#3879

مصنف : عمر سلیمان الاشقر

مشاہدات : 8843

قیاس ایک تقابلی مطالعہ

  • صفحات: 105
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4200 (PKR)
(اتوار 19 جون 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

علم اصول فقہ وہ علم جس میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال کے مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے اوراستنباط کے طریقوں کووضع کر کے معین قواعد کا استخراج کیا جائے کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے مجتہد تفصیلی دلائل سے احکام معلوم کرے ۔علامہ ابن خلدون کے بقول اس وجہ سے یہ علم علوم شریعت میں سے سب سے عظیم، مرتبے میں سب سے بلند اور فائدے کے اعتبار سے سب سے زیادہ معتبرہے (مقدمہ ابن خلدون ص:452)جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے اس زبان کے قواعد واصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل کرنےکے لیے اصول فقہ میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ فقہاء و محدثین نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں اولاً امام شافعی نے الرسالہ کے نام سے   کتاب تحریرکی پھر اس کی روشنی میں دیگر اہل علم نے کتب مرتب کیں۔ اصول فقہ کے اصولوں میں ایک سے ایک اصول قیاس بھی ہے ۔قیاس اصول اربعہ یعنی کتاب وسنت ، اجماع، اور قیاس میں سےایک اصل ہے ۔کتب اصول فقہ میں اس پر تفصیلی ابحاث موجود ہیں اور الگ سے کتب بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قیاس ایک تقابلی مطالعہ ‘‘ کویت عالم جناب عمر سلیمان الاشقر کی تصنیف ہے اس   میں انہوں نے قیاس کے موضوع پر موضوعی بحث کر کے مختصر طور پر ہر پہلو کو اضح کردیا ہے۔ موصوف نےاس میں قیاس کے لغوی واصطلاحی مفہوم اور قیاس واجتہاد ورائے کےباہمی فرق پرروشنی ڈالی ہے ۔نیز قیاس کی حجیت پر بحث کرتے ہوئے علماء کے مختلف مذاہب اور نقطہ ہائے نظر کا ذکر کیا ہے۔ قیاس کے ماننے او نہ ماننے والے دونوں فریق کے دلائل اور ساتھ ہی ان پراعتراضات وجوابات ذکر کر کےدونوں قسم کی آراء کے مابین تطبیق کی کوشش کی ہے اور قیاس کے متعلق رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام ﷢ کے موقف کو بھی ذکر کیا ہے۔اور خاتمہ کتاب میں قیاس کی مخالفت کے لیے مشہور اہل ظاہر کے رویے پر محاکمہ اور ان شرائط کی توضیح کی ہےجن کاوجود قیاس کے لیے ضروری ہےنیز اس سوال کاجواب بھی دیا ہے کہ صریح حکم کی تلاش وجستجو سے پہلے قیاس جائز ہوسکتا ہے یا نہیں۔اس اہم کتاب کاسلیس ترجمہ ادارۃ البحوث جامعہ سلفیہ ،بنارس کے رفیق جناب مولانا عبد الوہاب حجازی صاحب نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

کتا ب سے پہلے

10

مقدمہ

13

قیاس کی تعریف

13

ظاہری اورمعنوی برابری

16

احادیث میں لفظ قیاس

16

قیاس اصطلاحی

18

پہلے گروہ کی تعریفیں

19

تعریفات کےالفاظ میں اختلاف کے اسباب

21

امام شافعی ﷫ کےیہاں قیاس کی تعریف

22

اصولی اومنطقی قیاس

24

قیا س اوراجتہاد

24

وہ اجتہاد جو قیاس ہے

25

قیا س اوررائے

28

فصل اول

28

قیاس کےحجت ہونے میں علماء کےمذہب شرعی مسائل میں قیاس

29

تاریخی جائزہ

29

پہلا گروہ

29

دوسرا گروہ

36

تیسرا گروہ

36

قیاس میں غلو کرنےوالے

36

قیاس کو بوقت ضرورت استعمال کرنے کے قائل

38

وہ امور جن کےقیاس ہونے پر اتفاق یااختلاف ہے

40

مفہوم موافقت

40

امور شرعی جن میں قیا س جائز یاناجائز ہے

43

قیاس کےحجت ہونے میں اختلاف کی ابتداء

44

فصل دوم

46

دلائل

46

عقلامحال کہنے والوں کےدلائل

46

عقلاواجب کہنے والوں کےدلائل

51

عقلاجائز کہنے والوں کےدلائل

53

کیاشرعا قیا س کاحکم ہے

53

ثابت کرنےوالوں کےدلائل

53

قرآنی استدلال

53

قیاس کو قرآن سےثابت کرنےوالوں کااستدلال چند وجوہ سے ہے

54

قرآنی استدلال کادوسرا طریقہ

60

قرآنی استدلال کاتیسر ا طریقہ

63

حدیث سے استدلال

63

سنت سے استدلال کادوسرا طریقہ

67

سنت سے استدلال کاتیسرا طریقہ

69

اجماع سے استدلال

70

سلف کےقیاس اوران کے اقوال

71

قیاس کاانکار کرنےوالوں کےدلائل

75

حدیث معاذ ﷜

78

صحابہ اورقیاس

82

رسول ﷺ کےقیاسات بران کااعتراض

84

اجماع سے قیاس کی نفی کااستدلال

90

صحابہ اوران کےبعد آثار

91

منکرین اورقائلین قیاس کےدلائل میں تطبیق

94

آخری بات

99

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60366
  • اس ہفتے کے قارئین 589508
  • اس ماہ کے قارئین 376753
  • کل قارئین114268753
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست