ایمانیات میں سے ایک اہم عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کےفرشتوں کو تسلیم کیا جائے۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کی ایک وہ لطیف اور نورانی مخلوق ہیں اور عام انسان انہیں نہیں دیکھ سکتے۔۔ فرشتے اللہ تعالیٰ کا پیغام اس کے مقبول بندوں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ لیکن بعض کم فہم لوگ فرشتوں کے خارجی وجود کا انکار کرتے ہیں اور ان قرآنی آیات کی تلاوت جن میں فرشتوں کا ذکر ہے مجرد قوتوں کے طور پر کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایسے تصورات گمراہی پر مبنی ہیں۔ ملائکہ احکامِ الٰہی کی تعمیل کرنے والی معزز مخلوق ہے۔ ان کے وجود اور ان سے متعلقہ تفصیلات کو ماننا ایمان بالملائکہ کہلاتا ہے۔ فرشتوں کی کوئی خاص صورت نہیں، صورت اور بدن ان کے حق میں ایسا ہے کہ جیسے انسانوں کیلئے ان کا لباس، اللہ تعالیٰ نے انھیں یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں اختیار کر لیں۔ ہاں قرآن شریف سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کے بازو ہیں، اس پر ہمیں ایمان رکھنا چاہیےکیونکہ فرشتوں پر ایمان رکھنا ایمان کا حصہ ہے یعنی ارکان ایمان میں سے ہے ۔اور ایمان بالغیب کے قبیل میں سے ہے ۔ اس لیے کوئی مسلمان بھی اس عقیدہ کا انکار نہیں کرسکتا۔ملائکہ کا انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فرشتوں کا تعارف اور ان کی ذمہ داریاں ‘‘ دیار عرب کے مشہور عالم دین شیخ عمر سلیمان الاشقر ﷾ کی فرشتوں کے متعلق تحریر شدہ عربی کتاب ’’ عالم الملائکہ الابرار‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے قرآن وحدیث کےگلشن میں غوطہ زن ہوکر ملائکہ کےبارے میں بکھرے ہوئے موتیوں کویکجا کردیا ہے ۔مترجم کتاب محترم جناب محمد حسن ظاہر ی ﷾نےاردوداں طبقہ کے لیے عربی متن کی جاندار تسہیل اور ترجمانی کرتےہوئے مبہم ومشکل تعبیرات سے اجتناب کرتے ہوئے عبارات کو بہترین اسلوب میں ڈھال دیا ہے ۔ مفتی جماعت استاذ الاساتذہ مولاناابو الحسن مبشر احمدربانی ﷾ نے اس کتاب کی نظر ثانی کی ہے اور اس میں چند ایک مقامات پر مفید اضافہ جات کیے ہیں جس سے کتاب کی افادیت مزید دوچند ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مؤلف ، مترجم ،اور کتاب کی اشاعت میں شامل تمام احباب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں فرشتوں کی دعاؤں کاحق دار بنائے اور ان کی لعنت سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض مؤلف |
13 |
عرض مترجم |
15 |
عرض ناشر |
17 |
تعریف ملائکہ اوران پر ایمان |
19 |
فصل اول: ملائکہ کی صفات وبساط |
21 |
بحث نمبر 1: ملائکہ کےاوصاف خلقیہ اوران کےملحقات |
21 |
مقصد نمبر 1: ملائکہ کامادہ خلقت اوروقت تخلیق |
21 |
ملائکہ کودیکھنا |
23 |
مقصد نمبر 2: ملائکہ کی عظمت تخلیق |
24 |
حضرت جبریل کی تخلیقی عظمت |
24 |
حاملین عرش کی عظمت |
27 |
مقصد نمبر 3: ملائکہ کی اہم خلقی صفات |
28 |
(1) ملائکہ کےپر |
28 |
(2) جمال ملائکہ |
29 |
(3) انسان اورملائکہ کی شکل وصورت میں مماثلت |
32 |
(4) ملائکہ کےدرمیان جسمانی تفاوت |
30 |
(5) وہ نراورمادہ کی صفت سےمتصف نہیں ہوتے |
31 |
(6) ملائکہ خورد نوش سے مرہیں |
34 |
(7) انہیں اکتاہٹ وتھکاوٹ نہیں ہوتی |
35 |
(8) مساکین ملائکہ (فرشتوں کےرہنے کی جگہیں) |
36 |
(9) تعداد ملائکہ |
37 |
(10) اسماء ملائکہ (فرشتوں کےنام ) |
38 |
جبریل ومیکائیل |
38 |
اسرافیل |
39 |
مالک |
39 |
رضوان |
40 |
منکر ونکیر |
40 |
ہاروت وماروت |
40 |
عزرائیل |
41 |
رقیب عتید |
41 |
(11)ملائکہ کی وفات |
41 |
ملائکہ کی حیاداری |
44 |
بحث نمبر 2: ملائکہ کااختیار وتصرف |
45 |
شکل بدلنے کی طاقت رکھنا |
45 |
ملائکہ کی تیزروی |
48 |
ملائکہ کاعلم |
49 |
ملائکہ کاباہم بحث وتکرار |
49 |
ملائکہ کاتمام معاملات میں نظم وترتیب |
52 |
ملائکہ کی پارسائی |
53 |
فصل ثانی :ملائکہ کی عبادت |
57 |
ملائکہ کےمزاج پر ایک نگاہ |
57 |
ملائکہ کی قدرومنزلت |
58 |
ملائکہ کی عبادت کےچند نمونے |
60 |
تسبیحات ووظائف |
60 |
صف بندی |
61 |
ملائکہ کاحج |
63 |
ملائکہ کاہیت الہیٰ سےلرزہ براندام ہونا |
65 |
فصل ثالث : ملائکہ اورانسان |
67 |
بحث نمبر :1 ملائکہ اورآدم |
67 |
ملائکہ کاانسان کی پیدائش کی حکمت کےمتعلق استفسار |
67 |
ملائکہ کاآدم کی پیدائش کےوقت سجدہ |
68 |
ملائکہ اورآدم کاآمناسامنا |
68 |
آدم ؑ کیوفات کی گھڑی ملائکہ کاانہیں غسل دینا |
69 |
بحث نمبر 2: ملائکہ اورآدم کی ذریت |
70 |
مقصد نمبر 1: انسان کی پیدا کرنےمیں ملائکہ کاکردار |
70 |
مقصد نمبر 2: ملائکہ کی بنی آدم کےلیےدربانی |
72 |
مقصد نمبر 3: انبیاء اوررسل کی طرف اللہ تعالیٰ کےسفیر |
73 |
جس کےپاس فرشتہ آئے لازمی نہیں کہ وہ رسول یانبی ہو |
75 |
رسول اللہ ﷺ کےپاس وحی کیسےنازل ہوتی تھی؟ |
76 |
جبریل کاکام محض احکام شریعت پہنچانے پر موقوف نہیں ہے |
78 |
جبریل کارسول اللہ ﷺ کی امامت کرانا |
78 |
جبرائیل کارسول اللہﷺ کودم کرنا |
80 |
ملائکہ کےدیگر کام |
80 |
اللہ تعالیٰ نےملائکہ میں سے رسول کیونکر نہیں بھیجتے؟ |
80 |
مقصدنمبر 4: بھلائی کی باتیں بندوں کےدلوں میں ڈالنا |
82 |
مقصد نمبر 5: ملائکہ کاانسان کےاعمال صالحہ اوراعمال سیئہ کی دستاویز تیارکرنا |
86 |
دائیں جانب والافرشتہ نیکیاں اوربائیں جانب والابدیاں قلمبند کرتاہے |
89 |
کیاملائکہ دل کےارادےکوتحریر کرلیتےہیں؟ |
89 |
ایک شبہ |
91 |
بندوں کوکارخیرکی جانب راغب کرنا |
91 |
مقصد نمبر 6: نبی آدم کوآمازئش کرنا |
93 |
مقصد نمبر 7: انسانوں کی مدت حیات تمام ہونےپر ملائکہ کاان کاروحیں قبض کرنا |
97 |
جان کنی کےعالم میں مومنین کوخوشخبری دینا |
99 |
موسیٰ ؑ نےفرشتہ موت کی آنکھ پھوڑڈالی |
99 |
ملائکہ کی انسان کےساتھ قبر،میدان حشراورعاقبت میں تعلق داری |
102 |
بحث نمبر 3: ملائکہ اورمومنین |
102 |
ملائکہ کی مؤمنین کےساتھ الفت |
103 |
مؤمن کی راہ راست کی طرف ہدایت کرنا |
103 |
ملائکہ کامؤمنین کےلیےدعائے خیرکرنا |
104 |
حالت طہارت میں سونے والے کےلیے دعائے رحمت کرنا |
105 |
لوگوں کوبھلائی کی تلقین کرنےوالے پر |
106 |
وہ لوگ جونماز باجماعت اداکرنےکے انتظار میں بیٹھتےہیں |
106 |
پہلی صف کی عظمت ورفعت |
108 |
صف کو ملانے والوں کےلیے ملائکہ کادعائے رحمت کرنا |
109 |
نماز کےبعد اپنی جگہ پر بیٹھنےوالوں کےلیےملائکہ کادعائے رحمت کرنا |
109 |
نمازفجر اورعصر باجماعت اداکرنے والوں کےلیے ملائکہ کادعائے رحمت کرنا |
109 |
جولوگ صفوں کےدرمیان کشادگی کوپر کرتےہیں |
110 |
جولوگ سحری کھاتےہیں |
11 |
جومریض کی بیمار پرسی کرتےہیں |
112 |
کیاملائکہ کی دعائے رحمت کاہم پر اثر ہوتاہے |
112 |
ملائکہ کامؤمنین کی دعا پر آمین کہنا |
113 |
مریض اورمیت کےپاس کہی جانےوالی بات پرملائکہ کاآمین کہنا |
114 |
ملائکہ کامومنین کےلیے دعائے مغفرت کرنا |
114 |
مجالس علم اورحلقہ ذکر میں ملائکہ کی حاضری اوراہل مجلس کواپنے پروں سےگھیرنا |
116 |
ملائکہ کاجمعہ میں حاضر ہونےوالوں کےنام درج کرنا |
118 |
ملائکہ کانیکو کاربندوں کی کھوج لگانا |
119 |
جب مومن قرآن پڑھتاہے توملائکہ نازل ہوتےہیں |
120 |
ملائکہ رسول اللہﷺ تک آپ کی امت کاسلام پہنچاتےہیں |
122 |
ملائکہ کامومنین کوخوشخبری سنانا |
122 |
خواب میں ملائکہ کودیکھنا |
124 |
ملائکہ مومنین کےشانہ باشانہ لڑتےہیں اوررزم حق وباطل میں ان کوثابت قدم رکھتےہیں |
125 |
رسول اللہ ﷺ کی حفاظت کرنا |
129 |
نیک بندوں کی حمایت ونصرت کرنااوران کےرنج والم کوزائل کرنا |
130 |
ملائکہ کاصالحین کےجنازے میں حاضر ہونا |
132 |
ملائکہ کاشہید پر اپنے پروں سےسایہ افگن ہونا |
133 |
وہ ملائکہ جوتابوت لےکرآئے |
133 |
دجال سےمکہ ومدینہ کادفاع کرنا |
134 |
حضرت عیسٰی کادوملائکہ کےہمراہ اترنا |
136 |
ملائکہ ملک شام کواپنےپروں سےڈھانپے ہوئےہیں |
136 |
ملائکہ کی موافقت میں کتنا اجروثواب ہے |
137 |
مقصد نمبر 2: ملائکہ کی تکریم کےلیے مومن کی ذمہ داریاں |
138 |
ملائکہ کونہ اذیت دینا |
138 |
گناہوں سےگوشہ گیری اختیار کنا |
140 |
ملائکہ اس چیز سےتکلیف محسوس کرتےہیں جس نےنبی آدم تکلیف محسوس کرتےہیں |
141 |
دوران نماز دائیں طرف تھوکنے کی ممانعت |
142 |
بحث نمبر 4: ملائکہ کاکفاراوربدکاروں کےساتھ معاملہ |
144 |
کفارپر عذاب اتارنا |
144 |
قوم لوط کو ہلاک کرنا |
145 |
کفارپرلعنت |
147 |
ملائکہ کی اس عورت پر لعنت جواپنےخاوند کاکہنا نہ مانے |
148 |
ملائکہ کی اس پر لعنت جواپنے بھائی کی طرف لوہے سےاشارہ کرے |
148 |
ملائکہ کی لعنت اس پر جواصحاب رسول اللہ ﷺ پر وشنام طرازی کرے |
149 |
ملائکہ کی لعنت ان لوگوں پرجوحکم الہیٰ کےنفاذ میں رکاوٹ بنتےہیں |
150 |
ملائکہ کی لعنت اس پر جوبدعتی کوپناہ دے |
150 |
مدینہ پر ظلم کرنےوالوں اورانہیں ڈرانے والوں پر |
151 |
باپ یامالک کی بجائے کسی اورکی طرف نسبت کرنےوالے پر |
152 |
مسلمان کی پناہ دہی توڑنے والے پر |
152 |
تین قسم کےلوگوں کےلیے حضرت جبریل کی بددعا |
153 |
کفارکاملائکہ کودیکھنے کامطالبہ |
154 |
فصل رابع :ملائکہ اوردیگر کائنات |
155 |
ملائکہ کوہ |
155 |
وہ ملائکہ جوبارش نباتات اوررزق پر متعین ہیں |
157 |
فصل خامس : ملائکہ اورانسانوں کےدرمیان فضل وشرف کامقابلہ |
161 |
اس مسئلہ میں اقوال |
163 |
محل نزاع |
163 |
ان لوگو ں کی حجت جوصالح بندوں کوملائکہ سےافضل گردانتےہیں |
164 |
اس مسئلہ میں محققا نہ قول |
186 |