(جمعرات 16 جنوری 2025ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی
شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب خاندان کو برباد،خاص و عام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کر ڈالتی ہیں۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی کم و بیش اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تہذیب کی تاریخ یہ اندازہ لگانا تو بہت مشکل ہے کہ انسان نے ام الخبائث کا استعمال کب شروع کیا اور اس کی نامسعود ایجاد کا سہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نشہ آور اشیاء ‘‘ اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا کے زیر اہتمام مارچ 2012ء میں منعقد کیے جانے والے اکیسویں سیمینار میں اس موضوع پر پیش کیے جانے والے علمی ،فقہی اور تحقیقی مقالات و محاضرات کا مجموعہ ہے ۔اسلامک فقہ اکیڈمی نے منشیات کی کثرت اور اس کے نقصانات نیز مسلم معاشرہ پر اس کے مضر اثرات کو دیکھتے ہوئے اس موضوع کو اپنے اکیسویں سیمینار میں شامل کیا ہے اس موضوع کے حوالے سے جامع سوالنامہ تیار کر کے اہل علم کی خدمت میں پیش کیا۔ بعد ازاں مولانا صفدر زبیر ندوی صاحب...