#424.01

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 31387

مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد دوم

  • صفحات: 665
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19950 (PKR)
(ہفتہ 19 مارچ 2011ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ،چیچہ وطنی

اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں  صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل  مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کتاب الجنائز

 

 

میت کی نماز جنازہ

 

11

موت کی آرزو اور  اس کو یاد کرنا

 

39

قریب الموت ہونے  پر جوکلمات کہے جاتے ہیں

 

46

میت کوغسل دینااور اس کی تکفین کرنا

 

58

جنازے کے ساتھ چلنا اور اس پر نماز جنازہ ادا کرنا

 

63

میت کو دفن کرنا

 

81

میت پر آہ و بکا کرنا

 

92

قبروں کی زیارت کرنا

 

110

کتاب الزکوٰۃ

 

 

زکوٰۃ کے مسائل

 

115

ان چیزوں کابیان جن میں زکوٰۃ واجب ہے

 

128

صدقہ فطر

 

139

ان لوگوں کابیان جن کے لیے صدقات لینا جائز نہیں

 

142

سوال کرنا کس کے لیے  ناجائز او رکس کے لیے  جائز ہے؟

 

148

خرچ کرنا اور بخل کو  مکروہ جاننا

 

157

صدقہ کرنے کی فضیلت

 

171

بہتر صدقہ کا ذکر

 

187

عورت کا خاوند کے مال  سے صدقہ کرنا

 

194

اس شخص  کا ذکر جو  صدقہ  کرکے واپس نہیں لیتا

 

197

کتاب الصوم

 

 

روزے کے مختلف مسائل

 

199

چاند دیکھنے کا احکام

 

205

روزے کے بارے میں متفرق مسائل

 

211

روزہ کی حالت میں کن چیزوں سےدور رہا جائے

 

217

مسافر کے روزہ رکھنے  کے بارے میں حکم

 

225

روزوں کی قضا

 

230

نفلی روزے

 

233

نفلی روزوں کا افطار کرنا

 

246

شب قدر کا بیان

 

250

اعتکاف کے مسائل

 

256

قرآن پاک کے فضائل کا ذکر

 

260

تلاوت قرآن پاک کے آداب  اور قرآن کے دروس

 

290

اختلاف قرأت اور قرآن پاک کو جمع کرنے  کا ذکر

 

299

کتاب الدعوات

 

 

دعاؤں کابیان

 

308

اللہ کا ذکر  اور اس کا تقرب حاصل کرنا

 

320

اللہ تعالیٰ کے (پیارے)نام

 

333

سبحان اللہ،  الحمدللہ، لا الہ الا اللہ اور اللہ اکبر کے کلمات کہنے کا ثواب

 

338

اللہ تعالیٰ سےمغفرت طلب اور توبہ کابیان

 

350

اللہ کی رحمتوں کی وسعتوں کابیان

 

367

صبح، شام اور سونے کے اوقات کی دعائیں

 

375

مختلف اوقات میں مختلف دعائیں

 

392

وہ دعائیں  جن میں اللہ تعالیٰ سے  پناہ طلب کرنے  کا ذکر ہے

 

409

جامع دعائیں

 

418

کتاب المناسک

 

 

حج کے افعال

 

429

احرام باندھنا او رلبیک پکارنا

 

441

حجۃ الوداع کا واقعہ

 

447

مکہ مکرمہ میں داخل ہونا اور بیت اللہ  کا طواف کرنا

 

459

وقوف عرفات

 

470

عرفہ اور مزدلفہ سے واپسی

 

475

جمرات کو کنکریاں مارنا

 

480

قربانی کےجانور

 

483

سر کے بال منڈوانا

 

490

احرام سے حلال ہونا  اور بعض اعمال  کو بعض سے پہلے کرنا

 

493

دس ذوالحجہ کو خطبہ دینے  اور ایام تشریق میں جمرات کو کنکر مارنا اور طواف وداع

 

496

محرم کن چیزوں سے پرہیز کرے؟

 

504

محرم کو شکار کرنے کی ممانعت

 

510

حج و عمرہ ادا  کرنے میں رکاوٹ کا پیدا ہونا اور حج کا فوت ہونا

 

514

حرم مکہ کے بارے میں  (اللہ پاک  اس کی حفاظت فرمائے)

 

517

حرم مدینہ کے بارے میں ( اللہ پاک اس کی حفاظت فرمائے)

 

523

کتاب البیوع

 

 

خرید و فروخت کے مسائل (کمائی او ررزق حلال  کے بارے میں)

 

535

معاملات میں آسانی روا رکھنا

 

547

خرید و فروخت میں اختیار

 

551

سود کے احکامات

 

554

ممنوعہ تجارتیں( جن تجارتوں سےمنع کیا گیا  ہے)

 

564

مشروط بیع

 

579

بیع سلم اور رہن کا بیان

 

584

ذخیرہ اندوزی کے بارے میں

 

587

دیوالیہ اور مہلت دینے کے بارے میں

 

590

شراکت اور وکالت کا بیان

 

602

چھیننے او رمانگ کر لینے کے بارے میں

 

606

شفعہ کے بارے میں

 

615

زمین کو پانی پلانا اور بٹائی پر دینا

 

619

اُجرت پر دینے کے بارے میں

 

623

بے آباد زمین کو آباد کرنے اور پانی کی باری کا بیان

 

627

عطیات کابیان

 

634

معقولہ عطیات کا بیان

 

638

گری ہوئی چیز کو اٹھانا

 

645

وراثت کے مسائل

 

649

وصیت کے مسائل

 

659

فہرست آیات

 

663

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52207
  • اس ہفتے کے قارئین 239283
  • اس ماہ کے قارئین 813330
  • کل قارئین110134768
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست