قاضی محمد زاہد الحسینی

  • نام : قاضی محمد زاہد الحسینی

نام: قاضی محمدزاہدالحسینی ۔

ولادت: انکی ولادت سندھ کےایک علاقہ چچھ میں ہوئی۔

تعلیم وتربیت:

 ابتدائی تعلیم اپنےوطن چچھ میں حاصل کی اوراس کےبعدمختلف مدارس علمیہ کارخ کیا اورعلم کےموتیوں سےاپنےدامن کوبھرا۔ان مدارس کےنام درج ذیل ہیں جہاں قاضی زاہدالحسینی نےتعلیم حاصل کی۔

1۔مدرسہ مظلوم العلوم سہارنیپور  2۔ جامعہ اسلامیہ ڈابھیل۔

3۔دارالعلوم دیوبند ۔

اساتذہ:

ذکرکردہ مدارس علمیہ میں مندرجہ ذیل اساتذہ سےمولانا نےاپنی علمی تشنکی کودورکیا۔

1۔مولاناسعیدالدین جلال پوری 2۔ مولاناجمیل احمدتھانوی۔

3۔مولانااسعداللہ  4۔ مولانابدرعالم 5۔مولاناعبدالرحمن۔

6۔شیخ الحدیث مولاناذکریا  7۔مولانا سراج احمدرشدی۔

8۔علامہ مولاناانورشاہ کاشمیری  9۔مولانا محمدابرہیم۔

10۔مولانا محمداعزاز علی 11۔شیخ العرب والعجم مولاناسید حسین مدنی۔

تصنیفات:

مولانانےتحریروتقریرکااچھاذوق پایاہے۔

تذکرۃ المفسرین مولاناکی ایک بےپایاں تصنیف ہے۔اردو زبان میں ایک جامع کتاب جس میں فاضل مؤلف نے626 مفسرین کی زندگی کےمختصراحوال کواصل مصادرمآخذکےساتھ حمع کردیاہے۔

حوالہ: علماء دیوبندکی علمی اورمطالعہ زندگی از مولاناعبدالقیوم حقانی۔

کتاب وسنت ڈاٹ کام۔

کل کتب 2

  • 1 #1552

    مصنف : قاضی محمد زاہد الحسینی

    مشاہدات : 10343

    تذکرۃ المفسرین

    (پیر 21 اپریل 2014ء) ناشر : قاضی محمد احمد الحسینی بن قاضی محمد ارشد الحسینی دار الارشاد اٹک شہر پاکستان
    #1552 Book صفحات: 396

    آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو قیامت کے تک لیے زند ہ معجزہ قرآن مجید عطا فرمایا اور اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا بھی بندوبست فرمایا اور اس کے لیے ایسے رجال کار پید ا فرمائے جنہوں نے علوم قرآن سے متعلق تفاصیل اور تفاسیر مرتب کرتے ہوئے اپنی جانیں کھپادیں۔انہی میں سے ایک شعبہ علوم تفسیر،کتب تفسیر ،اور مفسرین کے حالات کا جاننا بھی ہے اپنے اپنے ادوار میں علماء کرام نے اس میدان میں خوب کام کیا او رخدمات انجام دیں۔زیر نظر کتاب''تذکرۃ المفسرین''اسی موضوع پر اردو زبان میں ایک جامع کتاب ہے جس میں فاضل مؤلف نے 626 مفسرین کرام کے مختصر احوال کو اصل مصادر ومآخذ سے جمع کردیا ہے یہ کتاب اہل علم او رطالبان علوم نبوت کے لیے مفسرین اور کتب تفاسیر کے تعارف کے حوالے سے قیمتی تحفہ ہے اللہ تعالی مؤلف اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

     

     

  • 2 #2797

    مصنف : قاضی محمد زاہد الحسینی

    مشاہدات : 21866

    گانا بجانا قرآن و سنت کی روشنی میں

    (منگل 11 اگست 2015ء) ناشر : توحیدی کتب خانہ کراچی
    #2797 Book صفحات: 83

    اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:" میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے" یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالی ہے :﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾...... سورة القمان" لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے"جمہور صحابہ وتابعین اور عام مفسرین کے نزدیک لہو الحدیث عام ہے جس سے مراد گانا بجانا اور اس کا ساز وسامان ہے او ر سازو سامان، موسیقی کے آلات او رہر وہ چیزجو انسان کو خیر او ربھلائی سے غافل کر دے اور اللہ کی عبادت سے دور کردے۔ اس میں ان بدبختوں کا ذکر ہے جو کلا...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52491
  • اس ہفتے کے قارئین 239567
  • اس ماہ کے قارئین 813614
  • کل قارئین110135052
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست