#1014

مصنف : عبد الولی حقانی

مشاہدات : 20517

سلام کے احکام وفضائل

  • صفحات: 180
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5400 (PKR)
(بدھ 23 مئی 2012ء) ناشر : مکتبہ الکریمیہ گوجرانوالہ

مؤمنین کی ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت ایک مثبت امر ہے جس کی بدولت معاشرے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوتی ہے۔ باہمی بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینے میں اہم ترین عنصر ایک دوسرے کو سلام کہنا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلم معاشرے اس قسم کی بہت سی اقدار سے تہی نظر آنے لگے ہیں۔ اپنے جاننے والے کی حد تک سلام دعا باقی ہے لیکن اجنبی کو سلام کی روش متروک ہوتی جا رہی ہے۔ مولانا عبدالولی حقانی ایک درد دل رکھنے والے عالم ہیں ایک اہم ترین سنت کے ترک پران کا قلم خاموش نہیں رہ سکا۔ زیر نظر کتاب میں انھوں نے سلام کے احکام و فضائل پر روشنی ڈال کر اس سنت کےاحیاء کی اپنی سی کوشش کی ہے۔ ان کی تحریر دلائل اور حوالوں سے مزین ہے۔ قرآنی آیات اور مستند احادیث کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کتاب کی دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلا حصہ سلام سے متعلق احکام و فضائل پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے حصے میں مسلم معاشروں میں اس عمل کے ترک ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ ان سے آگاہی حاصل کر کے ان کے سدباب کے لیے کوشش کی جا سکے۔ (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

9

مقدمہ

 

13

سلام لغت میں

 

17

سلام تحیہ کا معنی

 

18

سلام کی ابتداء

 

19

سلام کی فضیلت

 

20

سلام اسلام کی نشانی ہے

 

22

سلام مسلمان کا حق ہے

 

25

سلام کے واجب ہونے کے دلائل

 

27

الفاظ سلام وجواب

 

31

الفاظ سلام کی تنکیر وتعریف

 

37

گونگے کا سلام او رجواب

 

60

سب سے پہلے سلام پھر کلام

 

61

چھوٹا بڑے کو سلام کہے

 

64

مجلس میں کسی کو خاص کر کے سلام کہنا مکروہ ہے

 

66

ٹیلیفوں میں سلام میں پہل کون کرے؟

 

76

خطوط میں سلام کہنا

 

79

حصہ دوم۔مسلمانوں کے معاشرہ میں سلام کیوں متروک ہے؟

 

 

کیا مسجد میں سلام کہنا ممنوع ہے؟

 

84

نمازی کو سلام کہنا مسنون ہے

 

97

تلاوت کرنے والے کو سلام کہنا

 

111

مؤذن کو سلام کہنا

 

120

عورتوں کو سلام کہنا

 

133

سائل کے سلام کا جواب دینا

 

140

جماع کرنے والے کو سلام کہنا

 

154

کافر کو سلام کہنا

 

156

فقہ حنفی کا ایک عجیب مسئلہ

 

171

پرانے ونئے سب ایک ہیں

 

173

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 81637
  • اس ہفتے کے قارئین 115465
  • اس ماہ کے قارئین 1732192
  • کل قارئین111053630
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست