#3668

مصنف : ابو محمد ابراہیم آراوی

مشاہدات : 4163

طریق النجاۃ الصحاح من المشکوٰۃ

  • صفحات: 557
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13925 (PKR)
(منگل 10 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔اور اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور ترجمہ وتشریح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔ائمہ اسلاف کی طرح برصغیر  میں بھی شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ سے  لےکر عصر حاضر کے متعدد علماء کرام نے  احادیث کے مختلف مجموعات مرتب کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’طریق النجاۃ  الصحاح من المشکوٰۃ‘‘بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑھی ہے ۔اس کتاب کو1305ھ میں  مولااابو محمدابراہیم  آراوی ﷫ نے  مشکوٰۃ المصابیح سے  متفق علیہ احادیث کاانتخاب کر کے مشکوٰۃ المصابیح کے ہی طرز پرمرتب کیا حتیٰ کہ مشکوٰۃ المصابیح کے   کتاب وباب کی ترتیب کوبھی  برقرار رکھا ۔اور صحیح بخاری وصحیح مسلم  ہی کی حدیثوں کاترجمہ نہایت سلیس اور بامحاورہ اردو میں لکھا۔قارئین کی آسانی کےلیے بخاری ومسلم کی احادیث کے لیے (ق)، صحیح بخاری کے لیے (ب) ،صحیح مسلم کے لیے (م) کے رموز درج کیے ۔(م۔ا)

فہرست زیر تکمیل

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50404
  • اس ہفتے کے قارئین 237480
  • اس ماہ کے قارئین 811527
  • کل قارئین110132965
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست