#1789

مصنف : ابو عبیدہ ولید بن محمد

مشاہدات : 14362

تحفہ نکاح سوالا جوابا قرآن وحدیث کی روشنی میں

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1320 (PKR)
(ہفتہ 23 اگست 2014ء) ناشر : مکتبہ الکریمیہ گوجرانوالہ

اسلام  ایک مکمل  ضابطۂ حیات  ہے  پور ی انسانیت کے لیے  اسلامی تعلیمات کے  مطابق  زندگی  بسر کرنے کی  مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے  انسانی  زندگی میں  پیش  آنے  والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات  کے  لیے  نبی ﷺ کی  ذات مبارکہ  اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے  ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو  نبی کریم ﷺ کے بتائے  ہوئے طریقے  کے مطابق سرانجام  دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں  مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں  گھیرے  ہوئے  ہیں  بالخصوص  برصغیر پاک وہند میں  شادی  بیاہ کے  موقع پر  بہت سے رسمیں اداکی جاتی ہیں جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں  اور ان  رسومات میں بہت  زیادہ  فضول خرچی اور اسراف  سے  کا م لیا  جاتا ہے  جوکہ صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ ان  مواقع پر  تمام  رسوم تو ادا کی جاتی  ہیں  ۔لیکن  لوگوں کی اکثریت  فریضہ  نکاح کے  متعلقہ مسائل  سے  اتنی غافل ہے  کہ میاں  کو بیو ی کے حقوق  علم نہیں ،  بیوی  میاں  کے حقوق  سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے  نابلد ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’تحفہ نکاح سوالاً جواباً‘‘  فضیلۃ الشیخ  ابو عبیدہ  ولید بن  محمد  ﷾ عربی رسالہ هدية العروسين كا  اردو ترجمہ  ہے  ۔ یہ  رسالہ  مسائل نکاح پر مشتمل ہے س میں  منگنی سے لے کر شبِ زفاف کے آداب اور ولیمہ تک کے مسائل سوالاً جواباً  مختصر اور عام فہم انداز میں خوش اسلوبی سے  قرآن واحادیث کی  روشنی  بیان کیے گئے  ہیں ۔نکاح سے  قبل  اس کتاب کا مطالعہ  انتہائی مفید ہے  عزیزواقارب کے لیے شادی کے  تحائف میں  شامل کرنے  کےلائق  ہے ۔اللہ تعالی ٰ  اس کتاب کے  مولف،مترجم ،ناشر اور دیگر معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے  اور  عوام الناس  کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

7

ابتدائیہ

 

9

مقدمۃ المترجم

 

11

نکاح کی تعریف اور اس کا حکم

 

12

عورت کا اپنا نفس کسی کو ہبہ کرنا

 

15

آدمی کا اپنی بیٹی یا بہن کے نکاح کی کسی نیک شخص کو پیشکش کرنا

 

16

محرمات ابدیہ

 

16

متعہ کا حکم

 

19

نکاح شغار کا حکم

 

20

منگنی کے احکام

 

21

نکاح میں برابری

 

24

حق مہر کے احکام

 

27

ولی کی شرعی حیثیت

 

30

گواہوں کی شرعی حیثیت

 

31

نکاح کے موقع پر دف بجانا وغیرہ

 

34

مساجد کا بیان

 

35

شادی کرنے والے کو کیا دعا دے

 

36

شب زفاف کے آداب

 

37

حائضہ سے مباشرت اور عورت سے دبر میں جماع کا حکم

 

39

مستحاضہ سے مباشرت کا حکم

 

42

عزل کی شرعی حیثیت

 

43

ولیمہ اور اس کے احکام

 

45

نکاح عرفی کا حکم

 

46

عورت کا شوہر کی خدمت کرنا

 

51

نکاح کے فوائد

 

52

منگنی کی انگوٹھی

 

53

بعض آداب زوجیت

 

54

عقد نکاح کے وقت رومال رکھنا

 

60

ایک سے زائد بیویاں رکھنا

 

61

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47235
  • اس ہفتے کے قارئین 47235
  • اس ماہ کے قارئین 2119152
  • کل قارئین113726480
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست