530 |
توکل اور تواکل |
|
541 |
ذکر عبادت کا مغز ہے |
|
553 |