#3127

مصنف : یاسر جواد

مشاہدات : 13650

شیطان کی تاریخ

  • صفحات: 211
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5275 (PKR)
(بدھ 23 دسمبر 2015ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور

شیطان اللہ کا باغی، سرکش اور نافرمان ہے۔وہ چاہتا ہے کہ اس کی مانند انسان بھی اللہ کا باغی ، سرکش اور نافرمان بن جائے۔جب سے اللہ تعالی نے انسان کو پیدا فرمایا ہے ، تب سے شیطان اس کی دشمنی کرتا چلا آرہا ہے۔ اللہ تعالی نے  قرآن مجید میں یہ واضح  اعلان کر دیا ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور اس بدبخت نے رب ذوالجلال کی جانب سے دھتکارے جانےکے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بنی آدم کو ہر پہلو سے بہکانے اور راہ راست سے بھٹکانے کی کوشش کرے گااور انہیں اپنے ساتھ جہنم میں لے کر جائے گا۔یہ اللہ عزوجل کا انسانوں پر خصوصی فضل و کرم ہے کہ اس نے نہ صرف انہیں شیطانوں کی انسان دشمنی سے  آگاہ کیا ہے بلکہ اس سے بچاؤ کے طریقے بھی بتلا دیئے  جو کتاب و سنت میں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں۔دنیا کی مختلف تہذیبوں اور مذاہب میں شیطان کے حوالے مختلف تصورات پائے جاتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب" شیطان کی تاریخ، مختلف تہذیبوں اور مذاہب میں تصور شیطان کا تحقیقی جائزہ "محترم پال کیرس اور یاسر جواد صاحبان کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے انہی تصورات کی تاریخ بیان کی ہے۔یہ کتاب مختلف مذاہب وتہذیبوں میں شیطان کی تاریخ کے حوالے سے ایک شاندار اور زبر دست کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو شیطان کے شر سے بچائے اور اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری والی زندگی گزارنے کی توفیق دے ۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

5

باب 1 شیطان پرستی

11

باب 2 قدیم مصر

18

باب 3 عکاد اور ابتدائی سامی

28

باب 4 فارسی ثنائیت

41

باب 5 اسرائیل

48

باب 6 برہمن مت اور ہندو مت

54

باب 7 بدھ مت

71

باب 8 نئے عہد کی ابتدا

81

باب 9 ابتدائی عیسائیت

88

باب 10 یونان و روم کا تصور نجات

97

باب 11 شمالی یورپ کی شیطان پرستی

118

باب 12 شیطان کا عروج

126

باب 13 عدالت احتساب اور کافر

142

باب 14 عہد اصلاح

155

باب 15 خیر اور شر کا فلسفیانہ مسئلہ

165

باب 16 اسلام کا ابلیس اور جن

172

باب 17 جدید شیطان

200

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62638
  • اس ہفتے کے قارئین 96466
  • اس ماہ کے قارئین 1713193
  • کل قارئین111034631
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست