#3075

مصنف : امام ابن حزم اندلسی

مشاہدات : 10880

عصمت انبیاء ( ابن حزم )

  • صفحات: 97
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1940 (PKR)
(منگل 01 دسمبر 2015ء) ناشر : شرکت پرنٹنگ پریس لاہور

انبیاء کرام ؑ کی عصمت کاعقیدہ رکھنا ضروریات دین میں سے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی جھول ایمان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔شاہ اسماعیل شہید﷫ عصمت کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔:عصمت کامعنیٰ یہ ہے کہ انبیاء کرام  کے اقوال وافعال، عبادات وعادات، معاملات ومقامات اوراخلاق واحوال میں حق تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ کی بدولت اُن کومداخلتِ نفس وشیطان اورخطاونسیان سے محفوظ رکھتا ہے اورمحافظ ملائکہ کو ان پر متعین کردیتا ہے تاکہ بشریت کاغُبار اُن کے پاک دامن کو آلودہ نہ کردے اورنفس بہیمیہ اپنے بعض اموراُن پر مسلّط نہ کردے اور اگر قانون رضائے الٰہی کے خلاف اُن سے شاذ ونادر کوئی امرواقع ہو بھی جائے تو فی الفور حافظ حقیقی(اللہ تعالیٰ)اس سے انہیں آگاہ کردیتا ہے اور جس طرح بھی ہوسکے غیبی عصمت ان کوراہ راست کی طرف کھینچ لاتی ہے‘‘(منصب امامت:۷۱) زیر تبصرہ کتاب "عصمت انبیاء"پانچویں صدی ہجری کے معروف امام علامہ ابن حزم الاندلسی﷫ کی معروف عربی تصنیف "الفصل فی الملل والاھواء والنحل" کے باب "عصمۃ الانبیاء" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا  ہدایت اللہ ندوی صاحب ﷫نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم دونوں کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف

3

نام و نسب

3

خاندانی شرافت

3

نشاۃ علمی

4

مطالعہ کتب

5

فقہ ظاہری اور ابن حزم

5

ابن حزم کے اصول

8

تشریح و وضاحت

9

تالیفات

10

تبلیغ میں دروغ گوئی

14

ابن حزم کا تبصرہ

15

آدم ؑ کی عصمت کا بیان

17

حضرت نوع علیہ السلام

24

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54280
  • اس ہفتے کے قارئین 241356
  • اس ماہ کے قارئین 815403
  • کل قارئین110136841
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست