#2201

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 7549

دعوت اہل حدیث ( ختم نبوت نمبر )

  • صفحات: 483
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12075 (PKR)
(بدھ 07 جنوری 2015ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث،سندھ

اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ پر نبوت کا سلسلہ ختم کردیا اوراسلام کو   بحیثیت دین بھی مکمل کردیا اور اسے تمام مسلمانوں کے لیے  پسندیدہ قرار دیا ہے  یہی وہ عقید ہ  جس پر قرون اولیٰ سے آج تک  تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ کہ کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول  ہیں قرآن مجید سے یہ عقیدہ واضح طور سے  ثابت  ہے کہ کسی طرح کا کوئی نبی یا رسول اب قیامت تک نہیں آسکتا جیساکہ ارشاد باری تعالی ہے ماکان محمد  ابا احد من رجالکم وولکن رسول الله وخاتم النبین (الاحزاب:40) ’’محمد ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں البتہ اللہ  کے رسول ہیں اور خاتم النبیین ہیں‘‘ حضورﷺ کےبعد نبوت کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند تسلیم کرنا ہر زمانے میں تمام مسلمانوں کا  متفق علیہ عقیدہ رہا ہے  اور اس  میں  مسلمانوں میں کوئی بھی اختلاف نہیں رہا کہ جو شخص حضرت  محمدﷺ کے بعد رسول یا نبی ہونے  کا دعویٰ کرے او رجو اس کے دعویٰ کو مانے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے آنحضرت ﷺ نے متعدد احادیث میں اس کی وضاحت فرمائی ہے کہ میں خاتم النبین ہوں میرے بعد کوئی نہیں ۔برطانوی سامراج نے برصغیر پاک وہند میں مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور دین اسلام کے  بنیادی اصول احکام کو مٹانے کے لیے قادیان سے  مزرا احمد قادیانی کو اپنا آلہ کار بنایا مرزا قادیانی  نے انگریزوں کی حمایت میں جہاد کو حرام قرار دیا اورانگریزوں کی حمایت اور وفاداری  میں اتنا لٹریچر شائع کیا کہ اس نے  خود لکھا کہ میں نے  انگریزی حکومت کی حمایت اوروفاداری میں اس قدرلٹریچر شائع کیا ہے کہ  اس سے پچاس الماریاں بھر سکتی ہیں  اس نے   جنوری 1891ء میں  اپنے مسیح موعود ہونے کا اعلان اور 1901ء میں نبوت ورسالت کا دعویٰ  کردیا جس پر وہ  اپنی وفات تک قائم رہا۔قادیانی  فتنہ کی تردید میں پاک ہند کے  علمائے اہل حدیث  نے جو تحریری وتقریری خدمات سر انجام دی ہیں اور اس وقت بھی دے  رہے ہیں وہ روزورشن کی طرح عیاں ہیں  مرزا قادیانی نے  جیسے  ہی پر پرزے  نکالنے  شروع کیے اسی وقت سے اللہ تعالیٰ نے ایسے  بندے کھڑے   کردیئے جنہوں نے  اسے  ناکوں  چنے چبانے پر مجبور کردیا۔ سب سے پہلے   اس کا جھنڈ ا معروف سلفی عالم دین مولانا محمد حسین بٹالوی  ﷫ نے اٹھایا  پھر  مولانا ثناء اللہ امرتسری  ،قاضی سلیمان منصورپور ی،مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی ،حافظ عبد القادر روپڑی ، حافظ  محمد گوندلوی ،علامہ احسان الٰہی ظہیر﷭  وغیرہ کے  علاوہ بے شمار علماء  ختم نبوت کی چوکیداری کےلیے  اپنے اپنے  وقت پر میدان عمل میں اترتے رہے ۔موجودین  میں  تحریک ختم  نبوت   کے سلسلے میں  ڈاکٹر  بہاء الدین ﷾ کی خدمات  سب سے نمایاں  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت فرمائے  اور انہیں صحت وتندرستی سے نوازے ۔(آمین)اور اسی طرح  اہل  حدیث صحافت  کی  بھی نمایاں خدمات ہیں ۔دعوت اہل حدیث،سندھ، اور  ضیائے  حدیث،لاہور کی اشاعت خاص قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ ’’دعوت اہل حدیث ختم نبوت نمبر‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے  جوکہ رد قادیانیت کے  سلسلے میں   جید علمائے اہل حدیث کے 30 علمی وتحقیقی مضامین ومقالات پر  مشتمل ہے۔جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں  قادیانیت کی حقیقت کو خوب   واضح کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ  ماہنامہ  دعوت اہل حدیث  کےایڈیٹر  حافظ عبد الحمید گوندل ﷾ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ انہوں نے  بڑی محنت سے    معروف علماءکرام سے مضامین حاصل کرکے   ان کو  گیارہ مختلف موضوعات میں  تقسیم  کیا اور حسن طباعت سے  آراستہ کیا ۔(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ختم نبوت ایک حقیقت پسندانہ جائزہ

 

7

حصہ اول عقیدہ ختم نبوت

 

16

ختم نبوت پر واقعاتی شواہد

 

23

حصہ دوم حیات سیدنا مسیح علیہ السلام

 

34

ختم نبوت اور نزول مسیح علیہ السلام

 

47

حصہ سوم سیرت النبی ﷺ

 

52

خلق محمدی ﷺ

 

52

حصہ چہارم فتنہ قادیانیت و رد قادیانیت

 

70

مرزائیوں کے خاص عقائد اور ان کا رد

 

70

مرزا غلام احمد قادیانی اپنے اخلاق کے آئینے میں

 

82

کیا مرزا بھی نبی ہے؟

 

122

مرزا قادیانی کا محمدی بیگم سے نکاح

 

141

حصہ پنجم قادیانیت تحقیق و تنقید کے آئینے میں

 

150

تفصیل عدالتی فیصلہ مقدمہ مرزائیہ بہاولپور

 

151

مقدمہ بہاولپور اور غلام احمد پرویز کی دروغ گوئیاں

 

155

مرزائے قادیان اور انگریزی گورنمنٹ

 

171

کیا مرزا قادیانی حنفی تھا؟

 

176

حصہ ششم فتنہ قادیانیت اور اہل حدیث کی اولیات

 

190

مرزائیت کی تردید میں اہل حدیث کی تگ و تاز

 

195

اولین فتویٰ کفر

 

205

حصہ ہفتم تحریک ختم نبوت اور اہل حدیث کی خدمات

 

230

رد قادیانیت میں اہل حدیث کا کردار

 

230

اسلام اور مرزائیت

 

238

تحریک ختم نبوت میں اہل حدیث کا کردار

 

247

مسئلہ ختم نبوت کی اہمیت اور علماء اہل حدیث کا کردار

 

268

حصہ ہشتم تحریک ختم نبوت میں علماء اہل حدیث کی خدمات

 

276

حصہ نہم عقیدہ ختم نبوت اور نام نہاد مسلمان

 

350

حصہ دہم سلسلۃ الکذابین

 

424

حصہ یازدہم ستاروں کی جھرمٹ

 

466

مضمون نگار حضرات کا مختصر تعارف

 

466

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96333
  • اس ہفتے کے قارئین 309088
  • اس ماہ کے قارئین 96333
  • کل قارئین113988333
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست