#1888

مصنف : محمد یونس قریشی

مشاہدات : 6891

اتمام الخشوع باحکام مدرک الرکوع

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 860 (PKR)
(اتوار 07 ستمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی

نماز دین اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔قیامت کےدن سب سے پہلے اس کے متعلق باز پرس ہوگی اس ذمہ داری سے عہدہ برآہ ہونے کےلئے کچھ لوازمات وارکان اور شرائط ہیں ان میں سے قیام اور قراءت سورۂفاتحہ سر فہرست ہیں ان کی ادائیگی کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔نماز میں بحالت رکوع شامل ہونے والا ان دونوں سے محروم رہتا ہے۔ لہذا اس حالت میں امام کے ساتھ شامل ہونے والے کو رکعت دوبارہ اداکرنا ہوگی چنانچہ حدیث میں ہے۔:'' کہ جس قدر نماز امام کے ساتھ پاؤوہ پڑھ لو اور جو (نماز کا حصہ) رہ جائے اسے بعد میں پورا کرلو۔(صحیح بخاری )اہل  علم کے  ہاں یہ  مسئلہ  مختلف   فیہ ہے  ۔زیر نظر کتابچہ ’’ اتمام الخصوع باحکام مدرک الرکوع ‘‘  شیخ  الحدیث مولانا  محمد یونس  قریشی  کی  کاوش ہے  جس میں انہوں احادیث اور کبار علماء اہل  حدیث کے  فتاویٰ جات  کو پیش  کرتے  ہوئے  ثابت کیا ہے کہ  نماز میں بحالت رکوع شامل ہونے والے شخص کی  رکعت نہیں  ہوتی ۔اللہ تعالی اس کتابچہ کوعوام الناس کے   لیے مفید بنائے  آمین) (م ۔ا )

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

الجواب بیدہ الضواب

 

3

مدرک رکوع کی رکعت نہیں ہوتی

 

11

مدرک رکوع کی رکعت

 

13

مدرک رکوع کی احادیث اور انکی حقیقت

 

30

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61148
  • اس ہفتے کے قارئین 94976
  • اس ماہ کے قارئین 1711703
  • کل قارئین111033141
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست