#2665

مصنف : محمد اقبال سلفی

مشاہدات : 5767

ہم کدھر جا رہے ہیں؟

  • صفحات: 132
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5280 (PKR)
(پیر 15 جون 2015ء) ناشر : مکتبہ الکریمیہ گوجرانوالہ

کسی بھی عمل کی قبولیت کے لئے عقیدہ کا خالص ہونا اور عمل کا مسنون ہونا بنیادی شرائط ہیں۔غیر مسنون اعمال سے جہاں سنت کی اہمیت کم ہوتی ہے، وہاں ان کے نتیجے میں انسان کے اعتقادات بھی متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔جب عقیدے میں بگاڑ آتا ہے تو انسان کی ساری کی ساری محنت اور کوشش جسے وہ دین سمجھ کر کر رہا ہوتا ہے، اللہ کی طرف سے اجروثواب کی بجائے عذاب وعقاب کا سبب بن جاتی ہے۔ ان غیر مسنون اعمال میں سے ایک تعویذ لکھنا ،لکھوانا اور گلے میں لٹکانا اور جسم کے بعض حصوں کے ساتھ باندھنایا گاڑیوں ،دکانوں اور گھروں میں لٹکانا ہے۔ اس عمل نے اب باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر لی ہے۔مختلف عدد،مبہم اور غیر واضح عبارات یہاں تک کہ جنوں اور فرشتوں اور فوت شدہ ہستیوں سے امداد طلب کرنا وغیرہ ایک عام سی بات بن کر رہ گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے دیکھا دیکھی قرآنی تعویذات بھی لکھنا شروع کر دئیے ہیں ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن مجید دلوں کے امراض ،کفر وشرک اور فسق وفجور سے تزکیہ وشفاء کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کی تلاوت اور اس پر عمل کے نتیجے میں اللہ تعالی نے برے بڑے کافروں کو مسلم اور مشرکوں کو موحد بنا دیا ہے۔ یہ سب کچھ پڑھنے ،دم کرنے اور دم کروانے کے ساتھ تعلق رکھتا ہے،جو کہ سنت رسول ﷺ سے ثابت ہے۔جبکہ قرآنی آیات پر مشتمل تعویذات کے بارے میں بالکل واضھ ہے کہ یہ نبی کریم ﷺ ،صحابہ کرام اور سلف صالحین میں سے کسی سے بھی ثابت نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "محترم محمد اقبال سلفی صاحب کی تصنیف ہے،جسے ام عیینہ نے ترتیب دیا ہے۔ مولف موصوف نے اس کتاب میں تعویذات جیسے معاشرے میں پھیلے شرکیہ اعمال کی زبر دست تردید فرمائی ہے اور امت کو توحید پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو شرک وبدعات سے محفوظ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

فہرست

 

5

میرے خیال میں .... از پروفیسر عبد الستار بھٹی ﷾

 

8

عرض ناشر

 

11

حرف آغاز

 

12

دعا کس سے کریں ؟

 

33

دعا کا فائدہ

 

33

دعا کی توفیق

 

33

دعا کیوں قبول نہیں ہوتی ؟

 

34

تعویذ کی حقیقت

 

37

معنی و مفہوم

 

37

تعویذ کے استدلال

 

37

تعویذ کے استعمال کےطریقے

 

37

تعویذ.... رسول اللہ ﷺ کی نظر میں

 

41

تعویذ کاٹنے کا ثواب

 

44

کچھ دیگر وضاحتیں

 

45

اولیاء سفارش کا اختیار نہیں رکھتے

 

45

غیب کا علم صرف اللہ کے پاس ہے

 

48

رسول اللہ ﷺانسان تھے

 

49

نذر یا منت

 

50

رسول اللہ ﷺحیات نہیں

 

50

قبر والے نہیں سن سکتے

 

50

بزرگ و اولیاء کار ساز نہیں

 

52

قبر جائے عبرت یا جائے تماشہ ؟

 

61

الصلوٰۃ

 

65

حکم نماز

 

65

بےنماز .... نمازی

 

65

بے نمازی کا ٹھکانہ

 

65

معنی و مفہوم

 

66

نماز .... ایمان کی پرکھ

 

67

جو ایمان نہیں رکھتا ... نمازنہیں پڑھتا

 

67

نماز کے لیے منافین کا طرز عمل

 

68

نماز .... ایک مومن کے لیے

 

69

مومن کی زندگی میں نماز کا کردار

 

69

تارک نماز کاحکم

 

71

نمازی کے لیے بشارت

 

72

نماز کیوں قائم کریں ؟

 

73

نماز کیسےقائم کریں ؟

 

74

افضل نماز

 

77

اوقات نماز

 

77

طریقہ نماز

 

82

نماز کے بعد اذکار

 

92

صبح و شام کے اذکار

 

106

قرآن و احادیث کی روشنی میں ٹی ۔ وی کاکردار

 

109

ٹی ۔وی کے نقصانات

 

113

ٹی ۔ وی کے فوائد

 

118

نبی کریم ﷺ کی زندگی سےاپنا مختصر جائزہ

 

125

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46667
  • اس ہفتے کے قارئین 46667
  • اس ماہ کے قارئین 2118584
  • کل قارئین113725912
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست